آئی ایم ایف سے آئندہ بجٹ پر ٹیکس پالیسی، پبلک فنانس مینجمنٹ میں تبدیلی پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ بجٹ کے لیے ٹیکس پالیسی، بجٹ سازی، پبلک فنانس مینجمنٹ میں تبدیلی پر اتفاق کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز پر ٹیکنیکل رپورٹ جنوری ماہ میں وزارت خزانہ کو دی جائے گی، آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد بجٹ میں اہم تبدیلیاں کرنے کی تجاویز دے کر واپس روانہ ہو گیا۔
یہ بھی بتایا گیا کہ وزارت خزانہ آئندہ ماہ تک آئی ایم ایف کو بجٹ عملدرآمد میں تبدیلی کیلئے حتمی تجاویز تیار کر کے دے گی، آئی ایم ایف ٹیکنیکل وفد کے ساتھ بجٹ عملدرآمد کے پراسیس میں تبدیلی کیلئے 15 تجاویز پر زیرغور رہی۔
آئی ایم ایف وفد کی تجاویز میں پبلک فنانس مینجمنٹ ڈیجیٹائزڈ پلان تشکیل دینا، پی ایف ایم ڈیجیٹائزڈ پلان کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل کرنا، بجٹ تیاری کیلئے مکمل ای-آفس، ای-پیڈز کا استعمال کرنا، ڈیٹا سے تضادات ختم کرنا شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نئے ڈیٹا کی بنیاد پر بجٹ سازی، بجٹ تیاری میں تمام وزارتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل بڑھانا بھی تکنیکی وفد کی تجاویز میں شامل ہے، نئے بجٹ کیلئے ٹیکس پالیسی پر بھی ٹیکنیکل مشن نے اہم تبدیلیوں کیلئے تجاویز دی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف میں تبدیلی
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔