لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان کی تفصیلات اور تصویری جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے بیوٹیفکیشن پلان فیز ون کی تکمیل کے لئے فروری سے مئی تک کاہدف مقرر کر دیا۔ اجلاس میں ہر ضلع، ہر تحصیل اور ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 39اضلاع میں 132بیوٹیفکیشن سکیمیں 16ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گی۔ 97 بیوٹیفکیشن سکیموں کے ورک آڈر جاری،88 بیوٹیفکیشن پراجیکٹ شروع ہوگے۔ لاہور میں بیوٹیفکیشن کے 18، سرگودھا میں 6، بہاولپور میں 16، گوجرانوالہ میں 12 پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔ راولپنڈی کے 17، فیصل آباد کے 13، ملتان 8 اور ساہیوال میں 24 بیوٹیفکیشن پراجیکٹ مکمل کیے جائیں گے۔ ہر بازار میں فائبر گلاس اور ٹین سائل کور لگائے جائیں گے۔ مریم نواز نے ہرشہر کے بیوٹیفکیشن پلان میں واٹر فیچر/فوارے، مصنوعی آبشارے شامل کرنے کی ہدایت کی۔ مرکزی بازاروں میں روڈ کے درمیان خوبصورت گرین بیلٹ بنانے کا حکم دیا اور بیوٹیفکیشن پلان میں تیزی سے بڑھنے والے پودے اور سبزہ شامل کرنے کی ہدایت کی۔ فٹ پاتھ پر روایتی گرے ٹائلز کی بجائے خوبصورت کلرٹائل لگانے کا حکم بھی دیا۔ اجلاس میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے لئے ڈیش بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیوٹیفکیشن ڈیش بورڈ کور وزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں ڈی سی کی طرح اسسٹنٹ کمشنروں کے بھی کے پی آئیز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس سے کارکردگی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کھلے مین ہول،ٹوٹی سڑکیں، گندگی، کوڑے کے ڈھیر، ٹوٹی ہوئی گرین بیلٹ اور خراب (کلر)پینٹ پرذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ شہروں میں تجاوزات نظر آنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو وارننگ دی جائیگی۔ مریم نواز نے کہا شہروں کی بیوٹیفکیشن کا عمل جاری رہے گا۔ ہر ضلع،شہر اور قصبے کو اینڈ ٹو اینڈ(مکمل) بیوٹی فائی کیا جائے گا۔ کوئی ایک بازار نہیں، شہر کے ہرہرکونے کو صاف ستھرا نظر آنا چاہیے۔ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ اور اپ گریڈیشن کے دوران عوام کی سہولت کا خیال رکھا جائے،کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رحیم یار خان کے چھ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ31مارچ تک مکمل ہوں گے۔ بہاولپور میں بابا فرید گیٹ، الصادق مسجد کی قدیمی صورت کی بحالی اور کھڑکیوں پر ووڈ بال کونی بنے گی۔ بہاولنگر،فورٹ عباس، منچن آباد،چشتیاں میں پانچ بیوٹیفکیشن پلان 30جنوری تک تکمیل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منچن آباد اور چشتیاں کے بیوٹیفکیشن پلان کو ری ڈیزائن کرنے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصل آباد کے 121 سال قدیم گھنٹہ گھر اور بازاروں کو تجاوزات سے پاک اور اپ گریڈیشن کی جاری رہی ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ اورگوجرہ میں تین بیوٹیفکیشن پلان فروری تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ جھنگ، شورکوٹ،18ہزاری بیوٹیفکیشن پلان کے لئے 30اپریل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ چینیوٹ میں روایتی قدیمی فرنیچر مارکیٹ کو جدید ڈیزائن میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے پورے گوجرانوالہ کو نئی اور خوبصورت شکل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے گجرات شہر کی اپ لفٹنگ کا پلان تین روز میں طلب کر لیا۔  مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو خوبصورت پہاڑوں سے نوازا ہے اور ہم سب پر فرض ہے کہ ان کا تحفظ کریں۔ پہاڑوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پہاڑوں میں قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لئے سیاحوں میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔ پہاڑہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں۔ عالمی سطح پر لاکھوں سیاح پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں جو کسی بھی ملک کی معیشت کے لئے اہم ہے۔ مریم نواز نے مری میں مٹی کے تودے تلے دب کر تین مزدروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرنے کی ہدایت مریم نواز نے کی ہدایت کی اجلاس میں جائیں گے کیا گیا شہر کے کے لئے

پڑھیں:

دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔

مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ