بھارتی صدر دروپدی مرمو کی رافیل طیارے میں پرواز، جنگی جہاز میں سفر کرنے والے تیسری بھارتی صدر بن گئیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
بھارتی صدر دروپدی مرمو نے ہریانہ کے امبالہ ایئر فورس اسٹیشن سے رافیل جنگی طیارے میں ایک یادگار پرواز کی۔
اس موقع پر چیف آف ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ بھی ایک دوسرے رافیل طیارے میں اڑے، جو صدر کے طیارے کے قریب فارمیشن میں پرواز کر رہا تھا۔
پرواز سے قبل صدر مرمو نے ایئر فورس کے اعزازی دستے کا معائنہ کیا۔ وہ اس موقع پر فضائیہ کے پائلٹ یونیفارم میں ملبوس تھیں اور انہوں نے رافیل میں سوار ہونے سے پہلے عملے کو مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیے: رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود مودی سرکار کی فرانس سے مزید معاہدے کی کوششیں
عہدیداروں کے مطابق، صدر کی یہ پرواز بھارتی فضائیہ کی عسکری تیاریوں اور جنگی رویوں کی علامت ہے۔
رافیل طیارے، جو فرانسیسی کمپنی ‘داسو ایوی ایشن’ کے تیار کردہ ہیں، کو ستمبر 2020 میں بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔ پہلی 5 جیٹس 27 جولائی 2020 کو فرانس سے بھارت پہنچی تھیں۔
یاد رہے کہ صدر مرمو وہ پہلی بھارتی صدر بن گئی ہیں جنہوں نے 2 مختلف جنگی طیاروں (سukhoi-30 اور Rafale) میں پرواز کی ہے۔ ان سے قبل ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام (2006) اور پرتیبھاپاٹل (2009) نے سوخوئی طیاروں میں پرواز کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت جہاز رافیل طیارہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت جہاز رافیل طیارہ بھارتی صدر میں پرواز
پڑھیں:
میسی انڈیا ٹور میں بدنظمی، شو آرگنائزر میسی کیساتھ جہاز پر روانگی سے پہلےگرفتار
کولکتہ(نیوز ڈیسک) اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے دورہ بھارت کے دوران کولکتہ اسٹیڈیم میں بدنظمی کے معاملے پر شو آرگنائزرکو میسی کے ساتھ چارٹرڈ جہاز پر روانگی سے پہلےگرفتارکر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں میسی کی آمد پر سنگین بد انتظامی دیکھنے میں آئی تھی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کولکتہ اور حیدر آباد کے بعد میسی آج دورے کے سلسلے میں ممبئی میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ فٹبالر لیونل میسی کولکتہ اسٹیڈیم میں صرف 10 سے 20 منٹ تک رکے جس پر مداح ناراض ہوگئے تھے۔
مداحوں نے مشتعل ہوتے ہوئے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کردی اور شکوہ کیا کہ میسی کو تمام لیڈر اور وزرا نے گھیر رکھا تھا، ہمیں کچھ بھی نظر نہیں آیا۔
مداحوں نے یہ بھی گلہ کیا کہ میسی نے نہ تو فٹبال کی کک لگائی اور نہ کچھ اور کیا، یہ بدترین ایونٹ تھا جہاں میسی صرف 10 منٹ کے لیے آئے۔