لاہور:

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ منصفانہ نظام قائم کیے  بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، اس کے لیے عوام کو آگے آنا ہوگا، عوام کھڑے ہو جائیں تو کوئی طاقت انکے آگے نہیں ٹھہر سکتی، جماعت اسلامی ذاتی مفادات یا کسی خاندان و ادارے کے اشاروں پر چلنے والی قوت نہیں ،کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں کی آواز بنے گی۔

 گریٹر اقبال پارک میں اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسے مرحلے پر واضح سمت اور آئینی بالادستی کی ضرورت ہے، جہاں ہر شہری خود کو ایک منصفانہ نظام کا حصّہ محسوس کرے۔آج کا یہ  اجتماع اپنی وسعت اور نظم و ضبط کے اعتبار سے پورے ملک سے آئے لوگوں کے اتحاد کی علامت بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا  ملک کے موجودہ سیاسی و آئینی بحران، ستائیسویں آئینی ترمیم کی بحث اور عوامی بے چینی نے بنیادی حقوق اور نظام حکمرانی کو نئے چیلنجوں سے دوچار کر دیا ہے۔انھوں نے جماعت اسلامی کی فکری اور تاریخی روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سید ابوالاعلیٰ مودودی نے جس تحریک کی بنیاد رکھی تھی وہ آج ایک تناور درخت کی صورت میں اقامتِ دین کی جدوجہد کو آگے بڑھا رہی ہے۔

جماعت اسلامی فرقہ واریت اور مسلکی تقسیم سے بالاتر رہ کر ہر اُس کوشش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو دین کے لیے کی جائے۔اس وقت عالمی  سرمایہ دارانہ نظام دنیا کے 20 فیصد لوگوں کے ہاتھ میں ہے اور امریکی پالیسیوں نے عالمی سطح پر عدم استحکام میں اضافہ کیا  ہے۔امریکہ نے مختلف خطوں میں جنگوں اور اسرائیل کی حمایت کے ذریعے انسانی جانوں کا نقصان کیا،عالمی قراردادوں پر ویٹو کا استعمال مظلوموں کے حق میں رکاوٹ بنتا رہا ۔

 انہوں نے کہا کوئی بھی  نظام ظلم پر قائم نہیں رہ سکتا اور پاکستان سمیت مسلم دنیا کو ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔پاکستان کوکشمیر اور فلسطین پر اصولی مؤقف ترک نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ مشکل وقت میں ریاست کا ساتھ دیا ہے، چاہے اسے اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات ہی کیوں نہ رہے ہوں۔ہمیں کشمیر کے معاملے پر کسی صورت سودے بازی قبول نہیں، فلسطین  کو بھی  تقسیمِ ہند کی سیاست میں بھی بنیادی حیثیت حاصل رہی ہے۔

پاکستان کا نظام طویل عرصے سے  جاگیردار، سرمایہ دار اور بیوروکریسی کی مشترکہ گرفت  میں رہا ہے۔اس میں عام شہری کو تعلیم، روزگار، انصاف اور وراثت جیسے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔طبقاتی تقسیم نے بچوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کو بری طرح متاثر کیا ہے ،قومی ترقی کا راستہ روکے رکھا ہے۔انہوں نے  بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں جاری مسائل کو ریاستی غفلت کا نتیجہ قرار دیا اور کہا  اس وقت  پنجاب کی زراعت بھی  مسلسل بحران اور مختلف مافیازکے ظلم کا شکار ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سازشوں کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کی خواہش نہیں رکھتی اور نہ ہی کسی غیر شفاف انتخابی عمل کا حصہ بنے گی۔انہوں نے کہا ہ پاکستان کسی فرد واحد کا نام نہیں بلکہ اُن لاکھوں لوگوں کا ہے جنہوں نے آزادی کے لیے قربانیاں دیں۔ قوم کو مایوسی سے نکالنے کے لیے ایک جامع سیاسی و سماجی لائحہ عمل کی ضرورت ہے جس کا اعلان اجتماع کے تیسرے دن کیا جائے گا، جس کے بعد یہ مہم ملک بھر میں جاری رکھی جائے گی۔

اجتماع عام سے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری امیر العظیم سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ملک بھرسے ہزاروں کارکنان اجتماع عام میں شریک ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اجتماع عام اتوار کی دوپہر کو ختم ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی انہوں نے نے کہا کے لیے

پڑھیں:

وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں جعلی دواؤں کا خاتمہ یقینی بنانےکے لیے وفاقی کابینہ نے دواؤں کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس حوالے سے کہا کہ ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ فیصلہ پاکستان میں جعلی دواؤں کے خاتمے کی جانب ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا، اس نظام کے تحت جعلی، غیرمعیاری اور نقلی دواؤں کی نشاندہی اور ان کا خاتمہ ممکن ہوگا، نظام کے نفاذ سے عام صارف بآسانی دوا کی میعاد اور قیمت کی مستند معلومات لے سکےگا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اس جدید نظام کو ملک بھر میں نافذ کرے گی، نئے قواعد کے تحت تمام دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ہر دوا کے پیک پر معیاری ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کریں، یہ اہم فیصلہ دواوں کی سپلائی چین کو محفوظ اور معیاری بنانے کیلئے کیا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا پاکستان میں دواؤں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے جعلی دواؤں کے خلاف مضبوط اور مؤثر دیوار قائم ہوگی، پاکستان خطے میں جدید ٹیکنالوجی اپنانے والا نمایاں ملک بن کر سامنے آئے گا، اس نظام کے ذریعے نگرانی کے روایتی طریقوں کی جگہ جدید ڈیجیٹل نظام لے گا۔

پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • جعلی ادویات بیچنا اب آسان نہیں! پاکستان میں پہلی بار جدید ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ