مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوبارہ شادی کی خبریں زیر گردش، دلہن کون ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس) سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر دوبارہ رشتہِ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔


اب تک کی تفصیلات کے مطابق دلہن کا تعلق لاہور کی ایک بااثر سیاسی فیملی سے ہے اور وہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کے بیٹے علی اصغر کی صاحبزادی ہیں۔
یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں خاندانوں کے مابین ابتدائی مشاورت مکمل ہو چکی ہے جبکہ نکاح اور رخصتی کی تاریخ دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری کے پہلے ہفتے کے لیے زیرِ غور ہے۔
دونوں خاندانوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ شادی کی تمام تقریبات محدود اور خاندانی نوعیت کی ہوں گی، جن میں صرف قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا جائے گا۔


انٹرنیٹ پر زیر گردش معلومات میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ حال ہی میں دونوں خاندانوں کے افراد کی ملاقات لاہور میں ہوئی جسے اس رشتے کی حتمی منظوری کی طرف اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


تاہم دونوں خاندانوں نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی اور شادی کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
یاد رہے کہ جنید صفدر نے 2021 میں ایک شاندار تقریب میں عائشہ سیف سے شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ 2023 میں اختتام پذیر ہوا۔ اس وقت جنید صفدر نے علیحدگی کو ‘ذاتی معاملہ’ قرار دیتے ہوئے میڈیا سے ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل کی تھی۔


سیاسی خاندانوں کے اس مجوزہ نئے رشتے کو مسلم لیگ (ن) کے اندر ایک اہم اتحاد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو آئندہ سیاسی منظرنامے پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔

شیخ روحیل اصغر کا مختصر تعارف
شیخ روحیل اصغر لاہور کے معروف سیاسی رہنما اور مسلم لیگ (ن) کا سینئر چہرہ تصور کیے جاتے ہیں۔ ان کا تعلق دَرُوغہ والا، لاہور کے بااثر کشمیری شیخ خاندان سے ہے، جہاں ان کے والد شیخ اصغر اور بھائی شیخ شکیل اصغر بھی سیاست سے وابستہ رہے۔
وہ پہلی مرتبہ 1985 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، جبکہ 1990 میں اسلامی جمہوری اتحاد (IJI) کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کے رکن بھی رہے۔ بعد ازاں 2008، 2013 اور 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے اور طویل عرصے تک لاہور کی سیاست میں مضبوط حیثیت برقرار رکھی۔
شیخ روحیل اصغر نے شہباز شریف کے دور حکومت میں وزیراعظم کے مشیر کی حیثیت سے وفاقی وزیر کے برابر عہدہ بھی سنبھالا۔ ان کے صاحبزادے خرم روحیل اصغر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدر رہ چکے ہیں، جبکہ ان کی بیٹی عائشہ روحیل برطانوی سیاست میں سرگرم ہیں اور ویلویَن ہیٹفیلڈ میں لبرل ڈیموکریٹس کی کونسلر رہ چکی ہیں۔
چار دہائیوں پر محیط سیاسی کیریئر میں وہ مختلف انتخابی حلقوں سے بارہا کامیابی حاصل کرتے رہے ہیں اور لاہور کی پارلیمانی سیاست میں اپنا نمایاں مقام قائم رکھتے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریورپی یونین کا پاکستان کے ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ تعاون جاری رکھنے کا اعلان یورپی یونین کا پاکستان کے ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ تعاون جاری رکھنے کا اعلان برطانیہ میں جنسی زیادتی کے کیس میں 2 افغان شہریوں کو سزا سنادی گئی جسٹس طارق کی ڈگری تنازع کیس؛ ایچ ای سی رپورٹ و جامعہ کراچی کے جواب میں اہم انکشافات الیکشن کمیشن فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے، اسلام آباد آزاد گروپ کا مطالبہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاری پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا، وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شادی کی

پڑھیں:

مرکزی مسلم لیگ کے لاہور میں انٹرا پارٹی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا کامیاب انعقاد 

سٹی 42: مرکزی مسلم لیگ نے لاہور میں انٹرا پارٹی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا کامیاب انعقاد کر لیا۔

  16 یونین کونسلز میں پولنگ پُرامن، منظم اور شفاف رہی، جہاں مرد و خواتین کیلئے الگ سٹیشن قائم کئے گئے۔ اس مرحلے میں 39 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ 16 صدور منتخب ہوئے۔

 انتخابی سرگرمیوں کے دوران پنجاب کے صدر چودھری سرور، صدر وسطی پنجاب چودھری حمیدالحسن گجر، چیف الیکشن کمشنر پارٹی انجینئرحارث ڈار ،صدر لاہور انجینئر عادل خلیق اور جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے مختلف پولنگ کیمپس کا دورہ کیا۔ پولنگ کی نگرانی کیلئے  پانچ رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی۔

وزیراعظم کی بحیرہ عرب میں حشیش کی بھاری مقدار کی سمگلنگ روکنے پر پاکستان بحریہ کی پزیرائی

 ڈپٹی جنرل سیکرٹری خالد نیک گجر اور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے حکومت کے نئے بلدیاتی ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکٹ مقامی نمائندوں سے اختیارات چھین کر افسر شاہی کو بااختیار بنانے کی کوشش ہے، جو عوام دشمن اور غیر جمہوری اقدام ہے۔

 پارٹی قیادت نے کارکنان کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شفاف، جمہوری اور گراس روٹ لیول کا نظام ہی مرکزی مسلم لیگ کی اصل پہچان ہے، اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا ہمارا بنیادی مشن ہے۔

ژوب؛ مسافر بس اور فیلڈر گاڑی میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر پھر دلہا بننے کو تیار، دلہن کون ہے؟
  • ٹریفک آرڈیننس معطلی کی خبریں بے بنیاد، قانون پر مکمل عمل ہوگا،مریم نواز
  • ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کی خبریں، مریم نواز خود بول پڑیں
  • وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی
  • مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی روحیل اصغرکی پوتی سے طے
  • موثر اقدامات سے لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری، راوی سٹی میں ترقیاتی کام تیز کئے جائیں: مریم نواز
  • مرکزی مسلم لیگ کے لاہور میں انٹرا پارٹی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا کامیاب انعقاد 
  • مریم نواز کا بیان: ’’12 سال کی پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا کو کھنڈر بنا دیا‘‘