جڑانوالہ+ اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+ آئی این پی) مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی6  نشستوں پر کلین سویپ کر دیا اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں میں سے 6 پر کامیابی حاصل کی۔ ایک پی پی کے حصہ میں آئی ہے۔ سب سے بڑا اپ سیٹ ہری پور حلقہ این اے 18 میں ہوا جہاں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہر ناز کو 43 ہزار 776 ووٹوں سے شکست ہوئی۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان حلقہ این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ شہر ناز عمر ایوب ایک لاکھ 20 ہزار 220 ووٹ حاصل کر سکیں۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد میں ن لیگ کے آزاد علی تبسم نے 44 ہزار 388 ووٹوں کے ساتھ کامیابی سمیٹ لی جبکہ ان کے مخالف آزاد امیدوار محمد اجمل 35 ہزار 245 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ سرگودھا کے صوبائی حلقے پی پی 73 سے ن لیگ کے سلطان علی رانجھا 71 ہزار 770 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار مہر محسن رضا 12 ہزار 970 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔طلال چودھری کے بھائی بلال بدر کی جیت پر کارکنوں نے ڈیرے پر آتشبازی کی اور بھنگڑے ڈالے۔ جڑانوالہ ضمنی انتخابات این اے 96 مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال بدر چوہدری بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔ وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے اپنے بھائی کی کامیابی کو ماں کی دعائوں اور لیگی کارکنوں کے نام کیا۔ بلال چوہدری کارکنوں کو مایوس نہیں کرے گا، جڑانوالہ کی ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے، دوران انتخابی مہم جو وعدے کیے پورے کیے جائیں گے۔ ریٹرننگ افسر نے 345 پولنگ سٹیشنز کا رزلٹ مکمل کر کے فارم 47 جاری کر دیا۔ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال بدر چوہدری 93009 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار ملک نواب شیر وسیر 43025 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ دیگر آزاد امیدوار میں سے مرزا ارشد محمود نے 9388 ووٹ حاصل کئے۔  جڑانوالہ این اے 96 ضمنی انتخاب 2 مختلف واقعات میں بیلٹ پیپر باہر لے جانے اور ویڈیو وائرل کرنے پر پولیس نے مقدمات کا اندراج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ نے بیلٹ پیپر باہر لے جانے کی ویڈیو وائرل کرنے پر خاتون روشناں بی بی کے خلاف مقدمہ نمبری 2133/25 جبکہ تھانہ صدر کے رہائشی مزمل کے خلاف الیکشن کمشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات نمبری 1932/25 درج کر لیا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے پر الیکشن عملہ مبینہ طور پر مشکل کا شکار، واقعہ کی مکمل تفتیش جاری، ذمہ داروں کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔ اُدھر الیکشن کمشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ الیکشن کمشن میں وزیر مملکت طلال چودھری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی، وزیر مملکت پیش نہ ہوئے، وکیل بھیج دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے، ابھی ہم بلال چودھری کو نااہل نہیں کرتے، صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روک رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی۔ کمشن حکام نے کہا کہ طلال چودھری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ وزیر مملکت طلال چودھری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وزیر مملکت نے خلاف ورزی کی اور آنا بھی گوارا نہیں کیا۔ وکیل طلال چودھری نے بتایا کہ طلال چودھری نے مجھ سے رابطہ کیا کہ وہ کمشن میں پیش ہوں گے۔ الیکشن کمشن نے طلال چودھری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔ دریں اثنا وزیر مملکت و معاون خصوصی حذیفہ رحمان ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمشن کے سامنے پیش ہوگئے۔ حذیفہ رحمان نے کہا کہ میں الیکشن کمشن سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔ متعلقہ امیدوار سے میرے اختلافات ہیں۔ تاہم الیکشن کمشن نے حذیفہ رحمان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی طلال چودھری کے الیکشن کمشن نمبر پر رہے وزیر مملکت مسلم لیگ ن نے کہا کہ کے خلاف

پڑھیں:

ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا

ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں آج اہم پیش رفت ہوئی جہاں وزیرمملکت طلال چوہدری کی جیت کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا۔

وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران کمیشن حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ طلال چوہدری نے واضح طور پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ حکام کے مطابق وزیر مملکت کسی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے مجاز نہیں تھے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے رانا ثنااللہ، طلال چوہدری، سہیل آفریدی سمیت کس کس کو طلب کیا ہے؟

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ وزیر مملکت نے خلاف ورزی کی اور پیش ہونا بھی گوارا نہیں کیا۔ طلال چوہدری کے وکیل نے بتایا کہ موکل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

اسی دوران الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ بلال چوہدری کو نااہل نہیں کیا جا رہا، بلکہ صرف کامیابی کے نوٹیفکیشن کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ادھر وزیر مملکت و معاون خصوصی حذیفہ رحمان بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ کسی انتخابی مہم میں شریک نہیں ہوئے بلکہ صرف ایک میوزیکل کنسرٹ میں گئے تھے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگی۔

یہ بھی پڑھیے: ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

حذیفہ رحمان نے کہا کہ متعلقہ امیدوار سے اختلافات ہیں اور وہ کسی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے رہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے احترام میں خود پیش ہونے کا عندیہ دیا اور کہا کہ آئین و قانون کی خلاف ورزی نہیں چاہتے۔

الیکشن کمیشن نے حذیفہ رحمان کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات 2025 طلال چوہدری قومی اسمبلی

متعلقہ مضامین

  • طلال چودھری کو27نومبر کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت
  • طلال چودھری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا
  • ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کلین سویپ نے قومی اسمبلی میں نمبر گیم بدل دی
  • ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کلین سویپ نے قومی اسمبلی میں نمبر گیم بدل دی ، پیپلز پارٹی کا اتحادی کردار کمزور ہوگیا
  • ضمنی انتخابات، ن لیگ کا کلین سویپ، قومی اسمبلی میں نمبر گیم تبدیل، پی پی پرانحصار ختم
  • این اے 96 فیصل آباد: الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا
  • ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا
  • انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس؛ الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا
  •  الیکشن کمشن کے نوٹس کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہوں: طلال چودھری