کراچی میں موبائل چھیننے کی وارداتیں 18 فیصد کم ہوئیں: پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو—فائل فوٹو
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں 18 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ موبائل چھیننے کی وارداتوں میں تشدد ہوتا ہے۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ موبائل چھیننا سب سے زیادہ ہونے والا جرم ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تنظیم الاعوان کے تحت بعثت رحمت عالم جلسہ عام 14 دسمبر کو ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) تنظیم الاعوان سندھ کے صدر زاہد اعوان کی قیادت میں بعثتِ رحمتِ عالم ؐ جلسہ عام 14 دسمبر 2025 کو دارالسلام سوسائٹی، کورنگی کراسنگ کراچی میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس بابرکت جلسہ عام کے مہمان خصوصی سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شیخ اور سربراہ تنظیم الاعوان پاکستان حضرت مولانا عبد القدیر اعوان ہوں گے، جو تنظیم الاعوان سندھ کے صدر زاہد اعوان کی خصوصی دعوت پر شرکت کر رہے ہین۔اس روحانی و تربیتی اجتماع میں تنظیم الاعوان پاکستان کے صوبائی و ضلعی عہدیداران، معززینِ برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔صدر تنظیم الاعوان سندھ زاہد اعوان کا کہنا ہے کہ جلسہ عام کا مقصد بعثتِ نبوی ؐ کے پیغامِ رحمت، اخلاقِ حسنہ اور اتحادِ امت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے اضلاع و شہروں کی تمام تنظیموں کو ہدایت کی کہ وہ بھرپور تیاریاں کریں اور ہر فرد تک دعوت پہنچائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو سیرتِ نبوی ؐکے روشن اصولوں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ اجتماع اسی سمت ایک مثبت قدم ہے۔