Jasarat News:
2025-12-12@03:57:42 GMT

ٹنڈو الہیار میں میں ای ٹکٹنگ اورای چالان کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-2-7
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نور مصطفٰی لغاری کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ضلع بھر میں جدید ای ٹکٹنگ اور ای چالان سسٹم کے نفاذ کا آغاز کر دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ نیا نظام شفافیت، قانون پر عملدرآمد اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرایا جا رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں اب جرمانے ڈیجیٹل طریقے سے جاری ہوں گے، جس سے نہ صرف محکمہ جاتی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ کرپشن اور بے ضابطگی کے امکانات میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔ شہریوں کو چالان کی کاپی، جرمانے کی تفصیلات اور ادائیگی کے طریقہ کار تک آن لائن رسائی فراہم کی جائے گی، جس سے عوام کا وقت بچے گا، ٹریفک نظام بہتر ہوگا اور قانون پر مکمل عملدرآمد ممکن ہو سکے گا۔ڈپٹی کمشنر نور مصطفٰی لغاری نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ اس نظام کی کامیابی کے لئے عوامی آگاہی مہم بھی چلائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جدیدیت کی جانب قدم بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ میں ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی:

سندھ حکومت نے ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

صوبائی وزیر خوراک مخودم محبوب الزمان کی پی پی پی شبعہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ فریال تالپور سے ملاقات ہوئی جس میں فوڈ اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر خوراک مخودم محبوب الزمان نے بتایا کہ آن لائن رجسٹریشن، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ڈیجیٹل چالاننگ سسٹم کو متعارف کروایا جائے گا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو بہتر اور شفاف سہولیات فراہم کی جائے گی۔

ملاقات میں صوبائی وزیر نے محترمہ فریال تالپور کو غیر معیاری خوراک کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی کی حالیہ کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر نے محترمہ فریال تالپور کو محکمے میں ویٹ اسٹاک پالیسی پر بھی تفصیلی بریفینگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈوجام ،ای چالان سے تنگ شہریوں نے سفر کم کردیا
  • جماعت اسلامی کا  ہیوی ٹریفک حادثات اور ای چالان کیخلاف 13 دسمبر کو دھرنے کا اعلان
  • کراچی : فضا سے ای چالان کا آغاز، ڈرون سے نگرانی ہوگی
  • سندھ میں ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • کراچی : پہلی بار ڈرون کے ذریعے ای چالان کا آغاز
  • کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • حیدرآباد میں بھی ای چالان نظام شروع کرنے کا فیصلہ
  • ٹریفک پولیس نے شہر میںخوف کی فضا پیداکردی ہے
  • پنجاب میں شہریوں کو جعلی ای چالان کے میسجز موصول ہونے کا انکشاف