2025-07-30@23:52:20 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«یہاں تک»:

    سٹی 42 : عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک سیاسی انتشار کو ختم نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھےگا، بلوچستان کے وسائل جب تک یہاں کے نوجوانوں کو نہیں ملیں گے، امن نہیں آئے گا۔  شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان 10، 15 سالوں سے سانحات کا شکار ہے، آج بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں، بلوچستان کی معیشت متاثر ہو رہی ہے اور نوجوان مایوس ہو رہےہیں، سوچنے کی ضرورت ہے کہ بلوچستان میں یہ معاملات کیوں ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک کے معاملات آگے نہیں بڑھیں گے، آئین میں رہ کر وسائل کی تقسیم...
    ملتان سلطانز کے کھلاڑی یاسر خان کا کہنا ہے کہ کافی محنت کر کے یہاں تک آیا ہوں، موقع کا انتظار کر رہا تھا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان ہر کھلاڑی کو مثبت طور پر سمجھاتے ہیں، بیٹنگ میں بھی ہر گیند پر رضوان نے کافی مدد کی اور سمجھایا۔ یاسر خان کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند اندر آتی ہے اس لیے پلاننگ کر کے آیا تھا کہ اچھا پرفارم کروں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے ہرایا تھا۔ سلطانز نے ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 20...
    لاہور: اداس چہروں اور آنسوؤں کے ساتھ لاہور کے سرکاری اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ خواتین عید قریب آتے ہی اپنے پیاروں کی راہ دیکھ رہی ہیں، پنجاب سوشل ویلفیئر سمیت مختلف این جی اوز اور مخیر حضرات کی طرف سے اولڈایج ہومز میں رہنے والے بزرگ افراد کے لیے نئے کپڑوں، جوتوں، تحائف اور عیدی کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن ان بزرگوں کا کہنا ہےعید کا حقیقی مزہ تو اپنوں کےساتھ ہے۔ پنجاب سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام اولڈایج ہوم ''عافیت'' میں مقیم  بخمینہ خاتون کا تعلق مردان سے ہے لیکن اپنے شوہر کی وفات کے بعد وہ اپنے بچوں کو لے کر لاہور آگئیں، بچوں کو پال پوس کر جوان کیا اور ان...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم نے عدالت کو بتایا کہ پولیس اس کے ساتھ کس طرح کا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔   دورانِ سماعت ملزم نے عدالت کو بتایا کہ مجھے اذیت میں رکھا ہوا ہے اور مجھے کھانے کے لیے بھی کچھ نہیں دیا جا رہا جب کہ تھانے لے جا کر پولیس میرا مذاق اڑاتی ہے۔ مجھ سے ہنس کر کہا جاتا ہے کہ تمہارا جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے۔ ملزم نے عدالت میں کہا کہ میں پولیس کسٹڈی میں نہیں جانا چاہتا، پولیس مجھ سے کہتی ہے اب تمہیں اور تنگ کریں گے۔ اذیت دی جاتی ہے۔ 10 روز سے واش روم بھی جانے نہیں دیا گیا۔ عدالت نے ملزم کی بات...
    راولپنڈی: ڈسٹرکٹ جیل راولپنڈی کا اڈیالہ جیل تک کا سفر 142 سال مکمل کر چکا ہے، اس جیل نے اب تک 4 مقامات تبدیل کیے اور پاکستان کے کئی سابق وزرائے اعظم یہاں قید رہے ہیں۔  ڈیڑھ صدی قبل راولپنڈی جیل کمیٹی چوک تیلی محلہ روڈ ٹرائینگلور پر تھی پھر تھوڑے عرصہ کیلیے موجودہ محکمہ تعلیم سیکریٹریٹ میں رہی اور 1882 میں راولپنڈی جیل موجودہ جناح پارک ،جوڈیشل کمپلیکس مقام پر تھی یہاں جیل 104 سال تک رہی، یہ ایک تاریخی جیل تھی جس میں تحریک پاکستان کے فریڈم فائٹرز بھی لاہور ممبئی ،دہلی حیدرآباد دکن، بھارتی پنجاب ڈھاکا چٹاگانگ سے گرفتار کر کے انگریز سرکار یہاں قید کرتی رہی۔  اس پرانی جیل میں علامہ مشرقی بھی قید...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری طبقے کو برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے زیادہ ٹیکس کا اعتراف کیا اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیکس15  فیصد ابھی کم کر دوں، لیکن اس کا وقت آئے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے یوم تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کا ایک سال کا سفر کامیابیوں کا سال رہا اور ملک کی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے ہم نے متحد ہو کرکام کرنا ہے۔ کاروباری طبقے کے ساتھ مشاورت سے پالیسیاں مرتب کریں گے، ہم نے مشکل فیصلے کیے ملک کو...
    جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم پرسوں مولانا سے ملنے کے لیے تشریف لائے تھے، میں نے ان سے سوال کیا کہ نوبت یہاں تک کیوں پہنچ گئی؟ یہ بھی پڑھیے غفور حیدری نے علی امین گنڈاپور کو غیر سنجیدہ انسان قرار دے دیا ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اپوزیشن کا حصہ ہے، ہم اپوزیشن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، بلوچستان میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا سندھ میں کچے کے ڈاکو زیادہ طاقتور ہیں۔
    شہزاد احمد ‘ پچھلے برس ‘دفتر آئے تو اپنی کتاب دے گئے۔ عنوان دلچسپ تھا۔ ’’ریت سے روح تک‘‘۔ا سٹڈی میں لے کر آیا۔ اور پھر وہ کتابوں کے ہجوم میں گم ہو گئی۔ چند دن پہلے ‘ اسٹڈی میں بیٹھا ‘ کتابوںکو ترتیب سے رکھ رہا تھا کہ یہ کتاب دوبارہ نظر آئی۔ پڑھنی شروع کر دی۔ کمال نسخہ تصنیف کیا گیا ہے۔ شہزاد احمد نے واقعی بہاولپور کے متعلق لکھنے کا حق ادا کر دیا ہے۔ کمال تحریر، سادگی اور محبت سے مزین ‘ یہ کتاب بہر حال پڑھنے کے لائق ہے۔ دو تین دن میں ’’ریت سے روح تک‘‘ ختم کر ڈالی۔ پھر ارادہ کیا کہ اس تحریر کو تمام پڑھنے والوں کے سامنے رکھا جائے۔چند اقتباسات...
    اگست 2020 میں سابق وزیراعظم عمران خان نے راوی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کا افتتاح کیا جس کا مقصد سرکاری دستاویزات کے مطابق دریائے راوی کے کنارے پر ’پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا ریور فرنٹ‘ شہر بنانا تھا۔ لاہور اور شیخوپورہ کے مضافات میں 46 کلومیٹر تک یہ نیا شہر بنایا جائےگا، اس شہر میں اپنی تعمیر کے بعد 12 سیکٹرز ہوں گے جن میں میڈیکل سٹی، اسپورٹس سٹی، کمرشل سٹی، ڈاؤن ٹاؤن، انٹرٹینمنٹ سٹی اور تقریباً 12 ملین لوگوں کی رہائش کے لیے ایک بڑی ہاؤسنگ اسکیم شامل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں لاہور تحصیلوں کے اعتبار سے بھی پنجاب کا سب سے بڑا شہر بن گیا روڈا حکام کے مطابق لاہور کے لوگوں کو ایک ایسی جگہ فراہم...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ بیک چینل رابطے نہ ہوتے تو بات یہاں تک نہیں پہنچنی تھی، یہ تو ممکن ہی نہیں ہے کہ بیک چینل رابطے نہ ہوں وہ ہمیشہ رہتے ہیں، چلتے رہتے ہیں، کوئی انکار کرے اقرار کرے یہ علیحدہ بات ہوتی ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مطالبات کی فہرست میں جو کمی ہوئی اس کی بنیادی وجہ بھی بیک چینل رابطے ہیں، ظاہر ہے کسی لیول پر انڈر اسٹینڈنگ ہوتی ہے اس کے بعد بات آگے بڑھتی ہے پھر آپ مذاکرات کی ٹیبل تک بھی جاتے ہیں۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ بات یہ ہے کہ نظر بھی...
    وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فائل وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جس ادارے نے پی ٹی آئی کے لوگوں کو یہاں تک پہنچایا اسی پر حملے کرتے ہیں، انہیں کوئی شرم نہیں ہے، حیا نہیں آتی کہ کس ادارے کے بارے میں بات کررہے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ 26 نومبر کو کارکنوں کی ہلاکتوں کی تعداد پر پی ٹی آئی رہنما آپس میں دست و گریباں ہیں، عمر ایوب کس دادا کے پوتے ہیں جو روز یہاں کھڑے ہوکر منافقت کرتے ہیں۔ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی تیسری نشست 16 جنوری کو ہوگی مذاکراتی کمیٹی کا یہ تیسرا اجلاس ہوگا، اجلاس میں پی...
۱