ضمنی الیکشن‘ ووٹ ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عابد شیر علی کیخلاف کارروائی، آج طلبی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی +نیٹ نیوز) فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 میں ضمنی الیکشن میں سابق رکن قومی اسمبلی کی کھلے عام ووٹ ڈالتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی۔ ریٹرننگ افسر پی پی 116 فیصل آباد نے سابق ایم این اے عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری پامال کرنے پر نوٹس جاری کیا۔ نوٹس کے مطابق سابق ایم این اے عابد شیر علی نے پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے ویڈیو بنائی۔ ویڈیو میں انہیں بیلٹ پیپر کے اوپر مہر لگاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ریٹرننگ افسر نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپر پر مہر لگاتے ہوئے تصویر یا ویڈیو بنانا ووٹ کی رازداری کو پامال کرنا ہے جو کہ قانوناً جرم ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ عابد شیر علی کو ریٹرننگ افسر نے آج وضاحت کے لیے طلب کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عابد شیر علی
پڑھیں:
’بچاؤ مجھے بچاؤ‘ اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اداکارہ کو شوٹنگ کے لیے تیار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’بہت اہم سین ہے‘‘۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ شوٹنگ کے لیے تیار ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’’امپورٹینٹ سین ہے اور میک اپ لگاؤ‘‘۔
View this post on InstagramA post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)
ویڈیو میں اداکارہ دروازہ کھول کر کہتی ہیں کہ ’’بچاؤ مجھے بچاؤ‘‘، جس کے بعد ایک لڑکا جس کے ہاتھ میں موبائل ہوتاہے اور اداکارہ کی ویڈیو ریکارڈنگ کر رہا ہوتا ہے وہ اداکارہ کو کہتا ہے کہ ’’کیمرہ تو شروع ہونے دے میری ماں‘‘۔
مزاحیہ ویڈیو میں اداکارہ کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’میں ہوں حسن کی ملکہ اور میک اپ لگاؤ‘‘ جس پر ڈائریکٹر بنا لڑکا کہتا ہے کہ ’’ہاں جاؤ اور میک اپ تھوپ کے آؤ‘‘