محبت کی انتہا، لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش سے شادی کرلی، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں ایک نوجوان کے قتل کے بعد اس کی گرل فرینڈ نے جنازے کے دوران اپنے مقتول عاشق سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، آنچل نامی لڑکی تین سال سے سکشم ٹیتے کے ساتھ تعلقات میں تھی اور ان کی شادی کرنا چاہتی تھی، لیکن آنچل کے گھر والے اس رشتے کے سخت مخالف تھے۔ خاندان نے نوجوان کو مارپیٹ کے بعد گولی مار کر اور سر پتھر سے کچل کر قتل کر دیا۔
A 20-year-old man was beaten up, shot and his head was crushed with a stone in #Maharashtra's #Nanded.
At his funeral, his girlfriend applied vermillion on her forehead and vowed to live in his house as a daughter-in-law.
Aanchal met #SakshamTate through her brothers and grew… pic.twitter.com/3TQGVuIuKN
— Hate Detector ???? (@HateDetectors) November 30, 2025
سکشم کی آخری رسومات کے دوران آنچل اس کے گھر پہنچی، اس نے اپنے ماتھے پر سندور بھرا اور اعلان کیا کہ اس نے اپنے محبوب سے ’مرتے دم تک‘ شادی کر لی ہے۔ اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی باقی زندگی اس کے گھر میں اس کی بیوی کے طور پر گزارے گی۔
آنچل نے قاتل خاندان کے خلاف بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری محبت نے موت کے بعد بھی جیت حاصل کی، جبکہ میرے والد اور بھائی ہار گئے‘۔ اس نے قاتلوں کو موت کی سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ پولیس نے 6 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا میں شادی شادی عاشق کا قتل عاشق کی لاش سے شادی ویڈیو وائرلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیا میں شادی عاشق کا قتل عاشق کی لاش سے شادی ویڈیو وائرل
پڑھیں:
پاکستانی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کرچینی شہری کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
راولپنڈی:پاکستانی لڑکی کو شادی کے نام پر دھوکے میں مبینہ طور پر چینی شہریوں کو فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بھی بیان سامنے آگیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے بیان اور تھانہ صادق آباد میں دی جانے والی درخواست پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ویڈیو بیان میں لڑکی نے الزام عائد کیا کہ میں صادق آباد کی رہائشی ہوں جہاں عنایہ نامی خاتون نے کہا کہ آپ کے والدین وفات پاچکے ہیں اور چینی شہری سے آپ کی شادی کرادوں گی اور تم خوش رہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ خاتون نے میری شادی کرادی اور مجھے بعد چینی شہری سے پتا چلا کہ اس نے مجھے 17 لاکھ میں خریدا ہے۔
متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ میری شادی کو تین مہینے ہوچکے ہیں اور میں حاملہ ہوں لیکن جب میں نے ادویات کے لیے چینی شہری سے پیسے مانگے تو انہوں نے پیسے نہیں دیے اور کہا میں ایک پیسے کی روادار نہیں ہوں کیونکہ اس نے مجھے 17 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔
انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ عنایہ غریب لڑکیوں کو خریدتی ہے اور ان کو فروخت کرتی ہے اور درخواست کی کہ عنایہ کو کڑی سے کڑی سزا ملے۔
پولیس کو بیان میں انہوں نے بتایا کہ عنایہ نے جس چینی باشندے سے رشتہ کرایا تھا وہ اسلام آباد ای الیون لے گیا جہاں دیگر چینی بھی آتے جاتے تھے اور اس دوران انکشاف ہوا کہ میری شادی نہیں بلکہ مجھے 17 لاکھ روپے میں فروخت کیاگیا ہے۔
بیان میں انہوں نے بتایا کہ چینی خاوند سے پوچھا تو اس نے تصدیق کی عنایہ کو 17 لاکھ دیے ہیں اور اس کے بعد سے خاوند اور عنایہ دونوں غائب ہیں جبکہ وہ حاملہ ہوکر دربدر ہوچکی ہوں لہٰذا قانونی کارروائی کی جائے۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ معاملے کا علم ہوا ہے اور اس حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں۔