ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج:حد نگاہ کم، موٹر ویز بند
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا
موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کر دی گئی، موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان، ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں، سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں کیونکہ دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ رہنمائی یا مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کے مختلف شہروں میں معمول کے مطابق دھند اور اسموگ نمایاں
لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں معمول کے مطابق موسم سرما کی جانب تدریجی تبدیلی، دھند اور اسموگ نمایاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق راتوں میں درجۂ حرارت میں کمی، ٹمپریچر اِنورژن کے باعث آلودگی فضا میں معلق رہنے لگی۔ صبح اور رات کے اوقات میں حدِ نگاہ متاثر، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
یہ کیفیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسمی طور پر معمول کا حصہ ہے۔ اج اسوقت اے کیواٸی 214،کم ہوااورکم درجہ حرارت ہے۔ لاہور میں مشرقی ہواؤں کے ذریعے بھارتی پنجاب سے آلودہ ذرات کی آمد بھی جاری ہے۔
رات 12 بجے سے صبح 7 بجے تک ہوائیں انتہائی کمزور، آلودگی کا پھیلاؤ نہایت کم ہے۔صبح کے اوقات میں ٹریفک اور تجارتی سرگرمیوں سے ہونے والی اسموگ پر ہر ممکن کوشش سے قابو پایا گیا ہے۔
مقامی الودگی کافی حد تک کنٹرول میں ہے ألبتہ،انڈین کوریڈور سے آلودگی کی آمد، درجہ حرارت میں واضح کمی اورمعلق ہواٸیں الودگی بڑھا سکتی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اسموگ صورتحال کی مسلسل اور مؤثر نگرانی جاری ہے۔