بی جے پی کے جبر سے گجرات میں کسان پریشان ہیں، اروند کیجریوال
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
دہلی کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے ذریعہ گجرات کے ہر خاندان کو مکمل طور سے برباد کیا جا رہا ہے، اب بی جے پی حکومت کے گجرات میں آخری دن چل رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راجکوٹ جیل میں بند کسانوں سے نہ ملنے دینے پر عام آدمی پارٹی کے قومی سربراہ اروند کیجریوال نے گجرات کی بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ تین روزہ دورے پر گجرات آئے اروند کیجریوال نے کہا کہ میں نے درخواست دی تھی، لیکن حکومت نے ملنے کی اجازت نہیں دی۔ اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ گجرات میں ایک طرف کسان بی جے پی حکومت کے جبر سے پریشان ہے تو دوسری طرف قرض لے کر پڑھنے والے بچے پیپر لیک ہونے کے سبب بے روزگار ہیں۔ اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ گجرات کے لوگ اب متحد ہو رہے ہیں اور بی جے پی کی 30 سالہ بدتر حکمرانی کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
اروند کیجریوال کے مطابق گجرات ایک زرعی ریاست ہے۔ گجرات کی 50 فیصد آبادی زراعت سے اپنی روزی روٹی کماتی ہے۔ گجرات میں تقریباً 54 لاکھ کسان خاندان کسانی پر منحصر ہیں لیکن آج گجرات میں کسانوں کا بہت برا حال ہے، کسان بہت پریشان ہیں۔ کسانوں کو بیج نہیں ملتا، کھاد کے لئے لمبی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں، کسانوں کو فصل کی مکمل قیمت نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کسانوں کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں، فصل کی قیمت 1500 تک طے ہوتی ہے لیکن کسانوں کو 1200 روپے ہی دیتے ہیں۔
دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ 2 ماہ قبل گجرات کے ہڑدڑ میں "کَردا پرتھا" کے خلاف کسان اکٹھے ہوئے تھے۔ ظالم بی جے پی حکومت نے کسانوں پر لاٹھیاں برسائیں، آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔ پولیس نے بے قصور کسانوں کے گھروں میں داخل ہو کر کنبہ کے غیر مسلح لوگوں اور پرامن طور پر مطالبات کر رہے 88 کسانوں کو گرفتار کیا تھا۔ کسانوں پر فرضی مقدمے درج کئے گئے اور 2 ماہ سے یہ کسان جیل میں بند ہیں۔ اس میں سے اب تک 42 کسانوں کی ضمانت ہوگئی ہے اور بقیہ اب بھی جیل میں بند ہیں، جس روز ضمانت کے متعلق عدالت میں سماعت ہوتی ہے اس دن پولیس عدالت ہی نہیں پہنچتی ہے۔
اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ پیر کو جیل میں بند اور ضمانت پر باہر آئے کسانوں کے خاندانوں سے ملاقات کی۔ جیل میں ان کو دی گئی اذیتوں کی کہانیاں سن کر رونا آ جائے گا۔ جیل سے باہر آئے کسانوں کے بچوں نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد 24 گھنٹے تک انہیں پانی نہیں دیا گیا اور نہ ہی کھانے کے لیے کچھ دیا گیا، پولیس نے ان کی پٹائی بھی کی۔ اروند کیجریوال کے مطابق ایک طرف کسان پریشان ہیں اور دوسری طرف کسانوں کے بچے جیل میں ہیں۔ کسان سود پر لاکھوں روپے قرض لے کر اپنے بچوں کو پڑھاتے ہیں، جب یہ بچے ملازمت کے لئے مسابقتی امتحان دینے جاتے ہیں تو پیپر لیک ہو جاتا ہے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی حکومت سے نوجوانوں کو روزگار نہیں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت کے ذریعہ گجرات کے ہر خاندان کو مکمل طور سے برباد کیا جا رہا ہے، اب بی جے پی حکومت کے گجرات میں آخری دن چل رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اروند کیجریوال نے بی جے پی حکومت کے جیل میں بند کسانوں کو کسانوں کے گجرات میں نے کہا کہ گجرات کے رہے ہیں
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔