حیدرآباد : پولیس مقابلوںمیں2منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس نے دومبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات جبکہ پولیس اہلکار شراب سمیت گرفتار۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حالی روڈ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے ساتھ مقابلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ،واقعہ بمقام آٹو بھان،گولی مار چوک میں پیش آیازخمی گرفتار ملزم کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا،زخمی ملزم شعور احمد ولد عبدالغفور بلوچ کے قبضے سے ایک پستول برآمدہوئی، ملزم منشیات کا ڈیلر ہے جس پر منشیات فروشی کے 14 کیسز حیدرآباد اور کراچی کے مختلف تھانہ جات میں درج ہیں فرار ملزم کی شناخت اصغر بلوچ کے نام سے ہوئی جس کی گرفتاری کیلےے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ راہوکی پولیس ٹیم نے نیو سٹی لنک روڈ نزد نیو سٹی
پارک کے قریب دو موٹر سائیکل سوار مشتبہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ریاض عرف راجاگوپانگ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے پستول برآمد کیا گیا ہے ملزم کا ایک نامعلوم ساتھی فرار ہوگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گرفتار زخمی ملزم منشیات فروش ہے جبکہ مکی شاہ کے گزشتہ روز ایک پولیس کانسٹیبل کی شراب کی بوتل کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور واقعے کا فوری نوٹس لیا۔ایس ایس پی حیدرآباد کی ہدایت پر ایس ایچ او مکی شاہ اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ پولیس کانسٹیبل حنیف یوسف زئی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 4 بوتلیں شراب بھی برآمد کی گئیں۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار کے قبضے سے
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔