Jasarat News:
2026-07-24@02:37:07 GMT

سڑکیں ناپید،ای چا لان ہونا موصول،شہری پریشان

اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251215-5-18

 

 

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص میں بھی ای چالان پر عمل درآمد اچانک شروع کردیا گیا، تین پولیس افسران بھی ای چالان کی زد میں آگئے دس اور بیس ہزار کے چالان گھر پہنچ گئے ،  ای چالان سے قبل شہر کے شاہراہوں پر ٹریفک بورڈز ، ون وے اور پارکنگ کی سہولیات فراہم کی جائے  شہریوں کی رائے تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پولیس حیدرآباد کی ہدایت پر میرپورخاص میں بھی ای چالان کے لیے کیمروں کی تنصیب پوسٹ آفس چوک ، مارکیٹ چوک اور اسٹیٹ لائف چوک سمیت دیگر جگہوں پر کیمرے نصب کردیے گئے ہیں ٹریفک پولیس میرپورخاص کی جانب سے  اس حوالے سے آگاہی پمفلٹس کی تقسیم کا عمل جاری ہے عوامی سروے کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ میرپورخاص شہر میں جہاں کاروباری سرگرمیوں میں 60 فیصد لوگ دیہی علاقوں سے میرپورخاص شہر میں آتے ہیں ضلع حکومت کی جانب سے شہر کی کسی شاہراہ پر ٹریفک قوانین کے لیے بورڈ آویزاں  نیہں ہے جبکہ بورڈ آویزاں کرنا شہر میں رکشہ اور چگنچی رکشوں کے اسٹینڈ کی مستقل جگہ فراہم نا کرنا جبکہ شہر کی تمام شاہراہوں پر ون وے کی نشاندہی کرنا بازاروں میں آنے والوں کے لیے موٹر  سائیکل پارکنگ کی سہولیات دینا ضلع حکومت کی زمہ داری ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ اس تمام صورتحال میں شہر کے اہم مقامات جہاں کسی بھی قسم کے ضلعی حکومت کے  اقدامات نا ہونے کے باوجود وہاں ای چالان کیمرے نصب کرنا سمجھ سے باہر ہے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے گزر گاہ اور رہائشی علاقوں کے راستوں پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے موٹر شہری ٹریفک اقدامات نا ہونا ٹریفک اہلکاروں کی کمی سمیت شہر بھر میں ٹھیلوں اور روزانہ اجرت کا کام کرنے والوں کو بازار لگانے کے لیے جگہ مختص کرنا ضلع انتظامیہ کا کام ہے جبکہ ٹریفک پولیس کا کام ان اقدامات پر عمل درآمد کرانا ہے شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ  اس تمام صورتحال میں شہر کے کاروبار پر بہت گہرے اثرات مرتب ہونگے۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع