پنجاب میں شہریوں کو جعلی ای چالان کے میسجز موصول ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں شہریوں کو جعلی ای چالان (ایس ایم ایس) موصول ہونے کی شکایات سامنے آئی ہے، جس پر سیف سٹی نے شہریوں کو جعلسازوں کے جھانسے میں نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹی کبھی SMS کے ذریعے کیش، اکاؤنٹ یا بینک تفصیلات طلب نہیں کرتا۔ ای چالان SMS صرف اور صرف پنجاب حکومت کے سرکاری نمبر 8070 سے بھیجا جاتا ہے۔
جعلساز شہریوں کو لنک پر کلک کروا کر پیسے لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں لہٰذا شہری کسی بھی مشکوک SMS یا ویب سائٹ پر ادائیگی ہرگز نہ کریں۔ سیف سٹی کی تمام سروسز شہریوں کے لیے بالکل مفت ہیں۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق مشکوک یا جعلی میسج ملنے پر فوری طور پر 15 یا FIA سائبر ونگ سے رجوع کریں۔ ای چالان SMS میں ہمیشہ وقت، جگہ اور خلاف ورزی کی تفصیل فراہم کی جاتی ہیں۔
سیف سٹی کے ترجمان نے واضح کیا کہ سیف سٹی کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیف سٹی کے شہریوں کو
پڑھیں:
شدید دھند: موٹروے پولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-08-19
اسلام آباد (صباح نیوز)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند پڑنے کے پیش نظر مسافروں کے لیے تفصیلی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے سے قومی شاہراہوں اور موٹروے پر حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے، شدید دھند کی صورت میں متعلقہ موٹروے سیکشنز کو مسافروں کی حفاظت کیلئے عارضی طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مسافروں سے گزارش کی کہ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے کے درمیان ہی سفر مکمل کریں اور رات کے وقت غیر ضروری سفر سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ سفر کے دوران ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں، وائپرز درست حالت میں رکھیں، اگلی گاڑی سے معمول سے زیادہ فاصلہ رکھیں اور ہائی بیم لائٹس کا استعمال ہرگز نہ کریں کیونکہ اس سے حدِ نگاہ مزید کم ہو جاتی ہے۔ موٹر وے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر سفر شروع کرنے سے قبل تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے ہیلپ لائن نمبر 130، ایف ایم 95 ریڈیو اور سوشل میڈیا استعمال کریں، عوام کی جانیں اور مال محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ترجمان نے کہا کہ موٹروے پولیس کی ٹیمیں 24 گھنٹے چوکس ہیں اور ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔