الیکشن مہم ختم، ضمنی انتخابات کا دنگل کل سجے گا، جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
(ویب ڈیسک )ضمنی انتخابات کا دنگل کل سجے گا، الیکشن مہم کا وقت ختم ہوگیا۔
جلسے، جلوسوں، ریلیوں، کارنر میٹنگ پر پابندی لگا دی گئی، قومی اسمبلی کی 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو گا، واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کیلئے فوج تعیناتی کی منظوری دیدی ہے، انتخابی حلقوں میں فوجی دستے 22 سے 24 نومبر تک موجود رہیں گے۔
وزارت داخلہ نے فوجی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، پاک فوج تھرڈ ٹیئر اور کوئیک ری ایکشن فورس کے طور پر تعینات ہوگی، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، مظفر گڑھ ،سرگودھا، ہری پور اور میانوالی کے انتخابی حلقوں میں فوجی دستوں کو امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
این اے 129 میں ن لیگ کے حافظ نعمان اور آزاد امیدوار ارسلان احمد میں کڑا مقابلہ متوقع ہے، این اے 18 ہری پور میں عمر ایوب کی اہلیہ اور مسلم ن لیگ کے بابر نواز میں کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔