پنجاب میں سیلاب آنے کی وجہ سے اب تک صوبے کی 3 جیلوں سے ہزاروں قیدیوں کو شفٹ کیا جاچکا ہے۔

سیالکوٹ  کی جیل کے اندر  پانی آیا وہاں سے قیدیوں کو دوسرے اضلاع کی جیلوں میں شفٹ کیا گیا۔ پھر منڈی بہاؤالدین  کی باری آئی تو وہاں سے سے تقریباً 8 سو زائد قیدیوں کو ریسکیکو کر کے گوجرانولہ، فیصل آباد اور دیگر جیلوں میں شفٹ کیا گیا اور اب گجرات جیل سے قیدیوں کو نکالا جارہا ہے۔

سیلاب کی وجہ سے گجرات شہر کے اندر بھی پانی آگیا  ہے۔ گجرات ڈسٹرکٹ جیل اور سیشن کورٹ کے احاطے میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث پانی داخل ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں جیل انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت  قیدیوں کو شفٹ کرنے کا عمل شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیے: خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم کو جیل بھیج دیا گیا

جیل انتظامیہ کے بتایا کہ تقریباً 170 قیدیوں کو  گجرات سے دوسرے اضلاع میں شفٹ کیا گیا ہے۔ منتقل کیے گئے قیدیوں میں سے 100 خطرناک قیدی، جن پر قتل اور سزائے موت کے مقدمات ہیں، بھی شامل ہیں جنہیں لاہور جیل منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 70 خواتین قیدیوں کو گوجرانوالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔

جیل انتظامیہ نے بتایا کہ اس سے قبل 5 روز پہلے 250 قیدیوں کو جہلم جیل منتقل کیا جا چکا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر 420 قیدیوں کی منتقلی عمل میں آئی۔ فی الحال جیل میں تقریباً 1500 قیدی موجود ہیں جن میں سے 1000 قیدیوں کو پرانی بیرک سے نئی بیرک میں منتقل کیا گیا تاکہ سیلاب کے اثرات سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی کی ملیر جیل سے سینکڑوں قیدی کیسے فرار ہوئے؟

جیل انتظامیہ کے مطابق  گزشتہ 7 روز سے قیدیوں کو عدالتوں میں پیش کرنے کی اجازت معطل کر دی گئی ہے کیونکہ جیل کے اندر پانی کی سطح نکاسی کے باوجود تاحال کم نہیں ہو سکی۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث جیل کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور پانی کی موجودگی سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔

 حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی حفاظت اور جیل کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف  عمل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی جی جیل خانہ جات سیلاب قیدی گجرات جیل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی جی جیل خانہ جات سیلاب گجرات جیل جیل انتظامیہ شفٹ کیا گیا قیدیوں کو منتقل کیا جیل کے

پڑھیں:

ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے وسطی صوبوں میں بارش اور سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 11 لاپتا اور 34 زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ ایک لاکھ16ہزار سے زائد گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث 4صوبوں اور شہروں میں 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد گھرانے متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی 29 ٹن امدادی اشیاہیو شہر کے سیلاب زدہ متاثرین میں تقسیم کر دی گئی ہیں،جن میں خیمے، کمبل، ریسکیو کشتیاں اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے لاہور کا سانس گھونٹ دیا، فضائی معیار انتہائی خطرناک
  • لاہورمیں الیکٹرک ٹرام منصوبہ مؤخر، فنڈز سیلاب متاثرین کو منتقل
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18دہشتگرد گرفتار
  • پنجاب بدستور بد ترین اسموگ کی لپیٹ میں، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔
  • بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے پنجاب کا فضائی معیار خطرناک حد تک گرا دیا
  • پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
  • ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا شہری کو سکیورٹی نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار
  • فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو کیوں لیک کی؟ اسرائیل نے فوجی افسر کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا
  • ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
  • سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا