پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
سٹی 42ؒ پنجاب میں کھاد کی مسلسل فراہمی،قیمتوں کا فولادی استحکام اور بلیک مارکیٹ کا مکمل خاتمہ ہوگیا ، پنجاب حکومت کا نیا ریکارڈ ،نہ کھاد مہنگی ہوئی،نہ غائب، نہ بلیک ہوئی اور نہ ہی کوئی کمی ہوئی
پنجاب میں کسان کارڈ،تاریخی قرضے،جدید مشینری،سپر سیڈرز، گرین ٹریکٹر اور چین کے ساتھ تعاون کے ذریعے کسان کی ترقی کا نیا ریکارڈ بن گیا ، وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں فروری 2024 سے اب تک نہ ڈی اے پی اور یوریا کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہی فراہمی کمی ہوئی۔پنجاب حکومت نے گندم کی بوائی کا ٹارگٹ پورا کر کے تمام صوبوں میں سب سے آگے نکلنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا
ای سی سی کا پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز اور او ایم سیز مارجنز میں 5 تا 10 فیصد اضافہ منظور
کسان کے نام پر بے یقینی پھیلانے والے عناصر ایک بار پھر ناکام ہوئے ۔پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.
پنجاب میں بر وقت ویٹ پالیسی کا اعلان،صحیح وقت پر بوائی، اور مسلسل ڈویژنل مانیٹرنگ سے 16.5 ملین ایکڑ بوائی کا ٹارگٹ مکمل ہوگیا ، پنجاب کے کسان کا مریم نواز شریف کی ریفارمز پر اعتماد ،گندم کے بیج کی فروخت میں پچھلے سال کے مقابلے 27 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، پنجاب میں یوریا کی فروخت میں پچھلے سال کے مقابلے 26 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا،۔
پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی اور بانی پر پابندی کی قرارداد منظورکرلی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب میں زرعی ترقی کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں گندم کی بوائی، کسان کارڈ اور زرعی مشینری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزیر اعلی مریم نواز شریف کے حکم پر گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہر تصدیق شدہ گندم کے بیج پر 500 روپے فی بیگ کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔پنجاب حکومت کا زرعی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ تعاون کو بھی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ، پنجاب لے کسانوں کے لیے آسانی اور سہولت کا نیا باب ،پہلی بار پنجاب کی تاریخ میں 8 لاکھ کسان کارڈ جاری کیے گئے ْ۔پنجاب کے ہر کھیت ،ہر کسان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے 250 ارب روپے کے قرضے جاری ہو چکے ہیں ۔ پنجاب میں تاریخی محنت کے ساتھ نتائج بھی تاریخی،160 ارب روپے کے قرضے کسانوں نے فعال طور پر استعمال کیے۔دیانتداری، اعتماد اور کسان کی کامیابی کی علامت،پہلی بار پنجاب میں 96 فیصد قرض کی واپسی کا ریکارڈ قائم ہوا ۔پنجاب کے ساوتھ ریجن میں 105 ارب روپے کے قرضے دیے گے۔8 فیصد کسان کارڈ چھوٹے کسانوں کو جاری کیے گئے، جن کے کھیت 1 سے 5 ایکڑ کے ہیں۔6 فیصد کسانوں نے پہلی بار کسان کارڈ کے ذریعے بینکنگ اور رسمی مالی نظام سے فائدہ اٹھایا۔
کسٹمز کی کارروائی ؛ کروڑوں کی اسمگل شدہ اشیا ضبط
فصلوں کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کا نیا ریکارڈ،پنجاب کے کسانوں نے کسان کارڈ کے ذریعے 110 ارب روپے کی کھاد خریدی۔پنجاب کے کسان کی محنت جدید ٹیکنالوجی سے جڑ گئی ،،،پنجاب میں 66 ارب روپے کی میکنائزیشن کا پیداوار کے فرق کو ختم کرنے میں بڑا کردار ہے ۔ دو سال میں زرعی مشینری میں تاریخی ترقی ،،25 ارب روپے کے 30,000 گرین ٹریکٹر سے کسانوں کو جدید سہولتیں فراہم کی گئیں۔پنجاب میں 25 ارب روپے کے ہائی ٹیک مشینری پروگرام سے جدید زرعی آلات کھیتوں تک پہنچے۔10 ارب روپے کے 10,000 سپر سیڈرز کسانوں کو فراہم کیے گئے۔پنجاب کے کسانوں کے ہاتھوں میں محنت کم، پیداوار زیادہ ہوئی ۔6 ارب روپے کے 20 ہزار فارم لیول آلات خریدے گئے ۔
آزادکشمیر کی بیوروکریسی میں اہم تبادلے
گرین ٹریکٹر فیز 2 کے 9,500 میں سے 8,554 کسانوں کو الاٹمنٹ لیٹر مل گئے،90 فیصد لیٹرز جاری ہوگئے ، گرین ٹریکٹر فیز 2 کے 5,030 ٹریکٹر تیار، 3,389 ٹریکٹر کسانوں کو فراہم کیے ۔ جدید زرعی سہولت کی طرف اہم قدم---وزیراعلیٰ پنجاب کے ہائی ٹیک مشینری فنانسنگ پروگرام کے تحت 6,077 کسانوں نے رجسٹریشن کروائی۔چیف منسٹر ہائی ٹیک مشینری فنانسنگ پروگرام کے تحت 3,536 کسانوں نے مکمل درخواستیں جمع کروائیں
وزیراعلیٰ پنجاب کے ہائی ٹیک مشینری فنانسنگ پروگرام کے تحت 2,438 درخواستیں بینک آف پنجاب کو کریڈٹ فیصلہ کے لیے بھیجی گئیں۔پنجاب میں فصل کی کٹائی میں جدید انقلاب کی نوید سنائی ،ہائی ٹیک مشینری پروگرام میں 1,316 کسانوں نے ہارویسٹر کے لیے درخواستیں جمع کروائیں904 کسانوں نے ہائی ہارس پاور ٹریکٹر کے لیے درخواستیں دی۔
پنجاب میں چاول کی کاشت میں سہولت اور پیداوار میں اضافہ کے لئے 169 کسانوں نے رائس ٹرانسپلانٹر کے لیے درخواستیں دی۔88 کسانوں نے اسٹرا بیلر کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔42 کسانوں نے ملٹی کروپ پلانٹر کے لیے درخواستیں دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے فارمز مشینری پروگرام کے تحت 5,000 سپر سیڈرز کسانوں کو فراہم کیے گئے۔سپر سیڈرز کے ذریعے 12 لاکھ ایکڑ گندم کی کاشت مکمل ہوگئی ، 5,000 کسان پی-کاپ پروگرام کے تحت منتخب کیے ۔
پنجاب میں ہر کھیت تک سہولت کی رسائی کے لئے تین سال میں 20,000 جدید فارم لیول ایمپلیمنٹس کسانوں کو فراہم کیے جائیں گے۔38 اقسام کے آلات پر 68 فیصد سبسڈی فی جائے گی
25 سو فارم لیول آلات کے لیے 12,000 درخواستیں موصول ہوئیں ْ۔فارم لیول آلات کی تقسیم جنوری 2026 سے شروع ہوگی۔
پنجاب کے کھیتوں میں جدید ٹیکنالوجی کی رسائی یقینی بنانے اور زرعی مشینری میں تعاون کے لیے چین کے ساتھ 2 B2B ایم او یوز پر دستخط ہوئے ، پنجاب میں ایگری تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کے ساتھ 3 ایم او یوز پر دستخط کیے ۔ پنجاب کے کسانوں کو اعلیٰ معیار کے بیج کی دستیابی کا نیا باب رقم ہوابیج کے شعبے میں چین کے ساتھ 1 ایم او یو پر دستخط کیے ۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کسانوں کو فراہم کیے کے لیے درخواستیں ہائی ٹیک مشینری مریم نواز شریف پروگرام کے تحت پنجاب کے کسان گرین ٹریکٹر چین کے ساتھ ارب روپے کے سپر سیڈرز کسان کارڈ فارم لیول کے ذریعے گندم کی کسان کا کیے گئے کا نیا کے لئے
پڑھیں:
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت کی مجموعی ترقی کے لئے شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے صنعت وحرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی مصنوعات کی ملکی پیداور اضافے کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھانے کے لیے موٴثر پالیسی اقدامات حکومتی ترجیحات کا حصہ ہیں، صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات کا مقصد طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح ہونا چاہئے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو متبادل توانائی کے ذرائع سے پورا کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام ہو رہا ہے، توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مختلف شعبوں میں شمولیت کے لئے تمام وزارتیں اور ماہرین کی بامعنی مشاورت کو یقینی بنائیں، موثر ترقیاتی پالیسیز کی تشکیل و نفاذ کے لیۓ تمام وزراتیں باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کام کریں، تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر
اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سی مختلف زیر غور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر پاور ڈیویژن سردار اویس لغاری، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، کے معاون خصوصی ہارون اختر اور ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسد الرحمن چیمہ اور متعلقہ اداروں کے عہدے داران نے شرکت کی۔
مزید :