نیپرا کا فیصلہ کراچی صارفین کیخلاف نہیں حق میں ہے: پاور ڈویژن
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف پر ریویو فیصلے کے معاملے پر ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کا ریویو فیصلہ کیا، بعض حلقے نیپرا فیصلے پر گمراہ کن تاثر پھیلا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نیپرا کا فیصلہ کراچی صارفین کے خلاف نہیں حق میں ہے، کے الیکٹرک کو کارکردگی سرکاری اداروں سے بہتر بنانی چاہیے۔ آئیسکو، فیسکو، گیپکو جیسے ادارے ریکوری اور سروس میں آگے ہیں۔
پاور ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیپرا ریویو کا فیصلہ انتظامی اصلاحات سے متعلق ہے، کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے 2000 میگاواٹ بجلی لے رہی ہے، نیشنل گرڈ سے بجلی کے الیکٹرک کے اپنے پلانٹس سے سستی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی فی یونٹ نرخ قومی سطح پر یکساں ہیں، اخراجات میں کمی صارفین کے لیے مثبت اقدام ثابت ہو گی، کراچی کے صارفین کو سبسڈی بدستور ملتی رہے گی۔
مونس علوی نے کہا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور کمی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سبسڈی کو کے الیکٹرک کے منافع کا حصہ بننے سے روکا گیا ہے، نیپرا ریویو سے غیرموصول واجبات بلوں میں شامل نہیں کیے جا سکیں گے، صرف تصدیق شدہ واجبات ہی شامل ہوں گے۔
پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیپرا کا فیصلہ صارفین کے مفاد میں مثبت اقدام ہے، کے الیکٹرک کے منافع کو جائز حد میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، اب کے الیکٹرک کا منافع ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے سے منسلک ہوگا۔ منافع کی شرح 24 سے 30 فیصد سے کم کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ آزاد کنسلٹنٹ نے کے الیکٹرک کے نقصانات اور خرچ کا انکشاف کیا، نیپرا نے نقصانات کی شرح کم کر کے عوامی مفاد کا تحفظ کیا، بند پاور پلانٹس کے اخراجات صارفین سے نہیں لیے جائیں گے، نیشنل گرڈ سے سستی بجلی ملنے سے فیول اخراجات کم ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیپرا ریویو ریگولیٹری نظام کی مضبوطی کی سمت اہم قدم ہے، فیصلہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ میں کمی کا باعث بنے گا، فیصلہ کے الیکٹرک اور سرکاری ڈسکوز میں توازن پیدا کرے گا، کراچی کو لوڈشیڈنگ کا کوئی خطرہ نہیں، نیشنل گرڈ میں وافر اور سستی بجلی دستیاب ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملٹی ایئر ٹیرف کے الیکٹرک کے پاور ڈویژن صارفین کے کا فیصلہ
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :