Jasarat News:
2026-07-24@02:17:57 GMT

جنوبی کوریا کا شمالی کوریا پر متعدد راکٹ داغنے کا الزام

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سیول: جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر الزام لگایا ہے کہ اس نے سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد آرٹیلری راکٹ فائر کیے ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ حوالے سے جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے مغربی علاقے میں واقع بحیرہ زرد کی طرف 10 سے زیادہ آرٹیلری راکٹ فائر کیے جبکہ دوسری طرف شمالی کوریا کی حکمران ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا گیا تھا، جس میں ملک کے رہنما کم جونگ ا±ن نے شرکت کی۔ مرکزی اجلاس کے دوران کمیٹی کے ارکان نے پارٹی اور ریاستی پالیسیوں اور پارٹی کی9 ویں کانگریس کی تیاری سے متعلق اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔

محمد ایوب.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شمالی کوریا

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین