ترجمان پاور ڈویژن نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف پر نظرثانی شدہ فیصلہ جاری کیا ہے، بعض حلقے نیپرا کے فیصلے پر گمراہ کن تاثر پھیلا رہے ہیں، نیپرا کا فیصلہ کراچی صارفین کے خلاف نہیں ان کے حق میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک کے ملٹی ائیر ٹیرف پر نظرثانی کے فیصلے پر تفصیلی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپرا کا فیصلہ کراچی والوں کے حق میں ہے، کراچی کے صارفین کو سبسڈی ملتی رہے گی، سبسڈی کو کے الیکٹرک کے منافع کا حصہ بنانے سے روک دیا گیا ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف پر نظرثانی شدہ فیصلہ جاری کیا ہے، بعض حلقے نیپرا کے فیصلے پر گمراہ کن تاثر پھیلا رہے ہیں، نیپرا کا فیصلہ کراچی صارفین کے خلاف نہیں ان کے حق میں ہے۔ پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو کارکردگی سرکاری اداروں سے بہتر بنانی چاہیے، آئیسکو، فیسکو، گیپکو جیسے ادارے ریکوری اور سروس میں آگے ہیں، نیپرا نظرثانی شدہ فیصلہ انتظامی اصلاحات سے متعلق ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے 2000 میگاواٹ بجلی لے رہی ہے، جو کے الیکٹرک کے اپنے پلانٹس سے سستی ہے، کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی فی یونٹ نرخ قومی سطح پر یکساں ہیں، اخراجات میں کمی صارفین کیلئے مثبت اقدام ثابت ہوگی۔ پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ کراچی کے صارفین کو سبسڈی بدستور ملتی رہے گی، سبسڈی کو کے الیکٹرک کے منافع کا حصہ بننے سے روکا گیا ہے، نیپرا کے نظرثانی شدہ فیصلے کی بدولت غیر موصول واجبات بلوں میں شامل نہیں کیے جا سکیں گے، صرف تصدیق شدہ واجبات ہی شامل ہوں گے۔ ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ نیپرا کا فیصلہ صارفین کے مفاد میں مثبت اقدام ہے، کے الیکٹرک کے منافع کو جائز حد میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، اب کے الیکٹرک کا منافع ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے سے منسلک ہوگا جس کی شرح 24 سے 30 فیصد سے کم کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق آزاد کنسلٹنٹ نے کے الیکٹرک کے نقصانات اور خرچ کا انکشاف کیا، نیپرا نے نقصانات کی شرح کم کر کے عوامی مفاد کا تحفظ کیا، بند پاور پلانٹس کے اخراجات صارفین سے نہیں لیے جائیں گے، نیشنل گرڈ سے سستی بجلی ملنے سے فیول اخراجات کم ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کا نظرثانی شدہ فیصلہ ریگولیٹری نظام کی مضبوطی کی سمت اہم قدم ہے، فیصلہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ میں کمی کا باعث بنے گا اور کے الیکٹرک اور سرکاری ڈسکوز میں توازن پیدا کرے گا۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ کراچی کو لوڈشیڈنگ کا کوئی خطرہ نہیں، نیشنل گرڈ میں وافر اور سستی بجلی دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے رواں ماہ 21 اکتوبر کو کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواستوں پر نظرثانی شدہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے بجلی کمپنی کا اوسط ٹیرف 39.

97 فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے کردیا تھا۔ یہ فیصلہ کئی اہم شعبوں کا احاطہ کرتا ہے، جن میں کے الیکٹرک کے جنریشن پاور پلانٹس کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف ڈٹرمینیشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن (نیٹ ورک) اور سپلائی بزنسز کے لیے مالی سال 2024ء سے 2030ء تک کی ملٹی ایئر ٹیرف ڈٹرمینیشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن انویسٹمنٹ پلان اور نقصانات کا تخمینہ اور ملٹی ایئر ٹیرف 23-2017 کے لیے کےالیکٹرک کے رائٹ آف کلیمز شامل ہیں۔ ان تبدیلیوں کے نتیجے میں وہ اوسط ٹیرف جو نیپرا نے 27 مئی 2025ء کو 39.97 روپے فی کلو واٹ آور مقرر کیا تھا، اب کم ہو کر 32.37 روپے فی کلو واٹ آور کردیا گیا ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے الیکٹرک کے ملٹی نظرثانی شدہ فیصلہ ملٹی ایئر ٹیرف پاور ڈویژن نے کو کے الیکٹرک میں کہا کے حق میں ہے صارفین کے کہا ہے کہ نیپرا نے گیا ہے کیا ہے کے لیے

پڑھیں:

نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کردی

اسلام آباد:

نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کردی۔

نیپرا نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے اور قیمت میں کمی کااطلاق کے-الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ بجلی صارفین کو دسمبر کے بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا، ماہانہ فیول ایڈجسٹمںٹ کا اطلاق لائف لائن، پروٹیکٹڈ صارفین اور الیکڑک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کے فیصلے میں ممبر ٹیکنیکل رفیق شیخ کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کمپنیوں کی نااہلیوں کا ملبہ بجلی صارفین پر نہیں ڈالنا چاہیے، گڈو747 کو اوپن سائیکل پر چلانے سے ایک ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اووربلنگ، بجلی صارفین سے 8 ارب سے زائد رقم بٹورنے کا انکشاف
  • نیپرا کے ٹیرف تعین کے خلاف بجلی کمپنیوں سے جواب طلب
  • صارفین خبردار! گردشی قرض کے خاتمے کیلئے بجلی نرخ بڑھانے کا فیصلہ
  • نیپرا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، بجلی33 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد(نیوزڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی33 پیسے فی
  • صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • بجلی کی قیمتوں میں 88 پیسے فی یونٹ کی کمی، نیپر ا نوٹیفکیشن جاری
  • نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کردی
  • نیپرا نے عوام پر بجلی گرا دی، فی یونٹ قیمت میں اضافہ
  • حکومت کا گیس سیکٹر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ
  • اسلام آباد ،وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری جی ای ویمووا ہائیڈرو پاور کے سی ای او فریڈرک ریبیراس سے ملاقات کررہے ہیں