جدہ میں 2022 کے بعد سب سے زیادہ بارش ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
جدہ گورنری میں 9 دسمبر کو 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو حالیہ برسوں میں ہونے والی بارشوں میں دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔
سعودی اخبار’ سعودی گزٹ‘ نے قومی مرکزِ موسمیات (NCM) کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سے قبل شہر میں سب سے زیادہ بارش 24 نومبر 2022 کو ہوئی تھی، جب صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے کے دوران جدہ کے جنوبی حصے میں 179 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔
2022 کی بارش نے 2009 میں ہونے والی 90 ملی میٹر اور 2011 میں ریکارڈ 111 ملی میٹر بارش کا بھی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے سعودی عرب کے 6 علاقوں میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ
حالیہ موسلادھار بارشوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جدہ میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے مکہ ریجن امارت کی جانب سے مکمل کیے گئے نکاسی آب کے منصوبے کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔
بارش اور سیلاب کے مستقل حل کے لیے 8 بڑے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جن میں 5 ڈیمز کی تعمیر، معاون ڈیمز، اسپِل وے، نکاسی کی نہریں، اور سڑکیں شامل ہیں۔ ان منصوبوں میں وادی غیا ڈیم، ام حبلیّن ڈیم، وادی دغباج ڈیم، وادی بوریمان ڈیم اور وادی غلیل ڈیم قابلِ ذکر ہیں۔
یہ بھی پڑھیے صحرا کو کیسے قابل کاشت بنائیں؟ پاکستان سعودی عرب سے مدد لینے کا خواہاں
اس کے علاوہ بارش کے پانی کی نکاسی کے موجودہ شمالی، جنوبی اور مشرقی چینلز کو توسیع دی گئی ہے جبکہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک نئی نکاسی آب کی نہر بھی تعمیر کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جدہ میں بارش سعودی عرب.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ملی میٹر
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔