اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کر دی گئی، موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان، ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں، سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں کیونکہ دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ رہنمائی یا مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

موٹروے ایم 5 ملتان  سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند 

موٹروے ایم 5 ملتان  سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند  کرنا پڑ گئی۔

آج پہلی مرتبہ موٹر وے کے اس سیکشن کو دھند کی وجہ سے بند کرنا پڑا ہے۔
  ملتان  سے موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹروے کو بند کیا گیا ہے ۔

 موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے۔

 دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے اس لئے شہری اگر آج رات دھند زدہ علاقوں مین سفر کر رہے ہیں تو سپیڈ، ٹریفک رولز خاص طور سے لین کا خاص خیال رکھیں۔ 

 کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

موٹر وے پولیس نے مشورہ دیا ہے کہ آج کل شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔  صبح 10 بجے سے شام 6 بجے  تک دھند سے محفوظ  وقت ہوتا ہے جب سڑکوں پر زیادہ بہتر حدِ نگاہ دستیاب ہوتی ہے۔ 
رات کو یا علی الصبح دھند مین سفر کرنے والوں پر لازم ہے کہ فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں معمول کے مطابق دھند اور اسموگ نمایاں
  • دھند:موٹروے مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند
  • پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند
  • شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے
  • ملک کے کئی شہروں میں دھند راج، حد نگاہ صفر ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند
  • سندھ، پنجاب، کے پی کے مختلف علاقوں میں شدید دھند
  • شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 اور ایم 5 بند کر دی گئیں
  • موٹروے ایم 5 ملتان  سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند 
  • موٹروے ایم 5 بند