کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 گاڑیاں جلا دیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: کراچی میں حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب ڈمپرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارزخمی ہوگیا۔
حادثے کے بعد مشتعل افراد نے مختلف علاقوں میں 9 گاڑیوں کوآگ لگا دی، جلائی گئی گاڑیوں میں5ڈمپر اور2واٹر ٹینکر بھی شامل ہیں، نارتھ کراچی میں ڈمپر ڈرائیور متعدد مقامات پرموٹرسائیکل سوارافراد کو ٹکرمار کر فرارہوا تو شہریوں نے تعاقب کرکے پکڑ لیا۔
مشتعل افراد نے ڈمپر ڈرائیور کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، مشتعل افراد کو منتشرکرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی جس کے بعد کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی
ایس ایس پی سینٹرل کا صورتحال قابو کرنے کا دعویٰ، ڈمپر جلانے کے خلاف ڈرائیور بھی سڑکوں پر نکل آئے، سہراب گوٹھ میں احتجاج کیا، ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق گلیوں اور اہم سڑکوں پر گشت بڑھا رہے ہیں، واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مشتعل افراد افراد کو
پڑھیں:
کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔