2025-11-04@06:44:49 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 31711				 
                «کے پسینے کی خوشبو»:
	ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کا کہنا ہے کہ گارڈن پر حادثے کے بعد ڈمپر کو جلایا گیا تو ایس ایس پی کو فون کرکے کہا کہ پولیس کی زیادہ سے زیادہ نفری لے کر پہنچیں۔ لیاقت محسود نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثےمیں جس کا بچہ جاں بحق ہوا میں اس کےغم میں شریک ہوں، اس کے گھر اور اسپتال بھی جاؤں گا۔  ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ ایس ایچ او نے کہا کہ آپ آجائیں، قانونی کارروائی کروں گا، ہم پندرہ سے بیس افراد حادثے کےمقام پر پہنچ گئے۔ لیاقت محسود کے مطابق جائے وقوعہ پر بہت لوگ موجود تھے، انہوں نے دعوی کیا کہ لوگوں نے ان پر قاتلانہ حملہ...
	اہم انتظامی اختیارات پر بھارت کے کنٹرول کی وجہ سے کشمیر حکومت کے اختیارات بہت کم ہو گئے ہیں، عمر عبداللہ
	ہندوستان ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں منتخب کشمیر حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں قائم بھارتی قابض انتظامیہ کے اختیارات کی یک طرفہ تقسیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ منتخب حکومت کو اپنے افسران کا انتخاب کرنے کا بھی حق حاصل نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں حکمرانی اور اہم انتظامی اختیارات پر بھارتی حکومت کے کنٹرول کی وجہ سے منتخب حکومت کو اختیارات بہت کم ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ہندوستان ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں منتخب کشمیر حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں قائم بھارتی قابض انتظامیہ کے اختیارات کی یک...
	پاکستان کے مشہور ٹیپ بال کرکٹر ٹیمور مرزا نے ایک نجی اسپورٹس ادارے کے ساتھ 3 کروڑ روپے مالیت کا ریکارڈ ساز اشتہاری معاہدہ کرلیا۔ لاہور میں ہونے والی تقریب میں معروف کرکٹر حیدر علی سمیت متعدد اسپورٹس شخصیات نے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق کمپنی ٹیپ بال کرکٹ کے لیے خصوصی اعلیٰ معیار کے بلے تیار کرے گی تاکہ اس فارمیٹ کو ملک بھر میں فروغ دیا جاسکے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی کی گلیوں میں کھیلی جانے والی ٹیپ بال کرکٹ انگلینڈ میں قومی سطح کا کھیل بن گیا کمپنی کے نمائندے فلسکی انیر ارسلان نے کہا کہ یہ معاہدہ ٹیپ بال کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ تیمور مرزا نے اپنے بیان میں کہا...
	برطانیہ میں پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ریکٹر، ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ملاقات کی۔  ملاقات میں تحقیق، جدت اور تعاون کے فروغ کے لیے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، خصوصاً نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں کے درمیان پبلک پالیسی کے شعبے میں اشتراک پر گفتگو ہوئی۔  ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ڈاکٹر محمد زاہد لطیف کو پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے تعلیمی روابط اور علمی و تدریسی تبادلے کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
	کراچی میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے مسلح گارڈ نے مشتعل عوام پر فائرنگ کردی۔ نشتر روڈ پر رات گئے ڈمپر کی ٹکر سے شوہر جاں بحق اور بیوی کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا۔  جائے وقوعہ پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود مسلح گارڈ کے ہمراہ پہنچے تو انہیں دیکھ کر عوام مشتعل ہوگئے۔ اس موقع پر جاتے جاتے ڈبل کیبن میں سوار لیاقت محسود کے گارڈ نے عوام پر فائرنگ کردی۔ واضح رہے کہ نشتر روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی تھی۔
	اسلام آباد: نومبر 1947 جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے جب بھارتی ریاستی سرپرستی میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ مہاراجہ ہری سنگھ اور آر ایس ایس کے مسلح جتھوں نے ریاستی اداروں کی مدد سے مسلمانوں کے خلاف منظم نسل کشی کی، جس کے نتیجے میں تقریباً ڈھائی لاکھ مسلمان شہید اور پانچ لاکھ سے زائد افراد ہجرت پر مجبور ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق نومبر 1947 میں جموں کے ہزاروں دیہات بھارتی بربریت سے لہو میں نہا گئے۔ اس قتل عام کا مقصد جموں و کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا اور پاکستان کے ساتھ الحاق کی تحریک کو کچلنا تھا۔ کشمیر کے معروف اسکالر میاں کریم اللہ قریشی کے مطابق:...
	وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے 18 ویں ترمیم میں صوبوں اور مرکز کے پاس جو وسائل ہیں انہیں بیلنس کرنے کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا آئین کسی بھی ملک کی مقدس دستاویز ہوتی ہے لیکن حرف آخر نہیں ہوتی، آئین میں بہتری کے لئے ترامیم کی جاتی ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں 26 ترامیم ہو چکی ہیں، پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت اگر متفق ہو تو آئین میں ترمیم ہوتی ہے، 26 ویں ترمیم کے بعد جن چیزوں پر بات ہو رہی ہے ہوتی رہے گی۔ سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ایسا بھی...
	 کراچی:  ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ لیاقت محسود نے سپر ہائی وے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان شاہ زیب کی ہلاکت کا مقدمہ گارڈن تھانے میں والد شاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس کے بعد سماجی کارکن عبدالقادر کی مدعیت میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے سربراہ لیاقت محسود کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی  سماجی کارکن عبدالقادر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ لیاقت محسود نے دہشت گردوں کے ساتھ علاقے میں انٹری کی اور...
	کراچی کے علاقے نشتر روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے راہگیر شاہ زیب جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کے مطابق متوفی شاہ زیب گارڈن کا رہائشی تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ایبٹ آباد میں افسوسناک حادثہ، ڈمپر نے اسکول جانے والے بچوں کو روند ڈالا، 3 جاں بحق، 5 زخمی حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور نیاز کو گرفتار کرلیا۔ مشتعل افراد نے حادثے کے بعد ڈمپر کو آگ لگادی، جسے فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ...
	 بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (CPJ) نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معروف صحافی اور واشنگٹن پوسٹ کی کالم نگار رعنا ایوب اور ان کے اہلِ خانہ کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں، کیونکہ انہیں حال ہی میں اپنے فون پر ایسے شخص سے متعدد دھمکیاں ملی ہیں جو ان کا گھر کا پتہ جانتا ہے۔ سی پی جے کے بھارت میں نمائندے کونال مجمدار نے ایک بیان میں کہا کہ ’کسی نامعلوم بین الاقوامی نمبر سے رعنا ایوب اور ان کے والد کو دی جانے والی تشدد کی دھمکیاں انتہائی تشویش ناک ہیں۔ حکام کو فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے،...
	ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے میں صحافت کا منظرنامہ ڈرامائی طور پر تبدیل ہو چکا ہے، نیوز رومز خالی ہو چکے ہیں اور رپورٹرز کے لیے مستقبل کے راستے تقریبا بند ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نوجوان صحافیوں کو شدید بحران کا سامنا ہے جو حکومتی دبائو کے باعث بڑھتی ہوئی بیروزگاری کا شکار ہیں اور اس سے علاقے کی ایک وقت کی متحرک پریس بالکل خاموش ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے میں صحافت کا منظرنامہ ڈرامائی طور پر تبدیل ہو چکا ہے، نیوز رومز خالی ہو چکے ہیں اور رپورٹرز کے لیے مستقبل کے راستے تقریبا بند ہو گئے ہیں۔ نئے آنے والے نوجوانوں کو بہت سے...
	  لاہور:   محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 4 سے 5 نومبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارشوں کا امکان ہے۔ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔ ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی کے امکانات ہیں، شہری اسموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز دھمکی دی ہے کہ اگر ظہران ممدانی نیویارک کے میئر کے انتخاب میں 4 نومبر کو کامیاب ہوگئے تو وہ شہر کی وفاقی فنڈنگ میں کمی کر دیں گے۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں آزاد امیدوار اور سابق گورنر اینڈریو کومو کی حمایت کریں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے نیو یارک کے امیدوار برائے میئرشپ ظہران ممدانی کو ’کمیونسٹ پاگل‘ قرار دیدیا صدر ٹرمپ نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ اگر ڈیموکریٹک امیدوار ممدانی منگل کے روز نیویارک سٹی کے میئر کا انتخاب جیت جاتے ہیں، تو یہ انتہائی غیر ممکن ہے کہ میں وفاقی...
	ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر تین سال سے عائد پابندیوں میں نرمی کر دی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں منافع کی ترسیلات 752 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مزید بتایا کہ غیر ملکی کمپنیوں کی منافع واپسی میں 86 فیصد اضافہ اور توانائی اور مالیاتی شعبوں میں بالترتیب 186 اور 183.9 ملین ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی...
	امریکی ریاست نیواڈا لاس ویگاس کے قریب صحرائی علاقے میں 300 سے زائد انسانی باقیات دریافت کی گئی ہیں۔  یہ باقیات دراصل انسانوں کی راکھ ہے جبکہ دریافت کا مقام بیورو آف لینڈ مینیجمنٹ (بی ایل ایم) ہے جہاں تجارتی پیمانے پر راکھ کا اخراج وفاقی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔  یہ باقیات ایک مقامی شخص نے دریافت کیں۔ یہ راکھ جلائی گئی انسانی باقیات ہیں یعنی ہڈیوں کا پاؤڈر نہ کہ جلائی گئی لاشیں۔ ابتدائی طور پر “70 پائلز” کی اطلاع تھی بعد میں ان کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی اور تقریباً 315 انسانی باقیات برآمد کی گئیں۔  نیواڈا کی ریاستی قانون کے مطابق ویسے تو ذاتی سطح پر راکھ پھیلانے پر پابندی نہیں ہے لیکن جب یہ تجارتی سطح پر ہو یا وفاقی زمین پر ہو، تو یہ وفاقی قانون اور بی ایل...
	ڈیڑھ کروڑ کا ایک اشتہار، ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی برانڈ ویلیو میں کتنا اضافہ ہوا؟
	بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کی برانڈ ویلیو آسمان کو چھونے لگی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کے بعد نہ صرف ملک بھر میں خوشیوں کا سماں ہے بلکہ کھلاڑیوں کے اشتہاراتی معاوضوں میں 25 سے 100 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ “ٹیم کی معروف کھلاڑیوں جمیما روڈریگز، اسمرتی مندھانا، ہرمن پریت کور، دیپتی شرما اور شفالی ورما سمیت دیگر کے سوشل میڈیا فالوورز میں زبردست اضافہ ہوا ہے، کئی کھلاڑیوں کے فالورز 2 سے 3 گنا بڑھ گئے ہیں۔ اشتہاری ایجنسیوں کو درجنوں نئے برانڈز کی جانب سے معاہدوں اور پرانے معاہدوں کی دوبارہ بات چیت کے لیے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ یہ بھی...
	ویب ڈیسک:پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ سیکیورٹی انویسٹمنٹ فرینڈلی کمپلیکس (SIFC) کی مؤثر سہولت کاری ہے۔ حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر تین سال سے عائد پابندیوں میں نرمی کر دی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی کمپنیوں کی منافع کی ترسیلات 752 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 86 فیصد زیادہ ہیں۔توانائی اور مالیاتی شعبوں میں بالترتیب 186 اور 183.9 ملین ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی...
	نیویارک شہر میں میئر کے انتخاب کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ قبل از وقت ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب تقریباً 50 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز منگل کے روز شہر کے اگلے رہنما کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک کی میئر شپ: ٹرمپ کو ظہران ممدانی کی جیت کیوں یقینی نظر آنے لگی؟ نیویارک سٹی بورڈ آف الیکشنز کے مطابق گزشتہ 9 دنوں میں 734,317 افراد نے قبل از وقت ووٹ کاسٹ کیے، جو 2021 کے میئر کے انتخابات کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہیں۔ I switched my bets from Mamdani +24 to Mamdani 50-59.99%. I think the Trump endorsement shrinks the margin but flips several undecided and lean Cuomo people...
	پنجاب کے دارالحکومت لاہور شہر میں کوئی بھی جرم کرنے کے بعد فرار ہونا اب ایک ڈراؤنا خواب بننے جا رہا ہے۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ’ڈاکنگ ڈرونز‘ متعارف کرا دیے ہیں جو ملزمان کا فوری طور پر تعاقب کریں گے۔ یہ ڈرونز دبئی، لندن اور نیویارک جیسے شہروں میں استعمال ہونے والے جدید ماڈلز کی طرز پر کام کریں گے، لاہور میں ڈرونز کا ٹیسٹ رن آج سے شروع کردیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: سیف سٹی اسلام آباد شہریوں کو سی سی ٹی وی اینڈ نیٹ ورک ٹیکنیشن کورس کروائے گا ’ڈاکنگ ڈرونز‘ کو پولیس ہیلپ لائن 15 سسٹمز کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔ 15 پر کال موصول ہوتے ہی یہ ڈرونز خودکار طور...
	محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ نے مسافروں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی حالات کے مطابق، خصوصاً پہاڑی علاقوں میں، اپنے سفر کا مناسب بندوبست کریں کیونکہ آندھی، جھکڑ اور ژالہ باری کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ملک بھر میں موسم خشک،...
	اسرائیلی فوج کی سابق ایڈوکیٹ جنرل میجر جنرل یفات تومر یروشلمی کئی گھنٹوں تک لاپتا رہنے کے بعد منظر عام پر آگئیں جس کے بعد انہیں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی قیدی سے اجتماعی تشدد کی ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تومر یروشلمی نے گزشتہ دنوں اپنے فوجی عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ ان کے اہلِ خانہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ وہ لاپتا ہیں، جس کے بعد پولیس، فوج اور ریسکیو اداروں نے تل ابیب کے نزدیک ‘ہتزوک ساحل’ کے علاقے میں زمینی و فضائی سرچ آپریشن شروع کیا۔ یہ بھی پڑھیے: فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو کیوں لیک کی؟ اسرائیل نے فوجی افسر کو مستعفی...
	پاکستان اور افغانستان کے مابین استنبول میں ہونے والے اتار چڑھاؤ سے بھرپور مذاکرات کے بعد اب اس خطے میں دلچسپی رکھنے والے تمام حلقوں کی نظریں 6 نومبر پر ہیں، جب دونوں ممالک کے متعلقہ وفود سیز فائر کا مستقبل طے کرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر اکٹھے ہوں گے۔ لیکن 6 نومبر سے تین روز قبل 3 نومبر کو افواج پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودہری نے واضح کر دیا ہے کہ ان مذاکرات کی اگلی نشست میں فیصلہ جو بھی ہو پاکستان سے دہشت گردی کو اب ختم ہونا ہو گا اور پاکستان اس کے لیے ہر حد تک جائے گا۔ احمد شریف چودہری نے تمام ابہام دور کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر دہرایا ہے...
	 کراچی:  ویرانی بنی بھولی بسری یاد فیصل آباد کا میدان پھر آباد ہوگیا،17 سال بعد وینیو پر انٹرنیشنل میچ کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ آج ہوگا۔  گرین شرٹس فتح کی راہ پر گامزن رہنے کیلیے پراعتماد ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے نئی طرز میں کپتانی کے کامیاب آغاز کیلیے کمر کس لی ہے۔  بیٹنگ لائن کو ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ٹاپ آرڈر پر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کی ذمہ داری عائد ہوگی، بولنگ اٹیک بھی حریف سائیڈ کے جلد قدم اکھاڑنے کی کوشش کرے گا۔  گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے ٹریننگ سیشن میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی، ٹرافی کی رونمائی...
	 کراچی:  رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی موت کے بعد صورتحال بگڑ گئی اور آل پاکستان ڈمپرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور مشتعل شہریوں کے درمیان شدید تصادم ہو گیا۔  جائے وقوعہ پر لیاقت محسود اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچے تو علاقہ مکینوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مشتعل افراد کی شدید نعرے بازی کے دوران ڈمپر ایسوسی ایشن کے مسلح گارڈز نے ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپرز ایسوسی ایشن کی گاڑیوں پر پتھراو کیا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی لیکن اس سے قبل ہی ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے۔
	 واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر زہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوئے تو وفاقی حکومت کے لیے شہر کو فنڈز فراہم کرنا ایک مشکل معاملہ بن جائے گا۔ ٹرمپ نے ممدانی کی سیاست کو کمیونسٹ نظریات سے جوڑا اور کہا کہ اگر نیویارک میں کوئی کمیونسٹ حکمرانی کرے گا تو وہاں فنڈز بھیجنا صرف پیسوں کا ضیاع ہوگا۔ ٹرمپ نے ممدانی کا موازنہ سابق میئر بل ڈی بلاسیو سے کرتے ہوئے کہا کہ ڈی بلاسیو ایک ناکام میئر تھا لیکن ممدانی اس سے بھی زیادہ خراب حکمرانی دکھائے گا۔ انٹرویو میں ٹرمپ نے بالواسطہ طور پر نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو کی حمایت کی اور کہا کہ اگر انتخابات ایک...
	 کراچی:  آڈیٹر جنرل آف پاکستان (AGP) نے مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان اسٹیل ملز (PSM) میں 24.90 ارب روپے کے بھاری نقصانات کی نشاندہی کی ہے،جو بدعنوانیوں، خردبرد، بے ضابطگیوں، عدم وصولیوں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کانتیجہ قرار دیے گئے ہیں۔  تازہ ترین آڈٹ رپورٹ میں ادارے کے انتظامی و مالی معاملات میں سنگین کمزوریوں اور بدانتظامی کاانکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2015 سے اسٹورز میں پڑے تیار شدہ اسٹیل سلیب کی نیلامی اورفروخت میں غیر ضروری تاخیرکی وجہ سے سب سے بڑانقصان 17.61 ارب روپے کاہوا،جوکئی سالوں سے انتظامی غفلت اور نااہلی کوظاہرکرتاہے۔ اس کے بعدوفاقی حکومت کی جانب سے ایکویٹی ادائیگیوں کو ریکارڈمیں شامل نہ کرنے سے 11.05 ارب...
	اسمال ٹریڈرز فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کنوینئر عبدالرحمن خان کا وفد کیساتھ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سے ملاقات کے مو قع پر گروپ فوٹو
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">    جسارت نیوز
	چیئرمین قدیر گروپ آف کمپنیز خواجہ عتیق احمد کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر رومانیہ کے اسلام اباد میں تعینات سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوینیسکو،رومانیہ کے قونصل جنرل ایڈورڈ رابرٹ پریڈا،سٹیلین کرسٹیان، کانسٹینٹن ایڈرین گلوگا،پاکستان رومانیہ کونسل کیسہیل شمیم
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-06-11 واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں ممکنہ امریکی فوجی مداخلت کے حوالے سے اشارہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ نکولاس مادورو کے بطور صدر دن گنے جا چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایک جانب وینزویلا میں جنگ کی باتوں کو مسترد کیا، تو دوسری جانب وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کو سخت الفاظ میں خبردار کیا۔ انٹرویو کے دوران ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا امریکا وینزویلا کے خلاف جنگ کی تیاری کر رہا ہے، تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس کا یقین نہیں ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا مبینہ طور پر نارکو ٹیررازم کے خلاف کارروائی کے طور پر وینزویلا کے فوجی ٹھکانوں پر ممکنہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ٹرمپ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-06-8 لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی پولیس نے ٹرین پر حملے کے الزام میں برطانوی شہری پر قتل کرنے کی 10 کوششوں کے الزامات عائد کر دیے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے بتایا کہ ایک شخص پر لندن جانے والی ٹرین پر بڑے پیمانے پر چاقو حملے کے بعد 10 مختلف افراد کو قتل کرنے کی کوششوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پیٹربرو سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ اینتھونی ولیمز پر ہفتے کی شام پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں جسمانی نقصان پہنچانے اور چاقو رکھنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق اسی دن لندن میں پیش آنے والے ایک علاحدہ واقعے میں بھی اینتھونی ولیمز پر قتل کی...
	 لاہور:  شاہدرہ فلائی اوور پر ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں پولیس کانسٹیبل حامد نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر رکشہ ڈرائیور کی زندگی بچائی، مگر بدقسمتی سے خود شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ فلائی اوور پر ٹرک کی چڑھائی پر بریک فیل ہوگئیں جس کے بعد ٹرک بے قابو ہوکر رکشہ کی طرف آنا شروع ہوگیا۔ ناکے پر کھڑے پولیس اہلکار کانسٹیبل حامد نے فوراً صورتحال کو بھانپتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو پیچھے دھکیل دیا تاکہ وہ محفوظ رہ سکے، تاہم ٹرک کانسٹیبل حامد پر چڑھ گیا اور اس کی دونوں ٹانگیں کچل گئیں۔ کانسٹیبل حامد کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت ابھی بھی نازک بتائی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">    جسارت نیوز
	اپوزیشن لیڈ رکے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ ‘چیئرمین لانڈھی ٹائون عبدالجمیل ودیگر کے ہمراہ یوسی3لانڈھی کی جانب سے میٹرک میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی طالبات میںلیپ ٹاپ تقسیم کررہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
	اپوزیشن لیڈ رکے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ ‘چیئرمین لانڈھی ٹائون عبدالجمیل ودیگر کے ہمراہ یوسی3لانڈھی کی جانب سے میٹرک میںنمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی طالبات میںلیپ ٹاپ تقسیم کررہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-02-24  جسارت نیوز
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-02-8 کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری/ لارجر بینچ میںکنٹونمنٹ اسپتال کے ڈاکٹر کے رضاکارانہ استعفا پر پینشن کی ادائیگی کا تنازع‘ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے 24 برس پرانے تنازع پر فیصلہ سنا دیا ۔سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا حکم برقرار رکھتے ہوئے پینشن کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ درخواست گزار کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر حبیب الرحمان سومرو نے منوڑہ کنٹونمنٹ اسپتال میں 1982ء سے 2000 ء تک ملازمت کی، میڈیکل مسائل کی بنیاد پر بطور احتجاج 2001ء میں استعفا دیا تھا، کنٹونمنٹ قوانین کے مطابق پینشن کے اہل قرار پانے کے لیے دس برس کی سروس ضروری ہے، ڈاکٹر حبیب کو 18 برس سروس کے باوجود پینشن ادا نہیں کی جارہی، کنٹونمنٹ کے وکیل کاکہنا...
	امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع قنبر شہداد کوٹ کے ذمے داران کے ا جلاس سے خطاب کررہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  قنبرشہداد کوٹ(جسارت نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ آزادی کو 78سال گزرنے کے باوجود آج بھی ملک میں امیر کے لیے الگ اور غریب عوام کے لیے الگ قانون ہے عوام اب ایک ملک اور ایک نظام چاہتے ہیں، پاکستان محض ایک ملک کا نہیں بلکہ ایک نظریے،فکر وفلسفے کا نام ہے،عوام نظریہ پاکستان اور ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے لیے کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ پاکستان بنانے کا ایک مقصد تھا جس کے لیے ہمارے اسلاف نے عظیم قربانیاں دی تھیں، آج مقتدر قوتوں، اشرافیہ اور کرپٹ سیاستدانوں کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ملک میں آئین، قانون، عدلیہ اور جمہوریت دفن جبکہ بدترین شخصی...
	شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام (بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک)
	خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیاں، ایشام میںمارے گئے خوارج میں ایک افغان شہری قاسم شامل ہے ٹانک میںخفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران خارجی افغان شہری اکرام الدین عرف ابودجانہ ماراگیا، آئی ایس پی آر خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔فورسز کی بروقت کارروائی سے 2 خوارج جہنم واصل ہو گئے، دونوں دہشتگرد بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے وابستہ تھے۔مارے گئے خوارج میں ایک افغان شہری خوارج قاسم شامل ہے، جو افغان بارڈر پولیس میں خدمات انجام دے چکا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-08-19 اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان کے سینئر جج جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے ہیںکہ آج کل کثرت سے خبریں چھپتی ہیں کہ ملزم سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلہ میںہلاک ہوگئے جبکہ جسٹس شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملزم کے اعتراف کے باوجود استغاثہ نے کیس ثابت کرنا ہے، سزائے موت کامعاملہ ہے، جان لینی ہے، ایک پولیس مقابلہ ہم بھی بنادیں۔ اگر پولیس والے تفتیش کرنے گئے تھے تو کیس کی فائل ساتھ ہونی چاہیے تھی جووڈیو میں نظر نہیں آرہی، یہ عجیب و غریب کہانی ہے۔ ہمارایہ تجربہ ہے کہ پولیس والے اسی کومارتے ہیں جس نے پولیس والوں کومارا ہو۔ جبکہ بینچ نے28اگست 2021کو کراچی میں پولیس اہلکار...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251104-08-4 اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان کے آئینی بینچ نے گورنر ہائوس میں اسپیکر سندھ اسمبلی کی بطور قائمقام گورنر سندھ مکمل رسائی سے متعلق کیس میںمدعا علیہ کونوٹس جاری کردیا ۔ خبر ایجنسی
	کراچی: وفاقی وزیر احسن اقبال نیول چیف و دیگر معززین کیساتھ انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس 2025ء کے اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-01-5 باجوڑ(مانیٹر نگ ڈ یسک) خیبر پختونخوا کے ضلع  باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی۔ جس میں پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب اور اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل میں ملوث دہشت گرد ضیا الدین عرف ابراہیم ادریس مارا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوثر کے علاقے میں کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گرد دیگر بھی متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ دہشت گرد ڈپٹی کمشنر ناوگئی   اور جے یوآئی کے ارکان کے قتل میں بھی شامل   تھا۔ ہلاک دہشت گرد نے متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کیا۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد ضیا الدین طالبان کے کابل پر قبضے سے قبل افغان جیل میں قید تھا۔ طالبان کے اقتدار میں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-01-2 استنبول (صباح نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسٹینڈنگ کمیٹی فار اکنامک اینڈ کمرشل کوآپریشن آف دی آرگنائزیشن آف دی اسلامک کوآپریشن (COMCEC) کے 41 ویں اجلاس کے موقع پر استنبول میں ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات سے ملاقات کی۔ پیر کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرا نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور دوطرفہ اقتصادی روابط کو بڑھانے کی اپنی حکومت کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ترکیہ تجارتی مذاکرات کے آئندہ دور کے دوران پاکستان...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا اور بھارت نے 31 اکتوبر 2025 کو ایک اہم 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستاویزی شکل میں دستخط کیے ہیں، جو کہ ان کے درمیان دفاعی تعاون کی نئی دہائی کی شروعات کا اعلان ہے۔ یہ معاہدہ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ASEAN Defense Ministers Meeting-Plus کے دوران بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ کے مابین ہوا۔ اس دفاعی فریم ورک کا مقصد اگلے دس سال میں فوجی تعاون کو بڑھانا، ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ دینا، اور مشترکہ فوجی مشقوں کو وسعت دینا ہے۔ معاہدے میں خصوصاً ’’Make in India, Make for the World‘‘ کے لیے دفاعی صنعتوں کی مشترکہ پیداوار اور ترقی پر زور دیا گیا ہے۔ اس...
	فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کا اسٹیٹس 2024میں جمع کرائے گئےگوشواروں کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔  فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر حکام کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ ٹیکس دہندگان کی ایک بڑی تعداد کوغیر فعال قرار دینے سے متعلق کچھ میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک گمراہ کن رپورٹ گردش کررہی ہے۔ ایف بی آر یہ واضح کرتا ہے کہ جن ٹیکس دہندگان نے مقررہ وقت کے اندر توسیع کی درخواست جمع کروائی ہے انہیں ایکٹیو  ٹیکس دہندگان کی فہرست  سے نہیں نکالا گیا سال 2025 کےلیے فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست ٹیکس سال 2024...
	فائل فوٹو  کسٹم انفورسمنٹ کراچی نے سمندری راستے سے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے میرین یونٹ نے کامیاب آپریشن کیا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں سمندری راستے سے ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے دو لانچوں کو روکا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تقریبا 31 ہزار 610 لیٹر ڈیزل لانچوں سمیت قبضہ میں لے لی گئی۔
	سرکاری افسروں کی ترقی کے لیے لازمی مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکا کی فہرست تبدیل ؛7 افسروں کے نام واپس 54 نئے افسروں کی منظوری
	سٹی 42: سرکاری افسروں  کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 45 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (ایم سی ایم سی) کے شرکاء کی فہرست میں ردوبدل کرتے ہوئے 7 افسروں کے نام کورس سے واپس لے لیے ہیں جبکہ 54 نئے افسروں کی اضافی نامزدگیوں کی منظوری دی ہے  اور2 نامزد افسروں  کے تربیتی سٹیشنز تبدیل کئے گئے ہیں  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق کورس سے نام واپس لیے جانے والے افسروں  میں آفس مینجمنٹ گروپ کے سیکشن آفیسر متروکہ وقف املاک آرگنائزیشن، کابینہ ڈویژن شعیب الرحمان، سیکشن آفیسر ملٹری فنانس ونگ راولپنڈی نائلہ کلثوم...
	اپنے خصوصی بیان سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ جو لوگ انتشار اور نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ وہ قوم کے سامنے آئیں تاکہ عوام خود فیصلہ کریں کہ کون استحکام اور ترقی کی راہ پر ہے اور کون ذاتی مفادات کے لیے ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان و سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نازک دوراہے پر کھڑا ہے، جہاں مفاہمت، مکالمے اور تعمیری سیاست کو فروغ دینا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری تصادم اور محاذ آرائی کی سیاست نے نہ صرف قومی...
	ملاقات کے دوران قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے بتایا کہ مجلس شوری اسلامی (ایران) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف جلد پاکستان کے سرکاری دورے پر آئیں گے جس دوران وہ صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ایرانی اسپیکر کراچی بھی آئیں گے اور اسپیکر سید اویس قادر شاہ سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی سندھ سید اویس قادر شاہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے ملاقات کی۔ قونصل جنرل کے ہمراہ مجلس شوری اسلامی (ایران) کے ڈائریکٹر جنرل خوسروی بھی موجود تھے۔ اسپیکر سید اویس قادر شاہ کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید بھی ملاقات میں شریک تھیں،...
	اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت فوری طور پر عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے، ای چالان کے نام پر عوام پر ظلم بند کیا جائے، اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کراچی کے مکینوں پر ظلم و زیادتیاں بند کرے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے ای چالان اور کراچی والوں کے مسائل پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے، مگر یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے، شہری پانی، بجلی، صفائی اور ٹرانسپورٹ کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ دنوں امریکی حکومتی پالیسیوں کے پیش نظر شہر کے عجائب گھروں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا جبکہمحکمہ خزانہ کے 4 ہزار ملازمین کو بھی برطرفی کے نوٹس ملے ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واضح رہے کہ اسمتھ سونین انسٹیٹیوشن نے امریکی حکومتی امور کی بندش پر شہر کے عجائب گھروں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا جبکہ مذکورہ ادارے نے میوزیم کھلے رکھنے کے لیے پچھلے سال کے فنڈز کو استعمال کرنا شروع کردیا تھا۔ مذکورہ ادارہ واشنگٹن اور دیگر مقامات پر 20 سے زائد عجائب گھر اور چڑیا گھر چلاتا ہے۔ جس کے 60 فیصد سے زاید اخراجات وفاقی مالی اعانت سے مکمل...
	وفاقی حکومت کی بیورو کریسی نے کراچی میں فیڈرل چارٹر پبلک یونیورسٹیز کے کیمپس کے قیام کا منصوبہ فائلوں میں دبا دیا ہے۔  کراچی میں آرٹ ، ڈیزائن، فیشن اور ٹیکنیکل اسکلز کا ڈسپلن سے تعلق رکھنے والی جامعات کے کیمپسز کھولنے کا منصوبہ ادھورا رہ گیا ہے اور ڈیڑھ برس میں کراچی کے شہریوں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا۔ یاد رہے کہ منصوبہ کا اعلان ایم کیو ایم کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تقریبا ڈیڑھ سال قبل ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا تھا جبکہ تقریبا ایک سال قبل اس سلسلے ایک پرشکوہ تقریب موہتا پیلس کراچی میں ہوئی تھی۔ تقریب میں آرٹ اور فیشن کی تعلیم دینے والی لاہور کی معروف یونیورسٹی...
	کراچی کی لانڈھی جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کے واقعے کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں زلزلے کے دوران ملیر جیل میں ہنگامہ، 200 سے زائد قیدی فرار، ایک ہلاک انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قیدیوں کا اجتماعی فرار محض زلزلے کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ جیل انتظامیہ کی غفلت، لاپرواہی اور ناقص سیکیورٹی انتظامات نے بھی اس واقعے میں اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کی ذمہ داری 3 جیل افسران پر عائد کی گئی ہے جن میں سپرنٹینڈینٹ ارشد حسین شاہ، ڈپٹی سپرنٹینڈینٹ ذوالفقار پیرزادہ اور اسسٹنٹ سپرنٹینڈینٹ عبداللہ خاصخیلی شامل ہیں۔ واقعے کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں اسسٹنٹ سپرنٹینڈینٹ ملیر جیل مولا بخش سہتو کی مدعیت...
	وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کو ایسے خوفناک بنا کر پیش کیا جارہا ہے جیسے یہ کوئی طوفان ہو، اس میں حکومت سمیت کسی کے لیے بھی گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کئی ماہ سے بات چیت جاری ہے، ہم اس حوالے سے اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔ مزید پڑھیں: 27ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی بنانے کے لیے آرٹیکل 243 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ رانا ثنااللہ نے کہاکہ آئین کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ترامیم کی جاتی ہیں، جن چیزوں کا...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ دیکھنا چاہتے ہیں 27ویں ترمیم پر پیپلز پارٹی کیا پوزیشن لیتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ 27ویں ترمیم میں صدارتی اختیارات اور این ایف سی کو چھیڑا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 18ویں ترمیم کو ٹرافی سمجھتی رہی ہے، دیکھنا چاہتے ہیں کہ 27ویں ترمیم پر کیا پوزیشن لیتی ہے۔ پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ یہ ڈمی کابینہ ہے، فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں، ن لیگ والے پہلے 27ویں ترمیم پر جھوٹ بولتے تھے یا انہیں اچانک پتا چلا اور بلاول بھٹو سے مشاورت کرلی۔ ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اس وقت تک تعاون ممکن نہیں، جب تک واشنگٹن اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ کے معاملات میں مداخلت کرے گا اور خطے میں اس کے فوجی اڈے قائم رہیں گے۔سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی کبھی کبھار کہتے ہیں کہ وہ تہران کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس وقت تک ممکن نہیں ہے، جب تک امریکا صیہونی حکومت کی حمایت جاری رکھے، خطے میں اپنے فوجی اڈے برقرار رکھے اور مداخلت کرتا رہے،خامنہ ای کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران...
	گوادر(نیوز ڈیسک )معدومیت کےخطرے سے دو چار ہمپ بیک وہیل کےایک بڑے گروہ کو گوادر(بلوچستان) کے پانیوں میں دیکھا گیا۔ بیک وقت چھ ہمپ بیک وہیل کی سطح سمندرمیں چھلانگیں لگانے کا دلکش منظرمچھلی کےشکارکےلیے موجود لانچ کے ناخدا نے موبائل کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ پاکستان کے سمندروں میں معدومیت کےخطرے سے دوچار ہمپ بیک وہیلزکا ایک بڑا گروپ گزشتہ شام بلوچستان کے شہر گوادر کے قریب دیکھا گیا۔  ڈبیلوڈبلیوایف (پاکستان) کے تکنیکی مشیرمحمد معظم خان کے مطابق ناخدا امیرداد کریم کی قیادت میں ماہی گیروں کے ایک گروپ نےگوادر کے پہاڑ سے تقریباً 11 ناٹیکل میل جنوب میں سمندری پانیوں میں چھ سے زائد وہیلوں کو مغرب سے مشرق کی طرف ہجرت کرتے ہوئے دیکھا۔ گزشتہ...
	سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر ایگزیکٹو کے اثر و رسوخ میں اضافہ کرنے کی کوشش ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے عدلیہ کو کمزور کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو یہ اقدام ملک اور نظامِ انصاف کیلئے خطرناک ثابت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی قیادت میں لیگی وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات، 27ویں ترمیم پر حمایت کی درخواست نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنی جماعت کا اجلاس طلب کیا ہے اور وہ خود بھی...
	فائل فوٹو۔ سیکیورٹی فورسز نے 2 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں کیں،  ان کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں مارا گیا ایک خارجی دہشتگرد قاسم افغان شہری نکلا، وہ افغان بارڈر پولیس کا فعال اہلکار تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خارجیوں کی نقل و حرکت کی نشاندہی شمالی وزیرستان میں ایشام کے سامنے علاقے میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے گروہ کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دو کارندے ہلاک کردیے۔ آئی ایس پی...
	 تحویل میں لیے گئے اثاثہ جات میں شامل دو عدد ڈمپر، ایک عدد مزدہ گاڑی، ایک کریش مشین، ایک سیمنٹ مکسر مشین شامل ہیں۔ تمام مشینری کو باضابطہ طریقے سے نیب گلگت آفس منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ داسو ڈیم کرپشن کیس میں نیب کے پی کے کے زیر تفتیش ملزم ممتاز خان کے اثاثہ جات نیب گلگت نے تحویل میں لے لیے۔ ملزم اس وقت نیب کے پی کے کی حراست میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب اسلام آباد/راولپنڈی سب آفس کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جگلوٹ میں واقع  ایک مقام پر چھاپہ مارا، جہاں سے ملزم کے زیرِ استعمال بھاری بھرکم مشینری قبضے میں لے لی گئی۔ تحویل میں لیے گئے اثاثہ جات میں شامل دو عدد ڈمپر، ایک...
	وفاقی وزیرِ ریلوے سے ریکٹر نمل یونیورسٹی کی ملاقات، مارگلہ اسٹیشن کے ترقیاتی مواقع اور ریلوے کی جدید کاری و ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال
	وفاقی وزیرِ ریلوے سے ریکٹر نمل یونیورسٹی کی ملاقات، مارگلہ اسٹیشن کے ترقیاتی مواقع اور ریلوے کی جدید کاری و ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز(نمل )کے ریکٹر شاہد محمود کیانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مارگلہ ریلوے اسٹیشن کے امکانات اور اس کے گردونواح میں آئندہ ممکنہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیرِ ریلوے نے واضح کیا کہ مارگلہ اسٹیشن کو ایک جدید، عوامی اور کاروباری مرکز کے طور پر ترتیب دینے کی منصوبہ بندی جاری ہے، جس میں ماڈل ریسٹورنٹس، تزئین و آرائش، بہتر عوامی سہولیات اور ماڈل فوڈ اسٹریٹ شامل ہیں۔  ان منصوبوں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے متنازع بل کی حمایت کر دی ہے، جسے بدھ کے روز پارلیمان (کنیسٹ) میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ترکیہ کی خبر ایجنسی اناطولیہ کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں اور لاپتا افراد کے کوآرڈینیٹر گل ہیرش نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے اس بل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بل دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت جیوش پاور پارٹی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، جس کی قیادت وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر کر رہے ہیں۔مجوزہ قانون کے مطابق ایسے فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دی جا سکے گی جو کسی اسرائیلی شہری کو نسلی تعصب، نفرت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے بل کی حمایت کردی۔یہ بل دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت ’جیوش پاور پارٹی‘ نے پیش کیا ہے، جس کی قیادت وزیرقومی سلامتی ایتمار بن گویر کر رہے ہیں، یہ بل بدھ کو اسرائیلی پارلیمان کنیسٹ میں پہلی بار منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔مجوزہ قانون میں کہا گیا ہے کہ اس شخص کو سزائے موت دی جائے گی جو دانستہ یا غیر دانستہ طور پر کسی اسرائیلی شہری کو نسلی تعصب، نفرت یا ریاستِ اسرائیل کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے ہلاک کردے۔اناطولیہ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے یرغمالیوں اور لاپتا افراد کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ وزیراعظم نیتن...
	افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان سرحدی فورس کے اہلکار سمیت تین خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025  سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2نومبر 2025 کو دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے موثر اور کامیاب آپریشن کیے۔سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ پہلی کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام کے بالمقابل پاک افغان...
	تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025  سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )چیئرمین ائیر کراچی و معروف بزنس مین حنیف گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر موجود ہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف کو اس پر بریفنگ دی جاچکی ہے، آرمی چیف نے اس معاملے پر فوری طور پر مثبت جواب دیا ہے۔کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں سونے کی موجودگی کی تصدیق کے لیے ہم نے غوطہ خوروں کے ذریعے ڈیم کے اندر مٹی کے نمونے حاصل کیے، سیمپلز کو ہم نے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر ورلڈ کپ جیتنے والی خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ شرمناک صنفی امتیاز برتنے کا الزام سامنے آگیا ہے۔بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے اتوار کو جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تاہم اگلے ہی روز بی سی سی آئی کی جانب سے انعامی پیکج کے اعلان نے نئی بحث کو جنم دے دیا۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ویمنز ٹیم اور سپورٹ اسٹاف کو ان کی شاندار کامیابی کے اعتراف میں کل 51 کروڑ بھارتی روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔ مگر بھارتی میڈیا اور شائقین کے مطابق یہ رقم...
	اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک ایسے متنازع بل کی حمایت کردی ہے جس کے ذریعے فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کی اجازت دی جائے گی۔ یہ انکشاف اسرائیل کے کوآرڈینیٹر برائے یرغمال اور لاپتا افراد گال ہیرش نے پیر کے روز کیا۔ یہ بل کنیسٹ میں بدھ کو پہلی مرتبہ پیش کیا جائے گا اور اسے انتہائی دائیں بازو کی جماعت یہودی پاور نے جمع کرایا ہے، جس کی قیادت قومی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کی خلاف ورزی: نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کردی مجوزہ قانون کے متن میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص جو نسل...
	ننکانہ صاحب میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے جنم دن کا پہلا روز منایا گیا۔ اندرون و بیرون ممالک سے سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکھ یاتریوں کا والہانہ استقبال کیا گیا، اور وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں مصروف ہیں۔ بھارت سے 2 ہزار سے زیادہ سکھ یاتری کل ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔ آج ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ اور ڈی پی او فراز احمد نے گوردوارہ تنمبو صاحب کا دورہ کیا اور وہاں کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مزید پڑھیں: بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل انہوں نے میڈیکل کیمپ، ریسکیو...
	بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر سے ترکیہ کے پارلیمانی وفد کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
	بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے رکن اور ترکیہ بنگلادیش پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین مہمت آقِف یلماز کی قیادت میں ترکیہ کے پارلیمانی وفد نے ڈھاکا میں ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے سیکریٹری دفاعی صنعت کی بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں سے ملاقات ترک وفد اور بنگلادیشی قیادت کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور انسانی بنیادوں پر تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ’دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی جارہی ہے‘ مہمت آقِف یلماز نے کہا کہ ترکیہ اور بنگلادیش کے درمیان...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سے مشابہت رکھنے والے ڈی سینٹرلائزڈ مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم بلو اسکائی نے صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرنے کے بعد ’ڈس لائک‘ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ڈس لائک فیچر صارفین کو اپنی فیڈ میں ایسے مواد کی نشاندہی کرنے کی سہولت دے گا جسے وہ دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتے اور پلیٹ فارم کے الگورتھم کو صارفین کی ترجیحات بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ نیا فیچر منفی رویوں کو فروغ دینے کے بجائے فیڈ کی شخصی نوعیت بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں بات چیت دلچسپ، حقیقی اور...
	ڈی جی آئی ایس پی آر نے رواں سال دہشت گردی سے ہونے والے نقصانات اور آپریشنز کی تفصیلات جاری کردیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 2025ء میں انسداد دہشت گردی کے 62 ہزار 113 آپریشن کیے گئے، ملک بھر میں روزانہ کے حساب سے اوسطاً 208 آپریشن ہوئے، زیادہ آپریشن بلوچستان میں ہوئے مگر ہلاکتیں خیبرپختونخواہ میں زیادہ ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال دہشت گردی کے 4373 واقعات ہوئے جن میں 1667 دہشت گرد ہلاک اور 1073 افراد شہید ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ شہداء میں آرمی کے 584، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 133 جوان اور 356شہری شامل ہیں، شہداء میں آرمی کے 584، قانون نافذ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ پر حکمران ہے مگر آج بھی کراچی سمیت صوبے بھر کے شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، صوبائی حکومت اور قابض میئر اہلِ کراچی کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں۔ عوام سے وسائل چھین کر کرپشن اور نااہلی کے ذریعے شہر کو کھنڈر میں بدل دیا گیا ہے۔گلبرگ ٹاؤن کے تحت فیڈرل بی ایریا بلاک 18 ثمن آباد میں ہیلتھ کیئر یونٹ کے افتتاح اور عزیز آباد بلاک 8 میں  شاہراہِ نعمت اللہ خان  کے سنگِ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی بااختیار شہری حکومت کا نظام چاہتی ہے، لاڑکانہ، شکارپور، حیدرآباد یا...
	این ایف سی فارمولے پر وفاق کے اختیارات میں اضافہ کی تجویز،27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ نکات سب نیوز پر
	این ایف سی فارمولے پر وفاق کے اختیارات میں اضافہ کی تجویز،27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ نکات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ نکات ،آئین کے آرٹیکل 160، شق 3اے، آرٹیکل 213، آرٹیکل 243 اور آرٹیکل 191اے سمیت متعدد آرٹیکلز میں ترامیم شامل ،آرٹیکل 160 کی شق 3اے کو ختم کرنے کی تجویز،این ایف سی فارمولے پر وفاق کے اختیارات میں اضافہ کی تجویز  چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے تقرر کے طریقہ کار سے متعلق آرٹیکل 213 میں ترمیم کی تجویز ،آئینی عدالتوں کے قیام کے لیے آرٹیکل 191اے کو ختم کرکے نیا آرٹیکل شامل کرنے کی تجویز،مسلح افواج سے متعلق آرٹیکل 243میں بھی ترمیم...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل :  افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، جسے انہوں نے افغانستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یہ درست ہے کہ امریکی ڈرون افغانستان کی فضاؤں میں داخل ہو رہے ہیں اور یہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر آتے ہیں جو ہمارے لیے ناقابلِ قبول ہے، کچھ عناصر جو ماضی میں افغانستان کے مخالف رہے یا بگرام پر قبضہ کرنے کے خواہاں تھے، اب خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت...
	پاکستان کے میدانی علاقوں  کے دھند کا غلاف اوڑھنے  کے باعث ٹرینیں لیٹ  ہو گئیں، سڑکوں پر اور موٹر ویز پر ٹریفک سست ہو گیا ، دھند نے کم از کم ایک جگہ پر موٹر وے بند بھی کروا دی۔پاکستان  کے میدانی علاقوں میں دھند  ّاور سموگ) کا غبار آمد و رفت میں رکاوٹ بن گیا۔  دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے کی ابتدا ہو گئی۔ موٹر ویز اور سڑکوں پر  ٹریفک بھی سست ہو گیا۔ خدشہ ہے کہ  دھند کے باعث آمد و رفت مین جس دشواری کی ابتدا ہوئی ہے وہ کئی ماہ تک جاری رہے گا۔  پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں  ملتان  سے بتایا جا رہا...
	بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی بیداری دراصل طویل عرصے کی روشنفکری اور مظلوم قوموں کی ثابت قدمی کا نتیجہ ہے اور ان شاء اللہ یہ امریکہ کے زوال کو تیز کرے گی۔ بلا شبہ، مستقبل آزاد قوموں کا ہوگا اور دنیا ظلم، امریکی استکبار اور صہیونیت کے خاتمے کے سائے میں خوبصورت دور دیکھے گی۔ جامعہ مدرسین تمام لوگوں کو بھرپور شرکت کے لیے یومِ اللہ 13 آبان کی ریلی میں شرکت کی دعوت دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ مدرسینِ حوزه علمیہ قم نے امریکہ سے مذاکرات کو سازش اور رسوائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ استکبار کے خلاف دینی و ملی نقطہ نظر کی تشریح ضروری ہے۔ انہوں نے بیان میں پر زور دیا کہ حالیہ امریکی حملہ،...
	اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جو ملکی مفادات، علاقائی تعاون اور عالمی سطح پر اعتماد و استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا دوست ہے اور دونوں ممالک سی پیک فیز تھری پر تیزی سے کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں میں اپنی خارجہ پالیسی میں واضح پیش رفت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہو رہے ہیں، جبکہ سی پیک فیز تھری کے...
	واٹس ایپ ایسی نئی فیچر پر کام کررہا ہے جس کے تحت صارفین فون نمبر کے بجائے صرف یوزرنیم کے ذریعے وائس یا ویڈیو کال کرسکیں گے۔ یہ فیچر صارفین کو پرائیویسی برقرار رکھتے ہوئے رابطہ کرنے کی سہولت دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں پاس کیز فیچر متعارف، بیک اپ تک رسائی مزید آسان رپورٹس کے مطابق، واٹس ایپ مستقبل میں صارفین کو کالز ٹیب میں ہی براہِ راست یوزرنیم سرچ کر کے کال کرنے کی اجازت دے گا اور اس دوران فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اگر مطلوبہ یوزرنیم موجود ہوا تو وہ سرچ رزلٹ میں ظاہر ہوجائے گا اور صارف اپنی پرائیویسی سیٹنگز کے مطابق بنیادی معلومات بھی دیکھ سکے گا۔  تاہم،...
	وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025  سب نیوز لاہور(سب نیوز)الیکشن ٹربیونل لاہور نے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔پی ٹی آئی کے امیدوار مہر شرافت علی نے درخواست دائر کی تھی جنہوں نے لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 159 سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار نے الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کیں، اس لیے درخواست قابلِ سماعت نہیں۔فیصلے کے مطابق، درخواست گزار کے الیکشن پٹیشن کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں...
	بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کا پختہ عزم اللہ تعالیٰ پر توکّل، رہبر انقلاب کی حکیمانہ حکمت عملی، ایرانی قوم کے خالص اعتماد اور عوام کی ثابت قدمی سے تقویت پاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی غلطی یا تجاوز کے خلاف، اور اس ضرب کے لیے تیار ہیں جو صہیونی رجیم کو رسوا کر دے گی، ہماری فوجیں ایرانِ عزیز کی سرزمین کی طرف کسی بھی ناجائز نگاہ یا حرکت کے جواب کے لیے تیار ہیں۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے دفاعی امور کے شعبے کے مطابق مسلّح افواج کے ہیڈکوارٹر نے یومِ اللہ 13 آبان (یومِ ملیِ استکبار ستیزی، جب امریکی سفارت خانے...
	حکومت پنجاب نے پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز اور بعد ازاں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایت کردی۔ جبکہ اٹک اور ڈی جی خان میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 41 واں اجلاس چیرمین خواجہ سلمان رفیق نے صدارت میں ہوا۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹی ایل پی کی دھمکیوں کے بعد سرگرمیاں محدود کردیں، سیکیورٹی اسٹاف تبدیل سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔...
	انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کردیے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کا کیس سنا گیا، آج بھی علیمہ خان اور ان کے وکلا پیش نہ ہوئے۔ عدالت میں بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کے مطابق نمل یونیورسٹی سمیت فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس علیمہ خان کے نام پر موجود ہیں، جب کہ جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی تھی عدالت نے ان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ مقدمے کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ علیمہ خان سمیت...
	 لاہور:  الیکشن ٹربیونل لاہور نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔  پی ٹی آئی کے امیدوار مہر شرافت علی نے درخواست دائر کی تھی جنہوں نے لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 159 سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار نے الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کیں، اس لیے درخواست قابلِ سماعت نہیں۔ فیصلے کے مطابق، درخواست گزار کے الیکشن پٹیشن کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں تھے، جبکہ بیانِ حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر درخواست گزار کا...
	رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
	رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025  سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) پاکستان میں رومانیا کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹونیسکو نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کے موقع پر کراچی پورٹ ٹرسٹ بورڈ میں ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور رومانیا کے درمیان بحری اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینا تھا۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے بحری شعبے میں مزید مضبوط شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا...
	پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعرات 6 نومبر کو ہوگا۔ اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور 27 ویں آئینی ترمیم پر غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب، وفاقی حکومت نے 27ویں آئینی ترامیم کا مجوزہ مسودہ پیپلز پارٹی کے حوالے کردیا۔ وفاقی حکومت مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 160 اور شق 3A میں ترمیم کرنا چاہتی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سےتعلیم اور آبادی سبجیکٹ فیڈرل کرنے کے 18ویں ترمیم شیڈول دو اور تین میں ترمیم کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 213 چیف...