2025-09-18@05:38:04 GMT
تلاش کی گنتی: 533

«نادیہ جمیل»:

    پاکستانی اوپنر بیٹر سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔ جنوبی افریقہ کیخلاف قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ون ڈے میں 33 سالہ سدرہ نے یہ کارنامہ 16ویں اوور کی چوتھی گیند پر سنگل لے کر انجام دیا۔ وہ بسمہ معروف اور جویریہ خان کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والی تیسری پاکستانی بیٹر بنیں۔ سدرہ امین نے 150 گیندوں پر 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 12چوکے شامل تھے۔ پاکستان کی جانب سے ویمنز ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بسمہ معروف نے 136 میچز میں 3369 بنارکھے ہیں۔ جویریہ خان 116 میچز میں 2885 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ سدرہ امین 75 میچز...
    دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں تمام ریاستوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے اقدامات کو جاری رکھنے سے روکنے کے لیے تمام ممکن قانونی اور موثر اقدامات اٹھائیں، جن میں سفارتی اور اقتصادی تعلقات پر نظرثانی کرنا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنا شامل ہے۔ اس موقعے پر مسلم ممالک کے سربراہان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے تمام ریڈلائنز عبور کر لی ہیں، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانا ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں اسرائیلی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی توسیعی منصوبوں کو روکنے کے لیے ایک ٹاسک فورس قائم کی جائے، انسانیت کے خلاف جنگی...
    اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے یمن پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے یمن میں حدیدہ کی بندرگاہ پر حملہ کیا تاکہ حوثیوں کی بحری اور فضائی ناکہ بندی کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمنی بندرگاہ حدیدہ میں 12 اہداف پر بمباری کی ہے۔ المیادین کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے حدیدہ پر 12 حملے کئے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ دشمن کے فضائی حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا رہے ہیں، ہمارے فضائی دفاع نے دشمن کے طیاروں کو الجھا دیا اور کچھ جنگی طیاروں کو جارحیت کرنے سے پہلے ہی فضائی حدود چھوڑنے پر مجبور کر...
    اسرائیلی فضائیہ نے یمن کی اہم بندرگاہ حدیدہ پر شدید بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ حوثی تحریک کے زیر انتظام ٹی وی چینل ”المسیرہ“ کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے 12 فضائی حملے حدیدہ کی بندرگاہ اور اس کے اطراف کیے گئے۔ عرب خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب اسرائیلی فورسز نے مقامی رہائشیوں کو علاقے سے انخلا کی وارننگ جاری کی تھی۔  پہلے صنعا، پھر الجوف، اب حدیدہ یہ حملے صنعا اور الجوف پر اسرائیلی حملوں کے چند دن بعد سامنے آئے ہیں۔ یمن کے حوثی عسکری ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق، یمنی فضائی دفاع اس وقت اسرائیلی...
    دوحہ میں قطر کی میزبانی میں ہونے والے اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کا متفقہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اعلامیہ میں اسرائیلی جارحیت اور اس کے جنگی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں تمام ممالک سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی معطل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے عرب اور مسلم رہنماؤں سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی و معاشی تعلقات پر نظرِثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قطر کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت خطے میں امن کے کسی بھی کاوش اور امکان پر کاری ضرب لگاتی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شریک تمام ممالک کے سربراہان نے کہا کہ ہم ریاست قطر پر اسرائیل کے بزدلانہ اور غیر قانونی حملے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا: قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف مسلم دنیا متحد ہوگئی، مسلم ممالک نے اسرائیل کے خلاف قطر کو جوابی اقدامات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔قطر کے دارالحکومت دوحا میں  منعقد ہونے والے عرب سربراہ ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ قطر کے ثالثی عمل پر حملہ عالمی امن کوششوں پر حملہ ہے۔مشترکا اعلامیہ میں اسرائیل کی جارحیت کو امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا، قطر پر بزدلانہ اور غیر قانونی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی، قطر کی خود مختاری کے دفاع کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا۔عرب اسلامی سربراہی ہنگامی اجلاس کےاعلامیے میں قطر، مصر، امریکا کی غزہ جنگ بندی...
    دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی، قطر نے ثالث کے طور پر خطے میں امن کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں، اسرائیل نے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرتے ہوئے حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی پرامن رہائی کے اسرائیل کے تمام دعوے جھوٹے ہیں، گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر نے کہا کہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو دوحہ آمد پر خوش...
    برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر اور اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے درمیان ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہونے والی ملاقات ایک ’سفارتی جھڑپ‘ میں بدل گئی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب اسرائیل نے قطر میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی فضائی کارروائی کی، جس پر برطانیہ سمیت کئی ملکوں نے تشویش ظاہر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:قطر پر حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے کیا جاننا چاہا؟ ابتدائی لمحات ہی سے ملاقات کی فضا کشیدہ رہی، ہاتھ ملاتے وقت دونوں رہنماؤں کے چہروں پر مسکراہٹ غائب تھی۔ اسٹارمر نے قطر پر اسرائیلی حملے کو ’نامناسب‘ قرار دیا اور خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات غزہ میں جنگ بندی مذاکرات اور خطے میں برطانیہ کی پالیسی کے...
    کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں حماس رہنماؤں پر حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرِ نو جائزہ لے رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے کہا کہ دوحہ میں اسرائیلی حملہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ خاص طور پر جب قطر مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ انیتا آنند نے حکمران لبرل پارٹی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کینیڈا بھی اسرائیل پابندیاں عائد کرسکتا ہے تو وزیر خارجہ نے کہا کہ "ہم اپنے اگلے اقدامات کا مسلسل...
    یورپی یونین کمیشن کی سربراہ نے کہا کہ فان ڈئر لاین نے کہا اب وقت آگیا کہ اسرائیل کو یہ باور کرایا جائے کہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں مزید برداشت نہیں کی جائیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین نے کہا کہ یورپی یونین آئندہ ہفتوں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر سخت اقدامات اٹھا سکتا ہے۔ ان کے بقول ان اقدامات میں انتہا پسند صہیونی وزراء پر پابندیاں اور اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تجارتی معاہدے کی جزوی معطلی شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورپی یونین اسرائیلی حکومت کو دی جانے والی براہِ راست سیاسی حمایت روک دے گی تاہم سول سوسائٹی اور ہولوکاسٹ میموریل ادارے ید واشیم کے...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیل نے ایک رہائشی کمپلیکس پر حملہ کیا جسے اسرائیلی فوج نے ’انتہائی درست کارروائی‘ قرار دیا۔ اس حملے میں 6 افراد شہید ہوئے، جن میں 5 فلسطینی اور ایک قطری اہلکار شامل ہے۔ حماس نے تصدیق کی ہے کہ اس کے اعلیٰ رہنما اس حملے میں محفوظ رہے، اگرچہ ان میں سے کئی براہِ راست نشانے پر تھے۔ خلیل الحیہ کون ہیں؟ خالد الحیہ، 1960 میں غزہ میں پیدا ہوئے، حماس کے بانی اراکین میں سے ہیں اور اس وقت دوحہ میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ تنظیم کے اہم مذاکرات کار ہیں اور حالیہ برسوں میں کئی بڑے رہنماؤں کی شہادت کے بعد نمایاں ہو کر سامنے آئے ہیں۔ اہم کردار:...
      اسرائیل نے قطر میں فضائی حملہ کر کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اعلیٰ اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ قطر میں حماس کی قیادت پر حملہ کیا گیا ہے، جن میں خلیل الحیہ اور جابرین شامل ہیں۔ اسرائیلی چینل 12 نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں حماس کی قیادت پر حملے کی اجازت دی۔ حماس کے ایک ذرائع نے قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کو بتایا کہ حملے کا نشانہ حماس کی مذاکراتی ٹیم تھی۔ یہ حملہ اُس وقت ہوا جب حماس کے مذاکرات کار امریکا کی جانب سے پیش کی گئی...
    اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس رہنما خلیل الحیہ اور ظہیر جبرین شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز دوحہ(سب نیوز)اسرائیلی فورسز نے دوحہ کے علاقے قطارہ میں فضائی حملہ کرکے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ اور ظہیر جبرین کو شہید کردیا۔تل ابیب سے جاری بیان میں اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ دوحہ میں دھماکے کے ذریعے حماس کے سینئر رہنماوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس قبل اسرائیلی بم باری سے دوحہ کا علاقہ کتارا کئی دھماکوں سے گونج اٹھا تھا، مقامی افراد نے متعدد عمارتوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی، دھماکوں سے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔حماس ذرائع کے مطابق فضائی حملے کے...
    اسرائیلی فوج نے دوحہ میں موجود حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دوحہ میں  10 مختلف مقامات پر دھماکے ہوئے، جن کے بعد شہر کے کئی حصوں سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے دوحہ کے مرکزی علاقوں میں سنائی دیے، عرب میڈیا کے مطابق حملوںمیں   حماس قیادت کی قیادت کو نشانہ بنایاگیاجو دوحہ میں مذاکرات کے لیے موجود تھی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی دعویٰ کیا کہ قطر میں حماس کی سینئر قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس قیادت کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ شہیدہوگئے۔...
    اسرائیلی فوج نے دوحا میں موجود حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں 6 دھماکے سنے گئے ہیں، حماس قیادت دوحا میں مذاکرات کے لیے موجود تھی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں حماس کی سینیئر قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس قیادت کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ قطر کی دارالحکومت دوحہ کے قطارا ڈسٹرکٹ میں متعدد دھماکے سنے گئے، جہاں دھوئیں کے بادل اڑتے دیکھے گئے۔ گواہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد کیٹرنگ ایریا سے اٹھتے ہوئے دھوئیں کا منظر سامنے آیا، اسرائیلی حملے میں حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید...
    پنجاب میں سیلاب آنے کی وجہ سے اب تک صوبے کی 3 جیلوں سے ہزاروں قیدیوں کو شفٹ کیا جاچکا ہے۔ سیالکوٹ  کی جیل کے اندر  پانی آیا وہاں سے قیدیوں کو دوسرے اضلاع کی جیلوں میں شفٹ کیا گیا۔ پھر منڈی بہاؤالدین  کی باری آئی تو وہاں سے سے تقریباً 8 سو زائد قیدیوں کو ریسکیکو کر کے گوجرانولہ، فیصل آباد اور دیگر جیلوں میں شفٹ کیا گیا اور اب گجرات جیل سے قیدیوں کو نکالا جارہا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے گجرات شہر کے اندر بھی پانی آگیا  ہے۔ گجرات ڈسٹرکٹ جیل اور سیشن کورٹ کے احاطے میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث پانی داخل ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں جیل انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات...
    واشنگٹن / جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک نے امریکا کو ڈاک اور پارسل بھیجنا مکمل یا جزوی طور پر بند کر دیا ہے۔ اس اقدام سے امریکا جانے والی ڈاک کی ترسیل میں 81 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اقوام متحدہ کی ڈاک سے متعلق ایجنسی یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) کے ڈائریکٹر جنرل ماساہیکو میتوکی کے مطابق ادارہ ایک تکنیکی حل پر کام کر رہا ہے تاکہ امریکا کے ساتھ ڈاک کا نظام دوبارہ فعال ہو سکے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہو...
    مشرق وسطیٰ میں کاش کہ برطانیہ نے یہودیوں کو سر چھپانے کی جگہ فراہم نہ کی ہوتی تو آج جو المناک دہشت ناک اور خون آلودہ حالات فلسطین میں روز ہی رونما ہو رہے ہیں وہ نہ ہوتے مگر شاید یہ برطانیہ کی مجبوری تھی کہ اسے بے وطن اور پریشان حال یہودیوں کی مشکلات کو دور کرنے اور انھیں آباد ہونے کے لیے اپنی مفتوحہ سرزمین فلسطین کا ایک قطعہ فراہم کرنا پڑا۔ دنیا جانتی ہے کہ برطانیہ کو اس کے بدلے میں یہودیوں نے ان کے سب سے بڑے دشمن ہٹلر کو ہرانے کے لیے جاسوسی کا گھناؤنا جال پھیلایا تھا پھر اس کی پاداش میں یہودیوں کو اپنی نسل کشی جیسی آفت سے گزرنا پڑا تھا۔ شاید...
    برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پارلیمان سے خطاب میں اسرائیلی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے غزہ میں قحط پر تشویش کا اظہار کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں کوئی قدرتی آفت نہیں ہے بلکہ یہ 21 ویں صدی کا انسانوں کے پیدا کردہ قحط ہے۔ ڈیوڈ لیمی نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی ترسیل روکنا عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے خاص طور پر نوجوان نسل اسے خوفناک انداز میں دیکھ رہی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ غزہ میں جاری فوجی کارروائیاں سے اور تو کچھ فائدہ نہیں ہوگا البتہ یہ صرف بحران کو طول...
    غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں، برطانیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) برطانیہ نے غزہ میں فوری اور بلا مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر پیش رفت نہ ہوئی تو لندن رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں ہر گزرتا دن مزید تباہی لا رہا ہے، جہاں خوراک کی کمی کے باعث 5 سال سے کم عمر ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حالیہ بارشوں کے بعد مارگلہ ہلز کے چند مشہور ٹریلز عوام کے لیے بند کر دیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریل نمبر 2، 3، 4، 5 اور سیدپور گاؤں کے پیچھے والا ٹریل عارضی طور پر بند کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد کی ہائیکنگ ٹریل 2،3،4،5، اور سیدپور ویلج کے پاس ٹریل خراب موسم کی وجہ سے آئندہ احکامات تک بند کر دی گئیں، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا! pic.twitter.com/TGBNbQY2iF — Maryam Nawaz Khan (@maryamnawazkhan) September 1, 2025 انتظامیہ نے بتایا کہ یہ اقدام شہریوں اور ہائیکرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے یہ...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیئر منسٹر شرجیل میمن، وزیر آبپاشی جام خان شورو اور کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل نیول ہیلی کاپٹر میں گڈو بیراج پہنچے گئے۔ دوران سفر وزیراعلیٰ سندھ اپنے وزراء اور کمانڈر کوسٹ کے ساتھ نقشوں کی مدد سے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔ گڈو بیراج پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت راوی اور تریموں پر پانی بڑھا ہوا ہے، اگرچہ ہمیں امید ہے کہ اتنا پانی نہیں آئے گا لیکن ہم پھر بھی سپر فلڈ کی تیاری کر رہے ہیں، جو 9 لاکھ کیوسکس کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپر فلڈ کی وجہ سے کچہ پورا ڈوب جائے...
    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ممکنہ سپر فلڈ کے خدشے کے پیش نظر ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے خود گدو اور سکھر بیراج سمیت حساس بندوں کا معائنہ کیا ہے جہاں سپر فلڈ کی صورت میں 9لاکھ کیوسک پانی کا دباؤ آسکتا ہے، حکومت کی پہلی ترجیح انسانی جانوں، مویشیوں اور بیراجوں کی حفاظت ہے۔ ایک بیان میں سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، پاک بحریہ اور پاک فوج انخلاء اور ریلیف کے انتظامات میں مصروف ہیں جبکہ کچے کے علاقوں...
    سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے۔ انسداددہشت گردی عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنےکے لیے علیمہ خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنےکی درخواست پر سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نےکی۔ دوران سماعت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ جیل انتظامیہ کی رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 2 سال پر محیط میڈیکل ہسٹری شامل ہے۔ جیل انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج جاری ہے، بانی پی ٹی آئی کو دانتوں، کان، ناک، گلے، آنکھوں...
    برطانوی حکومت نے اگلے ماہ لندن میں ہونے والے ہتھیاروں کی نمائش ‘ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ایکوئپمنٹ انٹرنیشنل’ میں اسرائیلی حکام کی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ برطانوی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی کہ اسرائیلی سرکاری وفد کو ڈی ایس ای آئی یو کے 2025 میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل پر پابندیوں کے لیے کابینہ کی حمایت نہ ملنے پر ڈچ وزیر خارجہ مستعفی یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ نے اسرائیل کو بعض ہتھیاروں کی برآمد پر لائسنس معطل کر دیے ہیں، آزاد تجارتی مذاکرات منجمد کر دیے ہیں اور غزہ پر حملوں کے باعث دائیں بازو کے 2 اسرائیلی وزراء پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ برطانوی حکومت نے...
    غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف، برطانیہ، سوئیڈن، فن لینڈ اور اسرائیل میں ہزاروں افراد کے احتجاجی مظاہرے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے، برطانیہ، فن لینڈ، سوئیڈن اور حتی کہ اسرائیل کے اندر بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ۔برطانیہ میں رائل ایئر فورس بیس کے باہر سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری بند کی جائے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اسٹاک ہوم کی اوڈن پلان اسکوائر میں مظاہرین جمع ہوئے جہاں انہوں نے غزہ اور مغربی...
    اسرائیلی بحریہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے قریب ایک بجلی گھر پر حملہ کیا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں حوثیوں سے منسلک ’المسیرہ ٹی وی‘ نے اطلاع دی کہ اس جارحیت سے حزیاز بجلی گھر کے جنریٹرز کو نقصان پہنچا اور آگ بھڑک اٹھی، جس پر بعد میں قابو پا لیا گیا۔ یمن کے نائب وزیرِاعظم نے تصدیق کی کہ ایمرجنسی ٹیموں نے مزید نقصان سے بچاؤ میں کامیابی حاصل کی، صنعا کے رہائشیوں نے بھی کم از کم 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ بجلی گھر کا مقام حوثی جنگجوؤں کے استعمال میں تھا، لیکن اس نے کسی ثبوت کے...
    غزہ: فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔  برطانیہ، فن لینڈ، سوئیڈن اور حتیٰ کہ اسرائیل کے اندر بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ برطانیہ میں رائل ایئر فورس بیس کے باہر سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری بند کی جائے۔ فن لینڈ میں فلسطین حامیوں نے ایک اسلحہ ساز کمپنی کے دفتر کے شیشوں پر سرخ رنگ پھینک کر اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ سوئیڈن میں فلسطینی صحافیوں کی یاد میں مارچ کیا گیا جو اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔ مظاہرین نے غزہ میں نسل کشی بند کرنے اور...
    اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مارگلہ ہلز کے 4 ٹریل شہریوں کےلیے بند کردیے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق 19 اگست کےلیے مارگلہ ہلز کے 2 سے 5 تک کے ٹریل شہریوں کےلیے بند رہیں گے۔اعلامیے کے مطابق سید پور گاؤں کے عقب میں واقع ٹریل بھی شہریوں کےلیے بند رہے گا۔ضلعی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق شدید اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند کی گئی ہیں۔
    اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 72 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اور محفوظ رہنے کے لیے شہریوں سے مارگلہ ہلز جانے سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے حالیہ بارشوں کے باعث مارگلہ ہلز کے ٹریلز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ممکنہ شدید بارشوں کے پیش نظر ٹریل 2، 3، 4 اور 5 بند رہیں گے۔ مارگلہ ہلز کے ٹریلز کو 19 اگست تک عوام کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری پہاڑی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔...
      برسلز میں یورپی یونین اجلاس کے موقع پر ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن، جنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کی۔ ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہمیں دیگر یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے باوجود ان ملک جو اس وقت یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے، اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپنی کوششیں...
    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی دائیں بازو کی اتحادی حکومت کی جانب سے فلسطینی سرزمین کے انضمام اور مبینہ ’گریٹر اسرائیل‘ کے منصوبے سے متعلق بیانات نے عرب اور مسلم دنیا میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔ پاکستان سمیت درجنوں مسلم ممالک نے ان بیانات کو کھلی اشتعال انگیزی، بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت پر ڈاکہ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبے کا ’تاریخی اور روحانی مشن‘ جاری رکھنے کا عزم اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموتریچ نے حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس...
    ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہمیں دیگر یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے باوجود ان ملک جو اس وقت یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے، اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ غزہ میں ہولناک انسانی المیے کا خاتمہ ہو۔ ڈنمارک کی وزیر اعظم نے کہا کہ نیتن یاہو اب ایک "خود ساختہ مسئلہ" بن چکے ہیں۔ ہم کسی بھی آپشن...
    قطر اور مصر کی ثالثی میں جاری کوششوں کے دوران، اطلاعات ہیں کہ قاہرہ میں حماس کے مذاکرات کاروں نے اپنے کچھ مطالبات میں نرمی کا عندیہ دیا ہے، جو گزشتہ ماہ دوحہ میں یرغمالیوں سے متعلق مذاکرات کی ناکامی کی وجہ بنے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:موساد کے سربراہ کا ایران کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان عرب سفارت کاروں کے مطابق حماس جزوی معاہدے پر غور کرنے کو تیار ہے، تاہم اسرائیل اب بھی صرف ایک جامع ڈیل چاہتا ہے جس میں تمام یرغمالیوں کی رہائی، حماس کا غیر مسلح ہونا اور غزہ کی مکمل ڈیمِلٹرائزیشن شامل ہو۔ اسرائیلی حکام کے مطابق موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیع نے حالیہ دنوں میں دوحہ میں قطری وزیرِاعظم سے ملاقات بھی...
    "گریٹر اسرائیل" کے بارے غاصب اسرائیلی وزیر اعظم کے انٹرویو کے جواب میں سوال اٹھاتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کیا اگر نیتن یاہو خود اعتراف کر لے تب بھی یہ بات "یہود دشمنی" ہو گی؟ اسلام ٹائمز۔ "گریٹر اسرائیل" سے متعلق غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے حالیہ بیانات کے جواب میں جاری ہونے والے سوشل میڈیا پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ اگر نیتن یاہو خود (گریٹر اسرائیل کے بارے) اعتراف کر لے تو کیا یہ بھی "یہود دشمنی" ہو گی؟  واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے صیہونی ٹیلیویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ...
    سپریم کورٹ ،بحریہ ٹاون پراپرٹی نیلامی کیس کی سماعت کیلئے بینچ تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاون پراپرٹی نیلامی کیس کی سماعت کیلئے بینچ تبدیل کردیا گیا ۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کل سماعت کریگا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔گزشتہ سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کی تھی۔دوسری جانب سپریم کورٹ کل معمول کے مطابق کھلی رہے گی۔اعلامیہ کے مطابق عدالت بدھ کو مکمل طور پر فعال اور آپریشنل رہے گی،ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے 13 اگست کومقامی تعطیل کا اعلان کررکھا ہے۔سپریم کورٹ بطور آئینی ادارہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 14 اگست کو یہ گرفتار بھی کرتے ہیں تو کرلیں مجھے ضمانت نہیں کرانی۔یہ بات علیمہ خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آئے تھے، دو کلومیٹر جیل سے دور ہمیں روکا گیا، سلمان اکرم راجہ ظہیر عباس اور نعیم پنجوتھہ سمیت سب کو روکا گیا، بانی سے ملاقات نہ کرانے کا مقصد انکا پیغام باہر نہ آجائے، پچھلی ملاقات میں بانی نے کہا تھا 14 اگست حقیقی آزادی کا دن ہے بانی نے کہا تھا 14 اگست کو سب گھروں سے نکلیں۔انہوں...
    اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے آرمی چیف کے بیان سے متعلق دیے گئے ریمارکس کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کے غیر سنجیدہ اور گمراہ کن بیان پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی بیان غیر سنجیدہ اور حقائق کو مسخ کرنے کی بھارتی عادت کا ایک اور مظاہرہ ہے۔ مبینہ "ایٹمی بلیک میلنگ" کا بھارتی بیانیہ گمراہ کن اور خود ساختہ ہے۔ پاکستان کسی بھی طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کے سخت خلاف ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، جس کا کمانڈ...
    سجاول : سندھ کے ضلع میں کل تعطیل کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، اسکول، کالجز اور بلدیاتی ادارے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سجاول کی ضلعی انتظامیہ نے بزرگ صوفی بزرگ شاہ عنایت شہید کے سالانہ عرس کے موقع پر منگل 12 اگست کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ڈپٹی کمشنر زاہد حسین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، اسکول، کالجز اور بلدیاتی ادارے بند رہیں گے۔صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر، اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی عرس کی باقاعدہ افتتاحی تقریب انجام دیں گے۔شاہ عنایت کے مزار پر تین روزہ تقریبات میں مذہبی و ثقافتی...
    باجوڑ کی تمام مرکزی شاہراہوں پر آج 11 صبح 11 بجے سے لیکر رات 11 بجے تک کرفیو کا اعلان کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ کرفیو کا دورانیہ 12 گھنٹے کیلئے ہو گا، ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ نظر تحصیل ماموند کے تقریباً 27 علاقوں میں آج سے تین دنوں کیلئے کرفیو ہے،  تحصیل ماموند میں کرفیو  11 اگست صبح 11 بجے سے لیکر 14 آگست صبح 11 بجے تک مکمل کرفیو نافذ ہوگا ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے  اور کہا ہے کہ صبح 10:30  بجے تک اپنی سرگرمیاں ختم کر کے کرفیو کے دوران گھروں تک محدود رہیں، بصورت دیگر کسی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار خود ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ  کئی دنوں سے تحصیل ماموند سے کثیر...
    اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اتوار کو سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کا غزہ سٹی پر کنٹرول کا منصوبہ ایک اور المیے کو جنم دے سکتا ہے، جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا مقصد علاقے پر قبضہ کرنا نہیں۔ سلامتی کونسل کا یہ غیر معمولی ہنگامی اجلاس اس وقت بلایا گیا جب اسرائیل نے اعلان کیا کہ اس کی فوج غزہ سٹی کا کنٹرول سنبھالے گی، اس فیصلے کو نیتن یاہو کی سیکیورٹی کابینہ کی منظوری ملی، مگر عالمی سطح پر اس پر شدید تنقید ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ...
    برطانیہ میں جھوٹی بیوہ مکڑیوں (فالس بلیک وڈوو) کی تعداد میں رواں ماہ اضافہ متوقع ہے، جس پر ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ اضافہ مکڑیوں کے افزائشِ نسل کے موسم کے باعث ہوگا جو اگست کے آخر میں شروع ہوتا ہے، جس دوران یہ مکڑیاں زیادہ متحرک ہو کر گھروں میں داخل ہونے لگتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خطرناک اور زہریلی مکڑی ’بگ بوائے‘ کو الگ درجہ مل گیا یہ مکڑیاں (سائنسی نظام اسٹیٹوڈا) اگرچہ جان لیوا نہیں ہوتیں، تاہم ان کے زہر سے سوجن، جِلد پر جلن یا جلنے جیسے نشانات اور بخار جیسی علامات پیدا ہوسکتی ہیں۔ یہ 3 اقسام میں سب سے بڑی جھوٹی بیوہ مکڑی ہے جو گھروں کے...
    ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آپریشن،بلڈنگ کوڈ خلاف ورزی پرہاسٹل سٹی میں 30بلڈنگز سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آپریشن،ہاسٹل سٹی میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 30بلڈنگز کو سیل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ہاسٹل سٹی میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 30بلڈنگز کو سیل کر دیا ۔ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے آپریشن کی نگرانی کی گئی ،ٹیمز کی جانب سے ہاسٹل سٹی میں قائم تجاوزات کو بھی ہٹا دیا گیا،دوران آپریشن اسلام...
    مبصرین کے مطابق یہ اعتراف نہ صرف اسرائیلی حکومت کی اندرونی شکست کا غماز ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی کہ حماس، عالمی دباؤ اور بے مثال بمباری کے باوجود، ایک مضبوط اور مؤثر مزاحمتی قوت بن کر ابھری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی غزہ میں جاری خونریزی اور یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات میں جمود کے بعد ایک سینئر اسرائیلی ماہر نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کی موجودہ حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور حکومت کو فوری طور پر ایک فیصلہ کن راستہ چننا ہوگا۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق، ویسٹرن گلیلی اکیڈمک کالج کے مذاکراتی ماہر ڈاکٹر اَونیر سار نے عبرانی اخبار معاریو سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیلی قیادت ایک خطرناک...
    اسرائیل کی مشہور جھیل طبریہ میں حال ہی میں پانی کے سرخ رنگ اختیار کرنے نے مقامی لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا اور سوشل میڈیا پر بھی ایک نئی بحث چھیڑ دی گئی۔ جہاں کچھ افراد نے اس مظہر کو ماضی کی پراسرار علامات سے جوڑا، وہیں ماہرین نے اسے ایک سادہ قدرتی عمل قرار دیا۔ قدرت کا حیرت انگیز مظاہرہ یا ماحولیاتی بحران؟ جھیل کی سطح پر اچانک نمودار ہونے والا سرخ پانی بہت سے لوگوں کے لیے ایک چونکا دینے والا منظر تھا۔ سوشل میڈیا صارفین میں اس پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ کچھ نے اسے مذہبی حوالوں سے تعبیر کیا تو بعض نے اسے ماحولیاتی تباہی کا پیش خیمہ سمجھا۔ تاہم، ماہرین نے ان...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے پانی سے وفاقی دارالحکومت کے نالوں میں طغیانی آ گئی موسلادھار بارش سے نالوں میں طغیانی کے باعث بھارہ کہو، چک شہزاد اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، نیو چھٹہ بختاور میں بارش کے بعد گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، مکینوں کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق بارش کے پانی سے کئی گاڑیاں ڈوب گئیں، جبکہ 6 سے 7 نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیز متاثر ہونے کا خدشہ ہے گزشتہ رات بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاج کے خدشے کے پیش نظر اڈیالہ جیل انتظامیہ نے اضافی سیکیورٹی مانگ لی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی کو تحریری طور پر مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں 7700 قیدی موجود ہیں جبکہ گنجائش محض 2174 کی ہے، جن میں سیاسی اور دہشتگردی کے قیدی بھی شامل ہیں، جس سے سیکیورٹی خدشات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، لاہور میں 200 سے زیادہ کارکنان گرفتار، اسلام آباد انتظامیہ کا بھی انتباہ خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو اڈیالہ جیل کے باہر مظاہرے کی منصوبہ بندی کی...
    راولپنڈی انتظامیہ کا اڈیالہ کے راستے سیل کرنے اور ہجوم سے سختی کے ساتھ نمٹنے کااعلان ،جیل کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کیا جائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کی جانب جانے والی شاہراہ کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اڈیالہ روڈ کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے اڈیالہ روڈ کو سیل کرنے کی منظوری دیدی، اڈیالہ روڈ کو سیل کرکے اڈیالہ جیل کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کیا جائیگا جبکہ اطراف میں پنجاب رینجرز تعینات ہوگی، اسکے علاوہ راولپنڈی پولیس اور رینجرز کے جوان مشترکہ گشت کریں گے۔اڈیالہ جیل کے قریب آنے...
    برطانیہ طوفان فلورِس کی لپیٹ میں، انسانی زندگی کے لیے خطرے کی وارننگ جاری برطانیہ میں طوفان فلورِس کے باعث محکمہ موسمیات نے 90 میل فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں اورعوام کے لیے ’زندگی کو خطرہ‘ لاحق ہونے کی وارننگ جاری کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کو شدید طوفانی جھکڑ کا سامنا، 25 مسافر زخمی، ہنگامی لینڈنگ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق، غیرموسمی طور پر شدید ہوائیں سفری نظام کو سخت متاثر کریں گی، کئی ٹرینیں پہلے ہی منسوخ کی جا چکی ہیں جبکہ بعض علاقوں میں ڈرائیورز کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سفر کرنے سے قبل اچھی طرح سوچ لیں۔ ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے برطانیہ، فرانس اور دیگر مغربی ممالک کی کوششوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غیر متعلقہ اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ”فاکس ریڈیو“ سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ ’فلسطینی ریاست صرف اسرائیل کی منظوری سے قائم ہو سکتی ہے، مغربی ممالک میں اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ فلسطین کو ایک ریاست بنا سکیں۔‘ مارکو روبیو نے کہا کہ یورپی اور شمالی امریکی حکومتیں جو فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر رہی ہیں، وہ حقیقت سے منہ موڑ رہی ہیں۔ مغربی ممالک فلسطینی ریاست کا نقشہ بھی نہیں دے سکتے۔ ’یہ ممالک نہ تو یہ بتا سکتے ہیں کہ فلسطینی ریاست کہاں ہوگی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  نے اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کو کرپٹو پراجیکٹس میں ہونے والے نقصان سے متعلق خبروں پر لا علمی کا اظہار کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی کسی کا نام نہیں لیا، ساری دنیا کا گناہ میرے سر پر نہ ڈالیں، اس موضوع پر میں نے بھی وہ ہی باتیں سنی ہیں جو باقی سب نے سنی ہیں۔صحافی سید  خالد مصطفیٰ اور سہیل اقبال بھٹی کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے بتا یا کہ  ہم پروگرام کی بریک میں چائے  پیتے ہوئے بات کر رہے تھے ، ہمارے ساتھ سسٹم لمیٹڈ کے ہیڈ آصف پیر بھی بیٹھے تھے ، وہ...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)اقوام متحدہ نے بتایا کہ کیوں غزہ میں امدادی سرگرمیاں شروع ہونے کے باوجود امداد کی مناسب ترسیل نہیں ہو پارہی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی امدادی امور کی کورڈینیٹر اولگا چیریوکو نے بتایا کہ امداد کی فراہمی کے آغاز سے ہی غزہ میں داخل ہونے والے بہت سے ٹرکوں کو شدید بھوک کے ستائے فلسطینیوں نے خالی کردئیے جو غیر یقینی کی حالت میں اپنے خاندان والوں کے لیے غذا لے جانا چاہتے تھے۔(جاری ہے) اولگا چیریوکو نے بتایا کہ امداد کی مناسب تقسیم صرف اس صورت میں ممکن ہوسکے گی جب یہ تسلسل سے جاری رہے گی۔اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیل نے...
    سوشل میڈیا پر اپنے ایک جاری بیان میں ایرانی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر جاری وحشیانہ جنگ کے باوجود، فلسطینی مزاحمتکاروں کے بہادرانہ حملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں جسکے نتیجے میں صہیونی قبضہ گروپ موت سے دوچار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اس وقت دنیا بھر میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سابق پولیٹیکل بیورو چیف "اسماعیل ھنیہ" کی پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر لبنان میں واقع، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے ایک پیغام جاری کیا۔ جس میں کہا گیا کہ اس عظیم رہنماء کا خون آزادی کی نئی داستان کا نقطہ آغاز بنا، جسے آج غزہ اپنے خون اور استقامت سے لکھ رہا ہے۔  ایرانی سفارت خانے نے یہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 31 جولائی 2025ء) فلسطینی مسئلے کے دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے شرکا نے غزہ میں جنگ کے خاتمے، اسرائیل فلسطین تنازع کے منصفانہ، پُرامن اور دیرپا حل کے لیے متحد ہو کر کام کرنے اور دونوں فریقین سمیت خطے بھر کے لوگوں کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیر میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی سہ روزہ کانفرنس کے آخری روز 'نیویارک اعلامیہ' جاری کیا گیا جس میں اسرائیل اور فلسطین کے مابین آٹھ دہائیوں سے جاری تنازع اور غزہ کی جنگ کو ختم کرنے کا مرحلہ وار مںصوبہ پیش کیا گیا ہے۔اس میں کہا...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب اٹک میں ضلعی انتظامیہ نے اکھوڑی کے علاقے میں کارروائی کر کے گدھوں کا فارم سیل کردیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیل کیے گئے فارم سے گدھوں کی باقیات بھی ملی ہیں۔اس معاملے کی مزید انکوائری بھی جاری ہے۔
    نیویارک میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں ہونے والی اقوام متحدہ کی دو ریاستی حل کانفرنس میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے 15 ماہ کا وقت طے کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت دو ریاستی حل کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ دنیا بھر کے 125 سے زائد ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے اور دو ریاستی حل کی طرف پیش قدمی کرے۔ سات صفحات پر مشتمل اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شرکاء نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کو دو ریاستی حل کی بنیاد پر ختم کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ مسودے میں دو ریاستی حل کے قیام پر زور دیتے ہوئے...
    لندن: برطانیہ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان پر اسرائیل سمیت دیگر ناقدین کی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔  برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ نہ روکی اور امن کی کوششوں میں سنجیدگی نہ دکھائی تو برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔ اسرائیل نے برطانوی فیصلے کو حماس کے لیے انعام قرار دیا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ حماس کو آزادی کی پہچان دینا مناسب نہیں۔ اس حوالے سے برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ ہائیڈی الیگزینڈر نے کہا کہ ’’یہ حماس کے لیے انعام نہیں بلکہ فلسطینی عوام کے حق میں قدم ہے۔ یہ ان بچوں کے...
    اوٹاوا: فرانس اور برطانیہ کے بعد اب کینیڈا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم مارک کارنی مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر کابینہ کا ورچوئل اجلاس بلائیں گے جس میں فلسطین کی ممکنہ ریاستی حیثیت پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سے مارک کارنی کی حالیہ گفتگو کے بعد اس حوالے سے سنجیدگی بڑھی ہے۔ کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے پیر کے روز دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا حق خود ارادیت اور اسرائیل کی سلامتی دونوں کو یقینی...
    اٹاوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کررہے ہیں‘ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ مشروط ہونا چاہیے یا نہیں یہ معاملہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے برطانوی نشریاتی ادارے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن وزیر اعظم مارک کارنی آج مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کے لیے کابینہ کے اہم ورچوئل اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں اس معاملے پر غور کیا جائے گا.(جاری ہے) واضح رہے کہ یہ رپورٹ اس کے فوراً بعد سامنے آئیں جب کارنی نے اپنے برطانوی ہم منصب کیئر اسٹارمر سے محصور غزہ کی صورت...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں جیل سے باہر لانے کیلئے فی الحال اس وقت امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ وہاں پر بہت سارے لوگوں نے تحفظات ظاہر کیئے ہیں ،ایسا لگتا ہے کہ یہ عمران خان کو باہر نکالنے کا واحد ایک راستہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قاسم خان کا کہناتھا کہ وہاں کی اسٹبلشمنٹ اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کو جواب نہیں دے رہی ہیں ۔قاسم خان کا کہناتھا کہ انہیں 2 سال سے قید تنہائی میں رکھا گیاہے ، انہیں جس سیل میں رکھا گیاہے وہ بہت ہی بری حالت میں ہے ، وہ مٹی...
    فرانس کے بعد برطانیہ نے بھی ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز)برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، اگر اسرائیل کچھ شرائط پوری نہیں کرتا تو اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست تسلیم کی جائے گی۔کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے اقدامات کرے، اسرائیل غزہ میں فوری جنگ بندی اور طویل مدتی امن کے عزم کا اظہار کرے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے غزہ میں طیاروں کے ذریعے امداد پہنچائی ہے، غزہ میں روزانہ 500 امدادی ٹرک کی ضرورت...
    فرانس کے بعد اب برطانیہ نے بھی غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک خود مختار ملک تسلیم کرلیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں انسانی المیے کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات نہ کیے تو برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا۔ کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم اسٹارمر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت...
      برطانوی وزیراعظم نے ستمبر میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم کیئراسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا اگر اسرائیل نے غزہ کی صورتحال نہ بدلی تو برطانیہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا۔ برطانوی وزیراعظم نے کابینہ کو فلسطین کی ریاستی حیثیت دینے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پہلے برطانیہ اس متعلق فیصلہ کر سکتا ہے۔ کیئراسٹارمر نے کہا اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی اور 2 ریاستی حل کی ضمانت دینا ہو گی، اسرائیل کو غرب اردن میں الحاق نہ کرنے کی بھی ضمانت دینا ہو گی۔ اس سے پہلے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے جمعہ...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) سعودی عرب نے واضح اعلان کیا ہے کہ فلسطینی ریاست بننے تک اسرائیل سے تعلقات قائم اور اسے تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یہ بات دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ میں کانفرنس سے خطاب میں کہی جس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس کر رہے ہیں۔شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین بحران میں دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانا ہی علاقائی استحکام کی کنجی ہے اور یہ کانفرنس اس سمت میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، خطے کے تمام لوگوں کیلئے سکیورٹی، استحکام اور خوشحالی، فلسطینیوں کو انصاف فراہم کرنے سے شروع...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سلمان صفدر ملک سے باہر ہیں تو 24 گھنٹے کے اندر کیس لگا دیا، یہ سوچ رہے تھے کہ وکیل پیش نہیں ہوسکیں گے لیکن سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے۔سپریم کورٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 سیکنڈ کے لیے کیس سنا، 12 تاریخ دے دی گئی کہ اس کے درمیان کوئی ٹائم نہیں ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی سے اہلخانہ کی ملاقات کا دن ہے اور ہم نے عدالت سے بھی حکم نامہ لیا ہوا ہے، آج توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی ہے۔ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کے 12 وکلاء اور عملہ ملا کر...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رجب طیب اردگان کے دور میں پاک ترک تعلقات کو ایک نئی جہت ملی، وہ مسلم امہ کے مضبوط رہنما ہیں۔ اسلام آباد میں ڈاکٹر فرقان حمید کی کتاب ’دی ٹائیگر آف اسلامک ورلڈ‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب  میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کتاب میں اسلامی تہذیب اور تمدن کو بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اردگان  با اصول سیاستدان ہیں، ان کے دور میں پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملی اور پاک ترک تعلقات مختلف شعبوں میں مضبوط ہوئے۔ ترک صدر نے اپنا معیار عوامی آدمی کے طور پر منوایا ہے۔ وہ ایک...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق اسحاق ڈار کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، عافیہ صدیقی کے معاملے میں حکومت سفارتی و قانونی مدد فراہم کر رہی ہے۔  اس معاملے پر وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی بھی بنائی گئی ہے، اسحق ڈار شوگر ایڈوائزری بورڈ کے رکن نہیں،کرپٹو کرنسی کی ریگولیشن کے حوالے سے نظام وضع کیا گیا ہے۔  کرپٹو کرنسی سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کرپٹو کی پاکستان کے اندر گروتھ ہے، ماضی میں ہمارے دشمن نے کرپٹو سے متعلق اقدامات پر سوالات اٹھائے۔ مفتاح اسماعیل کا...
    عالمی سطح پر شدید دباؤ، تنقید اور قحط سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کے بعد اسرائیل نے غزہ پٹی کے تین علاقوں غزہ سٹی، دیر البلاح اور المواسی میں روزانہ دس گھنٹے کے لیے حملے روکنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔ آسان حل یہ ہے کہ حماس ہتھیار ڈالے تو جنگ ختم ہوجائے گی، جب کہ برطانیہ کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 221 اراکین پارلیمنٹ نے وزیر ِاعظم کیئر اسٹارمر کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے، جس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ غزہ ایک بار پھر تاریخ کے بدترین انسانی بحران سے گزر...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ کا بھی کرپٹو پر وہی بیانیہ جو بھارت کا ہے، بغیر تحقیق کے کسی پر الزام لگانا دشمن کا ایجنڈا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق نظام وضع کیا گیا ہے، کرپٹو کونسل کے قیام کے ساتھ قوانین بھی وضع کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا بھی کرپٹو پر وہی بیانیہ جو بھارت کا ہے،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ کرپٹو کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا بھی وہی بیانیہ ہے جو بھارت کا ہے، کرپٹو سے متعلق بغیر تحقیق کے الزامات لگانا دشمن کا ایجنڈا ہے۔(جاری ہے) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے شاید ان کو ہضم نہیں ہور ہا، پاکستان واحد ملک ہے جہاں کرپٹو کرنسی سے متعلق واضح میکانزم بنایا گیا ہے، کرپٹو کونسل بنائی گئی ہے، اس کے حوالے سے قوانین بنائے گئے ہیں، ہمارے دشمن نے اس حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ اسحاق ڈار سے متعلق غلط کہا...
    آئی ایس او لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جو قیامت برپا کر رکھی ہے، یہاں تک کہ خوراک و ادویات کی فراہمی بھی بند ہے، غزہ کے معصوم بچے قحط کا شکار ہو کر اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، ایسے میں عالمی برادری، بالخصوص عربوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی ’’نابودیِ اسرائیل مہم‘‘ کا آغاز ہوگیا امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی ’’نابودیِ اسرائیل مہم‘‘ کا آغاز ہوگیا امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی ’’نابودیِ اسرائیل مہم‘‘ کا آغاز ہوگیا امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی ’’نابودیِ اسرائیل مہم‘‘ کا آغاز ہوگیا امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی ’’نابودیِ...
    آئی ایس او لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جو قیامت برپا کر رکھی ہے، یہاں تک کہ خوراک و ادویات کی فراہمی بھی بند ہے، غزہ کے معصوم بچے قحط کا شکار ہو کر اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، ایسے میں عالمی برادری، بالخصوص عربوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ’’نابودیِ اسرائیل مہم‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئی ایس او پاکستان ضلع لاہور کی جانب سے ’’نابودی اسرائیل مہم‘‘ کے تحت لاہور کی تاریخیی مال روڈ پنجاب اسمبلی ہال کے سامنے امریکہ و اسرائیل کے پرچم آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ آئی ایس او لاہور...
    برطانیہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے کچھ علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے فوجی کارروائیاں روکنے کے اعلان کو ناکافی قرار دیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا یہ قدم ضروری تو ہے، لیکن بہت دیر سے اٹھایا گیا ہے اور یہ غزہ کے عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے کافی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اعلان کے باوجود غزہ کے محصور شہریوں کو اب بھی فوری اور مکمل امداد کی ضرورت ہے۔ ان کے بقول صرف یہی اقدام غزہ کے بحران کا حل نہیں، بلکہ ایک مکمل جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ انسانی امداد بغیر کسی رکاوٹ کے داخل کی جا سکے اور...
    ‎لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیاپر اسحاق ڈار کےخاندان کے حوالے سےکرپٹوکرنسی میں 100ملین ڈالر کے نقصان کی خبروں  پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا کہ یہ سارامعاملہ اس وقت شروع ہواجب  طارق فضل چوہدری نےمفتاح اسماعیل پر بہت تابڑ توڑ حملے کیے،طارق فضل چوہدری نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت نشو و  نما پروگرام  کے تحت مفتاح اسماعیل کی انڈسٹری کواربو ں روپے دئیے گئے۔تو شام کومفتاح اسماعیل نےشرارت کرکے اسحاق ڈار کی طرف اشارہ کیا کرپٹو کرنسی میں  100ملین ڈالر ڈوب گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ لڑائی مزید بڑھی تو مزید کئی پول کھل سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی...
    دنیا کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی منشیات کا دھندا زوروں پر ہے، کوکین، ہیروئن، آئس اور ویڈ سمیت بھانت بھانت کی یہ منشیات کہاں اور کن راستوں سے کراچی آتی ہے؟ ’جیو نیوز‘ کی تحقیق بتاتی ہے کہ اس کا ایک مرکز تو دنیا کو سب سے زیادہ منشیات اسمگل کرنے والا ملک افغانستان ہے، جبکہ ڈرگ ڈیلر کالے دھن سے جُڑے اس دھندے کے لیے ایران، کیوبا، کولمبیا اور امریکا کو بھی استعمال کر رہے ہیں۔کراچی میں منشیات کی سپلائی ملک کے کون سے شہروں سے ہورہی ہے؟ اور اس میں کون کون سے ڈرگ ڈیلرز ملوث ہیں؟ یہ تفصیلات اس رپورٹ میں پیش ہیں۔ منشیات، آپ کی دہلیز پرکراچی میں منشیات کی خرید و...
    فرانس کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان پر جہاں اسرائیل اور امریکا نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے وہیں اکثر ممالک نے اس فیصلے کا خیر مقدم بھی کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے فرانسیسی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دیگر ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے اسی طرح کے "مثبت اقدامات" اٹھائیں۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا یہ قدم امن کے لیے حمایت اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی تائید ہے۔ اسپین، جو پہلے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکا ہے، نے بھی فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے فلسطین کو...
    بنوں: پولیس اسٹیشن بسیہ خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز بنوں(آئی پی ایس) بنوں پولیس نے رات گئے بسیہ خیل پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا، پولیس کی بروقت اور دلیرانہ جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے مختلف سمتوں سے اسنائپرز اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن بسیہ خیل کو نشانہ بنایا۔پولیس کے جوانوں کی فوری جوابی کارروائی کے پیش نظر دہشت گرد فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ جنگ بندی...
    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ میں جنگ کی وجہ سے شدید ماحولیاتی تباہی، جنگ کے مضر اثرات نسلوں تک پھیلنے کا خدشہ صدر میکرون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا: ’مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے فرانس کی تاریخی وابستگی کے تحت، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا‘۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب یورپ اور دنیا بھر میں اسرائیل کے غزہ پر حملے، انسانی بحران اور بھوک کی...
    کراچی: کراچی کے علاقے ملیر سٹی گلشن قادری میں ٹریلر کی زد میں آ کر ایک موٹرسائیکل سوار جان بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 30 سالہ ذیشان نامی شخص اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریلر نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص پاک بحریہ کا اہلکار تھا۔ پولیس اور ایمرجنسی حکام نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2025ء) عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ جبر و فسطائیت کا عالم یہ ہے کہ مجھے وضو کے لیے جو پانی دیا جاتا ہے وہ تک گندہ ہوتا ہے، وضو کیلئے دیے گئے پانی میں مٹی ملی ہوتی ہے، جس سے کوئی انسان وضو نہیں کر سکتا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ اپنے تفصیلی پیغام میں سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ "پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیا جیسا میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے اربوں کی کرپشن کی مگر اسے ہر سہولت کے ساتھ جیل میں رکھا گیا۔کسی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر میں خاندانی اور بچوں کے شناختی ریکارڈ کو محفوظ، درست اور قانونی حیثیت دینے کے لیے بڑی سطح پر پالیسی اصلاحات متعارف کرا دی ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت بچوں کے پاسپورٹ کے حصول کے لیے اب پرانا “بے فارم” ناقابل قبول ہوگا۔ اس کی جگہ “چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ” (CRC) کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے، جس کی بنیاد پر بچوں کو پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیا سرٹیفکیٹ نہ صرف انفرادی شناخت کو مستند بناتا ہے بلکہ سرکاری ریکارڈ کی درستگی کو بھی یقینی بناتا ہے۔ ایک اور اہم پیش رفت کے طور پر “فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ”...
    سوات کے علاقے خوازہ خیلہ چالیار میں واقع ایک مدرسے میں استاد کے مبینہ تشدد سے ایک معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک استاد کو گرفتار کر لیا جبکہ 2 دیگر اساتذہ کی تلاش جاری ہے۔ Swat,According to a fellow student, madrasa teachers tortured the child for five hours for refusing to attend madrasa.They used an iron chain, whip, and stick. As he begged for water but they not allow and he died. Eyewitnesses said when one teacher got tired, another took over. pic.twitter.com/1Bq7JiUhY3 — Anwar Shaheen (@Anwar_Afghan1) July 22, 2025 ڈی پی او سوات کے مطابق مدرسے میں کئی مہینوں سے بچوں پر تشدد جاری تھا، جس کے شواہد...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ انڈونیشیا کو اہم قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام سیٹھی سے سوال میں اینکرپرسن سیدہ عائشہ نازنے سوال کیا کہ ’’سری لنکا کے دورے کے بعد فیلڈ مارشل انڈونیشیا بھی جا رہےہیں،انڈونیشیا کے وزٹ کو آپ کیسے دیکھیں گے۔ سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہاکہ بہت اہم!دیکھیےانڈونیشیا بہت اہم اور سب سے زیادہ آبادی والا مسلم ملک ہے،انڈنیشیا ایک ایسے خطے میں ہے جہاں آسٹریلیا اور امریکا وغیرہ بہت حاوی ہیں،سب سے دلچسپ بات یہ ہے انڈونیشیا کے اندر اسرائیل کیخلاف ایک بہت مضبوط رائے ہے ،لوگ یہ کہتے ہیں کہ سعودیہ بھی اسرائیل کو تسلیم کرلے تو...
    مولانا نصرت عباس بخاری نے منتظمین کی کاوش کو سراہا اور اسے ملک کی موجودہ صورتحال کے لیے ضروری قرار دیا، منتظمین کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی موسمیاتی تبدیلی اور خاص طور پر ملتان کی گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی ضرورت ہے۔  چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو امامیہ فائونڈیشن کے زیراہتمام ''سبیل اشجار'' کا اہتمام، علامہ نصرت بخاری کی شرکت امامیہ فائونڈیشن کے زیراہتمام ''سبیل اشجار'' کا اہتمام، علامہ نصرت بخاری کی شرکت امامیہ فائونڈیشن کے زیراہتمام ''سبیل اشجار'' کا اہتمام، علامہ نصرت بخاری کی شرکت امامیہ فائونڈیشن کے زیراہتمام ''سبیل اشجار'' کا اہتمام، علامہ نصرت بخاری کی شرکت امامیہ فائونڈیشن کے زیراہتمام ''سبیل اشجار''...
    مولانا نصرت عباس بخاری نے منتظمین کی کاوش کو سراہا اور اسے ملک کی موجودہ صورتحال کے لیے ضروری قرار دیا، منتظمین کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی موسمیاتی تبدیلی اور خاص طور پر ملتان کی گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی ضرورت ہے۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے دوران امام بارگاہ حیدریہ گلگشت کے باہر ''سبیل اشجار'' کا اہتمام کیا گیا، مجلس عزا کے بعد سینکڑوں پودے عزاداروں میں تقسیم کیے گئے ہیں، معروف خطیب حجة الاسلام والمسلمین مولانا نصرت عباس بخاری نے بھی شرکاء میں پودے تقسیم کیے اور منتظمین کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر انجمن حیدریہ کے...
    ہر ایک کو اظہار کی آزادی کا حق حاصل ہے لیکن ایک مخصوص طبقے کی جانب سے سوشل میڈیا پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا لوگوں کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے اور جاری تاریخ کو متنازع بنانے کی مذموم کوشش ہے جو ان کے بھونڈے نظریات کا عکاس ہے۔ یہی کچھ پاکستان پر بھارتی جنگ مسلط کرتے وقت اور پاکستان کی جیت کے وقت کیا گیا اور اسی طرح جب ایران پر اسرائیل نے جنگ مسلط کی تو ایران کی جیت پر بھی نامناسب تبصرے کیے۔ یعنی پاکستان اور ایران کی جیت ان کو ہضم نہیں ہورہی ہے، ان کے پیٹ میں شدید مروڑ ہو رہا ہے، جس کا علاج حکیم لقمان کے بھی پاس نہیں۔ ان...
    اجلاس کے شرکاء نے واضح کیا کہ ملت جعفریہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں ہونے دے گی، اس حوالے سے ایک منظم تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک کے پہلے مرحلے میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ملت جعفریہ پاکستان کا ایک اہم اجلاس وحدت ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا جس میں شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، ہئیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) سمیت دیگر نمایاں تنظیمات نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کا ایک...
    تصویر سوشل میڈیا۔ پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز / سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ مسلح افوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں 13 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا، جبکہ 183 ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II ,l اور III تفویض کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 60 آفیسرز، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز کو ستائشی اسناد سے نوازا گیا، سویلینز کو بھی چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے...
    آئی ایس پی آر کے مطابق 183 ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔ 60 آفیسرز، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول سٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے بھی نوازا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب میں 13 افسران کو ستارہ امتیاز...
    راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا ۔چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 13 افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور 11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ 183 ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔ 60 آفیسرز، ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول سٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے بھی نوازا گیا۔  پولیس اہلکار اور رینجرز اہلکار کے درمیان لڑائی میں...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کو عسکری اعزازات تفویض، چیف آف دی نیول اسٹاف کی خصوصی شرکت،راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب کے دوران پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تھے۔ تقریب میں 13 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کیا گیا، جبکہ 183 ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس I، II اور III سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ 60 افسران، سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد بھی عطا کی گئیں۔ تقریب میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پینٹاگون (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یوکرین کو بعض اسلحے کی ترسیلات دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پینٹاگون نے ایک ہفتہ قبل بعض ترسیلات کو عارضی طور پر معطل کرنے کی ہدایت دی تھی۔بدھ کے روز 2 امریکی عہدے داروں نے بتایا کہ ان ترسیلات میں 155 ملی میٹر کے گولے اور درست نشانے والے میزائل شامل ہیں جنھیں ’’جی ایم ایل آر ایس‘‘ (GMLRS) کہا جاتا ہے۔ تاہم ’’ایسوسی ایٹڈ پریس‘‘ نیوز ایجنسی کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ اسلحہ یوکرین بھیجنے کا عمل کب شروع ہوا۔یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب یوکرین کے فضائی دفاعی یونٹوں نے جمعرات...