لوئر دیر میں ختم بخاری شریف کی ایک عظیم الشان تقریب
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-08-9
لوئر دیر( نمائندہ خصوصی)تحصیل بلامبٹ لوئر دیر میں ختمِ بخاری شریف کی ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران تقریباً 500 کے قریب مرد و خواتین علما کرام اور حفاظ کرام نے درسِ نظامی و حفظ کی تکمیل کی، جن کی دستاربندی اور چادر پوشی کی گئی۔تقریب سے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق، امیر جماعت اسلامی لوئر دیر مولانا اسد اللہ خان، مہتمم مفتی عرفان الدین، مولانا کلیم اللہ اور مولانا احسان اللہ مخلص نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے ملک بہرام خان، سابق ایم پی اے اعزازالملک افکاری، صابر حسین اعوان سمیت کثیر تعداد میں علما کرام، معززین علاقہ اور عوام الناس موجود تھے۔سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے دینی مدارس میں 35 لاکھ سے زائد طلبہ زیرِ تعلیم ہیں اور یہ ادارے حکومتی معاونت کے بغیر عوام کے عطیات سے چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل اسلامی نظام کے نفاذ سے وابستہ ہے اور دینی مدارس کو دہشت گردی سے جوڑنا سراسر ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے مجاہدین نے شدید حالات کے باوجود اسرائیل کا بھرپور مقابلہ کیا، حالانکہ اسرائیل کو امریکا، برطانیہ اور بھارت کی حمایت حاصل تھی۔ ان کے بقول ایران کی اسرائیل کے خلاف کامیابی اور پاکستان کی بھارت کے مقابلے میں برتری اس صدی کے معجزات ہیں۔سراج الحق نے مزید کہا کہ امریکا اور دیگر مغربی طاقتیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر کے دونوں ممالک کو لڑانا چاہتی ہیں، تاہم ان سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔انہوں نے افغان علما کرام کی جانب سے پاکستان میں مسلح کارروائیوں کے خلاف جاری کردہ فتویٰ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکومت اور ان کی قیادت اس پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے اور باہمی کشیدگی دونوں کے مفاد میں نہیں۔سراج الحق نے کہا کہ مغربی طاقتیں پاکستان اور افغانستان کے خوشگوار تعلقات نہیں چاہتیں اور امریکا باگرام ائرپورٹ کے حصول کے لیے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزرا پر زور دیا کہ حالات کو مزید بگاڑنے کے بجائے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں ہے اور دینی قوتوں کا اتحاد و فرقہ واریت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پر ختمِ بخاری شریف کے موقع پر سیکڑوں طلبہ کی دستاربندی کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سراج الحق لوئر دیر انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستا ن میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیام پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جبکہ اسلام آباد چاروں صوبوں کا مشترکہ مسکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیامِ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعظم کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت پنجاب نے بلوچستان کے لیے 150 ارب روپے کا حصہ دیا، جبکہ دیگر تین صوبوں نے بھی بلوچستان کے مفاد میں اپنا حصہ ڈالا، یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ قومی بھائی چارے اور یکجہتی کی مثال ہے۔
اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار، آٹا، گھی اور دالیں مہنگی
شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر جاری ہے اور بلوچستان کے 27 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے تاکہ صوبے میں زرعی اور توانائی کے شعبوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہوئے۔
پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری