2025-11-04@11:50:03 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 12				 
                «پولیس کی گاڑیاں جلانے»:
	 لاہور:  سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل کے روبرو سانحہ 9 مئی زمان پارک میں  پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو شہادت ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا ۔ دورانِ سماعت عدالتی عملے نے جیل میں  ملزمان کی حاضری مکمل کی، جن میں سے زیر حراست ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں جب کہ ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ...
	سانحہ9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025  سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل کے روبرو سانحہ 9 مئی زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو شہادت ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا ۔ دورانِ سماعت عدالتی عملے نے جیل میں ملزمان کی حاضری مکمل کی، جن میں سے زیر حراست ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری...
	( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی درخواست پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کو فوری بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا اعلان کر دیا۔  ایکس پر وزیراعلی بلوچستان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بُلٹ پروف گاڑیاں فوراً بلوچستان بھیج دی جائیں گی۔  انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بلٹ پروف گاڑیاں ملنے پر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو تقویت ملے۔  بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے   اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے انکار کے بعد سرفراز بگٹی نے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔  ایکس سے جاری بیان میں انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو...
	 محسن نقوی— فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ کےپی حکومت کا بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار، وفاقی حکومت کا مؤقف سامنے آ گیاخیبر پختون خوا حکومت کے پولیس کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اپنا مؤقف دیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف...
	پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبے میں ایک دفعہ پھر دہشت گردی آئی ہے۔ وفاقی حکومت ہمیں وار آن ٹیرر کے فنڈز سمیت دیگر آئینی حقوق نہیں دے رہی۔  ہمیں ہمارے فنڈز ملیں گے تو ہم پولیس کو مضبوط کر سکیں گے اور دہشت گردی کا مقابلہ کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس کیلئے جو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کیں وہ ناقص اور پرانی ہیں۔ یہ خیبرپی کے پولیس کی تضحیک ہے، اس لیے ان گاڑیوں کو واپس کیا جائے گا۔ نئے وزیراعلیٰ خیبرپی کے سہیل آفریدی کی زیرِصدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومت کے گڈ...
	ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے پہلے روز ہی بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد کارروائی کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 532 موٹر سائیکلیں اور 60 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 22 سو سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔  موٹر سائیکل سواروں کو 11 سو سے زائد ٹکٹس دیے گئے جن میں لین وائلیشن، ہیوی سائلنسر کا استعمال، سرخ سگنل توڑنا، غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانا، شیشے اور اشارے نہ ہونا، کم عمر ڈرائیونگ، ڈبل سواری، بغیر ہیلمٹ سفر اور بغیر...
	اسلام آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیٹ کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار ترجمان اسلام آباد پولیس کے کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تھانہ کھنہ کی حدود میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کار چوری میں ملوث گروہ کو بھاری نقصان پہنچایا ہے، کارروائی کے دوران 1 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 6 قیمتی چوری شدہ اور ٹیمپرڈ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔  ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق برآمد شدہ گاڑیوں میں ہونڈا، کرولا، وٹز، مہران اور ہائی ایس شامل ہیں۔ یہ گاڑیاں مختلف شہروں سے چوری کرکے جعلی نمبر پلیٹس کے...
	تھانہ بنی گالہ پولیس نے گاڑیاں بک کرکے اسلحہ کی نوک پر چھیننے کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتارکرلیا
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) تھانہ بنی گالہ پولیس نے گاڑیاں بک کرکے اسلحہ کی نوک پر چھیننے کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی گاڑی کے پارٹس ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔(جاری ہے) پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نبیل احمد ، محمد اخلاق اور علی طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔گرفتار ملزمان کےخلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منظم...
	فوٹو: فائل انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی جہاں پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کر لی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ وکلا آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواست پر دلائل دیں۔بعدازاں عدالت نے درخوات پر سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔ 
	ویب ڈیسک: کراچی میں حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب ڈمپرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارزخمی ہوگیا۔  حادثے کے بعد مشتعل افراد نے مختلف علاقوں میں 9 گاڑیوں کوآگ لگا دی، جلائی گئی گاڑیوں میں5ڈمپر اور2واٹر ٹینکر بھی شامل ہیں، نارتھ کراچی میں ڈمپر ڈرائیور متعدد مقامات پرموٹرسائیکل سوارافراد کو ٹکرمار کر فرارہوا تو شہریوں نے تعاقب کرکے پکڑ لیا۔ مشتعل افراد نے ڈمپر ڈرائیور کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، مشتعل افراد کو منتشرکرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی جس کے بعد کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔  بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی...
	انسداد دہشتگردی کی عدالت نے  پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس  میں  سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو ہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سابق وفاقی وزیر عدالت میں پیش ہوئے۔فواد چودھری کے وکیل نے موقف  اختیار کیا کہ ہم نے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ کیونکہ ایک ہی واقعہ میں الگ الگ مقدمات درج ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک کیس میں میرا فیصل آباد میں ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ میں درخواست کے فیصلہ تک مہلت...
	پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے بڑے پیمانے پر گاڑیاں مانگ لیں،افسروں اور آپریشنز و انتظامی امور کیلئے گاڑیاں طلب کی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور کیلئے36 گاڑیوں سمیت 319 کاریں مانگ لی گئیں،لاہور کیلئے سنگل کیبن اور ڈبل کیبن گاڑیاں بھی طلب کی گئیں ،افسروں کیلئے 27کاریں،73ڈبل کیبن گاڑیاں درکار ہیں،سی ٹی ڈی کو آپریشنل کرنے کیلئے 219سنگل گیبن گاڑیاں د رکار ہیں ،ایس پی اور بڑے رینک کے افسروں کیلئے 1کار ،1ڈبل کیبن ڈالے کی ڈیمانڈ کی گئی ، ڈی ایس پی رینک کے افسر کیلئے ڈبل کیبن گاڑی دی جائے گی،انچارج انویسٹی گیشن و آپریشنز کیلئےسنگل کیبن گاڑی دی جائےگی،لاہور کے دفاتر میں 6 سنگل کیبن گاڑیاں دی جائیں گی۔ بڑے اضلاع میں 6 سنگل...