data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) تنظیم الاعوان سندھ کے صدر زاہد اعوان کی قیادت میں بعثتِ رحمتِ عالم ؐ جلسہ عام 14 دسمبر 2025 کو دارالسلام سوسائٹی، کورنگی کراسنگ کراچی میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس بابرکت جلسہ عام کے مہمان خصوصی سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شیخ اور سربراہ تنظیم الاعوان پاکستان حضرت مولانا عبد القدیر اعوان ہوں گے، جو تنظیم الاعوان سندھ کے صدر زاہد اعوان کی خصوصی دعوت پر شرکت کر رہے ہین۔اس روحانی و تربیتی اجتماع میں تنظیم الاعوان پاکستان کے صوبائی و ضلعی عہدیداران، معززینِ برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔صدر تنظیم الاعوان سندھ زاہد اعوان کا کہنا ہے کہ جلسہ عام کا مقصد بعثتِ نبوی ؐ کے پیغامِ رحمت، اخلاقِ حسنہ اور اتحادِ امت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے اضلاع و شہروں کی تمام تنظیموں کو ہدایت کی کہ وہ بھرپور تیاریاں کریں اور ہر فرد تک دعوت پہنچائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو سیرتِ نبوی ؐکے روشن اصولوں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ اجتماع اسی سمت ایک مثبت قدم ہے۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تنظیم الاعوان

پڑھیں:

گیپکو کے سابق چیف انجینئر انتقال کرگئے

سٹی 42: گیپکو کے سابق چیف انجینئرزاہد سلیم  انتقال کر گئے

سابق چیف انجینئر زاہد سلیم کو دل کا دورہ پڑا جس  کی وجہ سے  ان کا انتقال ہوگیا ۔
زاہد سلیم کی نماز جنازہ کا اعلان ان کے بھائی کی وطن واپسی کےبعد کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایک سال میں شام پر اسرائیل کے 600  سے زائد حملے: ایکلڈ عالمی تنظیم رپورٹ
  • پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک چلائی جائے گی
  • امریکا: گورنر فلوریڈا نے مسلم تنظیم ’سی اے آئی آر‘ کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
  • کوٹلی: انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھارت کیخلاف ریلی کا اعلان
  • حیدرآباد ،وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر کچی آبادی سید نجمی عالم پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • گیپکو کے سابق چیف انجینئر انتقال کرگئے
  • مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارانِ رحمت، مسجد نبویؐ اور گنبدِ خضریٰ پر خوبصورت مناظر
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کا غیر معینہ مدت کیلیے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
  • محکمہ تعلیم بچوں کو معیاری تعلیم دینے کیلیے کوشاں ہے، زاہد علی عباسی