79 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ چاک و چوبند اور متحرک نظر آنے کے لیے لاکھ جتن کرتے رہتے ہیں تاکہ اپنے ناقدین کو غلط ثابت کرسکیں لیکن ہر بار یہ کوشش کامیاب نہیں ہوتی۔

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے دوران جہاں وہ دنیا کی متعدد جنگیں ختم کروانے کا دعویٰ کرتے رہے وہیں وہ خود نیند سے بھی جنگ کرتے نظر آئے۔

یہ کابینہ اجلاس دوپہر کو ہوا تھا اور تقریباً 2 گھنٹے 18 منٹ جاری رہا جس میں زیادہ تر وقت وزرا صدر ٹرمپ کی جنگیں رکوانے کی کوششوں کی تعریفیں کرتے رہے۔

تاہم صدر ٹرمپ پر نیند کا غلبہ رہا۔ وہ کبھی اونگھنے لگتے تو کبھی آنکھ بند کر کے مکمل طور پر سو جاتے اور کبھی اچانک اُٹھ جاتے۔

صدر ٹرمپ کی نیند کی جھپکیوں کے دوران کابینہ اجلاس تو ختم ہوگیا لیکن اپنے پیچھے کئی سوالات کھڑے کرگیا۔

بالخصوص یہ کہ صدر ٹرمپ متعدد بار اپنے حریف سابق صدر جوبائیڈن کو ’’ نیند ‘‘ کے معاملے پر طنز کرتے ہوئے اس عہدے کے لیے نااہل قرار دے چکے ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سے ایک بار پھر یہ بحث زور پکڑنے لگی ہے کہ امریکی صدر کے اہم ترین اور آزمائش سے بھرے عہدے کے لیے عمر کا تعین اور صحت کتنا اہم ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کابینہ اجلاس

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن