-- فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی سے متعلق درخواست پر پی ایچ اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق کی جانب سے اسموگ کی روک تھام سے متعلق دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ناصر باغ میں درخت کاٹے گئے ہیں، اس سے پہلے کینٹ میں بھی بوہڑ کا درخت کاٹا گیا۔

سمجھ نہیں آ رہا کہ بار بار کہنے کے باوجود درخت کیسے کٹ جاتے ہیں؟ عدالتی ریمارکس

لاہورہائی کورٹ میں اسموگ تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے اپنمے ریمارکس میں کہا کہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ بار بار کہنےکےباوجود درخت کیسے کٹ جاتےہیں؟

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہمیشہ درخت کٹ جانے کے بعد معافی مانگ لی جاتی ہے، عدالت ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر مزید کارروائی 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: درخواست پر

پڑھیں:

عمران خان کے کیس میں پی ٹی آئی وکلا غیر حاضر، سماعت یکم دسمبر تک ملتوی

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات اور شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں کی سماعت ہوئی، لیکن پی ٹی آئی کے وکلاء عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
درخواستیں علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز دائر کی تھیں، اور عدالت نے آج دونوں فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے، تاہم عمران خان کے وکیل عدالت میں موجود نہ تھے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اور پراسیکیوٹر ٹیم پی ٹی آئی وکلاء کے پہنچنے کا انتظار کرتے رہے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ “بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں حاضر نہیں ہوا، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، لیکن عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوتا۔” انہوں نے مزید کہا کہ درخواستیں کل جمع کرائی گئیں اور نوٹس بھی دیے گئے، لیکن وکلاء کی غیر حاضری سوالیہ نشان ہے۔
عدالت نے علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ کی دائر کردہ دونوں درخواستوں کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے کیس میں پی ٹی آئی وکلا غیر حاضر، سماعت یکم دسمبر تک ملتوی
  • وفاقی آئینی عدالت  میں  ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر 
  • سندھ ہائی کورٹ :ای چالان کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
  • لاہور،اسموگ تدارک کیس ، عدالت نے درختوں کی کٹائی پر رپورٹ طلب کر لی
  • ارشد شریف قتل کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر
  • وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت مقرر کر دی
  • سپریم کورٹ: موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
  • سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
  • ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی, لاہور ہائیکورٹ نےرپورٹ طلب کر لی۔