data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا کی ایک باہمت خاتون نے بالآخر دنیا کے سب سے بڑے ایفرو ہیئر اسٹائل کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرکے سب کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی۔ اس منفرد اعزاز کی رسمی تقریب بھی خاصی دلچسپ رہی، جہاں سابق ریکارڈ ہولڈر نے خود نئی فاتح کے سر پر تاج سجا کر اسے باضابطہ طور پر اعزاز منتقل کیا۔

یہ ریکارڈ بنانے والی امریکی خاتون جیسیکا ایل مارٹینیز کو نیویارک کے ایک ہیئر سیلون میں منعقدہ تقریب کے دوران ایوِن ڈوگس نے تاج پہنایا، جو 2010 میں خواتین کی کیٹیگری میں یہ عالمی ریکارڈ حاصل کر چکی تھیں۔ ایوِن خاص طور پر اس تقریب میں اسی مقصد کے لیے پہنچی تھیں تاکہ پندرہ برس بعد اپنا یہ اعزاز رسمی طور پر نئی ریکارڈ ہولڈر کے حوالے کر سکیں۔

جیسیکا کے گھنگریالے، گھنے اور دلکش ایفرو اسٹائل نے انہیں اس اعزاز کا حقدار بنایا۔ ان کے بالوں کی اونچائی 11.

42 انچ، چوڑائی 12.2 انچ جبکہ مجموعی گھیر حیرت انگیز طور پر 6 فٹ اور 2.87 انچ ناپا گیا، جو اس کیٹیگری میں ایک نیا معیار قرار دیا جا رہا ہے۔

تقریب کے دوران ایوِن ڈوگس نے کہا کہ پندرہ سال تک اس ریکارڈ کی مالک رہنے کے بعد انہیں خوشی ہے کہ یہ اعزاز ایسی خاتون کو منتقل ہو رہا ہے جو واقعی اپنے قدرتی بالوں کو فخر اور اعتماد کے ساتھ اپنائے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق ’’یہ لمحہ میرے لیے جذباتی بھی ہے اور باعثِ فخر بھی۔‘‘

جیسیکا نے اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مڈل اسکول کے زمانے تک وہ اکثر اپنے بال سیدھے کر لیا کرتی تھیں، تاہم ایک عمر کے بعد انہوں نے اپنے بالوں کی فطری ساخت کو قبول کرنے اور اسی انداز میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرا ایفرو میرے اعتماد، شناخت اور شخصیت کا اظہار ہے۔‘‘

دلچسپ انداز اور قدرتی خوبصورتی کے امتزاج نے جیسیکا ایل مارٹینیز کو نہ صرف ایک نیا عالمی ریکارڈ دلایا بلکہ انہیں سوشل میڈیا اور فیشن حلقوں میں بھی بے حد مقبول بنا دیا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اگر جاپان اپنی غلطی پر قائم رہا تو چین کو سخت اور فیصلہ کن جوابی اقدامات اٹھانے پڑیں گے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران، تائیوان کے حوالے سے جاپانی وزیر اعظم کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان بیانات نے چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور چینی عوام میں شدید غم و غصہ اور مذمت پیدا کی ہے۔ چین کی جانب سے جاپان پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے غلط بیانات کو واپس لے، چین سے متعلق امور میں مشکلات پیدا کرنے سے باز رہے، عملی اقدامات کے ساتھ اپنی غلطی کا اعتراف کرے اور اسے درست کرے، اور چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھے۔ اگر جاپان اپنے اشتعال انگیز بیانات کو واپس لینے کے بجائے اپنی غلطی پر قائم رہتا ہے ، تو چین کو سخت اور فیصلہ کن جوابی اقدامات اٹھانے پڑیں گے، جس کے تمام نتائج جاپانی جانب کو برداشت کرنا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیز سیریز کی 143 سالہ تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم
  • شائی ہوپ نے 13 ٹیموں کے خلاف سنچری بنا کر کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • کراچی کی تیز بڑھتی آبادی عالمی میگا سٹیز کو پیچھے چھوڑنے لگی، اعزاز ملنے کے قریب
  • کراچی کو عالمی سطح پر کون سا بڑا اعزاز ملنے والا ہے؟
  • کراچی کو عالمی سطح پر کون سا بڑا اعزاز ملنے والا ہے؟ اقوام متحدہ کی پیشگوئی
  • اگر جاپان اپنی غلطی پر قائم رہا تو چین کو سخت اور فیصلہ کن جوابی اقدامات اٹھانے پڑیں گے، چینی وزارت خارجہ
  • چیلنج اسکریبل ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے وسیم کھتری نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
  • بنگلہ دیش کے لیجنڈری بلے باز مشفق الرحیم نے کونسا تاریخی اعزاز اپنے نام کیا؟
  • ٹرمپ کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ، کونسی اہم شخصیات شریک ہوئیں؟