WE News:
2025-10-29@16:32:04 GMT

دنیا کے عجائب گھروں میں ہونے والی 10 بڑی چوریاں

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

دنیا کے عجائب گھروں میں ہونے والی 10 بڑی چوریاں

فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے مشہور لوو میوزیم میں ایک نہایت منظم ڈکیتی کے دوران نپولین کے عہد کے انمول شاہی زیورات چوری ہو گئے جس نے میوزیمز کی سیکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس کے شاہی زیورات کی چوری، جرمن کمپنی کے وارے نیارے ہوگئے!

یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو کم از کم 3 نقاب پوش پیشہ ور چوروں نے لوو کے پہلی منزل پر واقع گیلری میں زبردستی داخل ہو کر قیمتی زیورات چرا لیے تھے۔ یہ کارروائی تقریباً 7 منٹ میں کی گئی جس کے دوران 8 زیورات چوری کرلیے گئے۔

چوری شدہ نو نایاب نوادرات میں ہار، بروچ اور تاج (ٹیارا) شامل ہیں جو کبھی شہنشاہ نپولین سوئم اور ملکہ یوجینی کی ملکیت تھے۔

مزید پڑھیے: فرانس: چوری ہونے والے شاہی زیورات کی مالیت کا تخمینہ لگا لیا گیا، چور تاحال آزاد

حکام ابھی واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں اور سراغ رسانی کا عمل جاری ہے، تاہم یہ واضح ہے کہ یہ چوری حالیہ برسوں کی سب سے بڑی اور دلیرانہ میوزیم ڈکیتیوں میں سے ایک ہے۔

دنیا کی دیگر مشہور عجائب گھر چوریاں

دنیا کے دیگر حصوں میں بھی چور عجائب گھروں میں بڑی بڑی وارداتیں کرچکے ہیں جو کافی مشہور ہوئیں۔

ایمسٹرڈیم (مارچ 2020)

کووِڈ 19 کے لاک ڈاؤن کے دوران ون گوگ کی پینٹنگ ’اسپرنگ گارڈن‘ سنگر لارین میوزیم سے چوری ہوئی جہاں یہ عارضی نمائش پر رکھی گئی تھی۔

ڈریسڈن، جرمنی (نومبر 2019)

چوروں نے گرین والٹ میوزیم سے 4,300 سے زائد ہیرے جواہرات پر مشتمل خزانہ چرایا جس کی مالیت تقریباً 113 ملین یورو (124 ملین ڈالر) تھی۔ زیادہ تر زیورات بعد میں برآمد کر لیے گئے۔

میڈرڈ، اسپین (مئی 2015)

مشہور مصور فرانسس بیکن کی 5 پینٹنگز، جن کی مجموعی مالیت 2.

5 کروڑ ڈالر تھی، چوری ہوئیں۔ ان میں سے 2 سال بعد 3 بازیاب کرلی گئیں۔

پیرس (مئی 2010)

میوزے د آر مودرن سے پکاسو اور ماتیس سمیت 5 قیمتی فن پارے چوری ہوئے جن کی مالیت 120 ملین یورو (تقریباً 118 ملین ڈالر) تھی۔

زیورخ (فروری 2008)

بیورلے کلیکشن سے سیزان، ڈیگا، ون گوگ اور مونیٹ کی 4 پینٹنگز چوری ہوئیں جن کی مالیت 164 ملین ڈالر تھی۔ بیشتر فن پارے بعد میں بازیاب کر لیے گئے۔

ساؤ پالو، برازیل (دسمبر 2004)

چوروں نے پکاسو کی 1904 کی تخلیق ’پورٹریٹ آف سوزین‘ اور مقامی مصور کاندیدو پورٹیناری کی پینٹنگ “ ’دی کافی ورکر‘ چرا لی۔ دونوں فن پارے اگلے ماہ برآمد ہوئے۔

اوسلو، ناروے (اگست 2004)

مسلح ڈاکوؤں نے ایڈورڈ منچ کی مشہور پینٹنگ‘دی اسکریم‘ اور ’میڈونا‘ چرا لیں۔ دونوں پینٹنگز 2006 میں برآمد ہوئیں۔

اسکاٹ لینڈ (اگست 2003)

ڈرم لینرگ کیسل سے لیونارڈو ڈاونچی کی ’میڈونا آف دی یارن ونڈر‘ چوری ہوئی جس کی مالیت 53 ملین ڈالر تھی۔ فن پارہ 4 سال بعد برآمد ہوا۔

ایمسٹرڈیم (دسمبر 2002)

وَن گوخ میوزیم سے 2 قیمتی پینٹنگز، ہر ایک تقریباً 56 ملین ڈالر مالیت کی، چوری ہوئیں۔

مزید پڑھیں: فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگرداں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

یہ دونوں پینٹنگز سنہ 2016 میں اٹلی کے شہر نیپلز سے بازیاب ہوئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عجائب گھروں سے نوادرات کی چوری عجائب گھروں میں وارداتیں فرانس کے شاہی زیورات چوری

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: عجائب گھروں سے نوادرات کی چوری عجائب گھروں میں وارداتیں فرانس کے شاہی زیورات چوری عجائب گھروں شاہی زیورات ملین ڈالر کی مالیت

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کی علیحدہ ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آفیشل میڈیا ٹیم کی جانب سے اس ملاقات کے بارے میں میڈیا کو کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی پریس ریلیز جاری کی گئی۔ تاہم، پی ٹی آئی نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں: عدم تعاون پر بیوروکریسی کیخلاف کارروائی کا عندیہ، سہیل آفریدی کا چیف سیکریٹری کو فہرستیں تیار کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کے درمیان ملاقات گزشتہ ہفتے جمعے کو ہوئی۔ ان کے مطابق، کور کمانڈر پشاور وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور آئے اور سہیل آفریدی سے ملاقات کی۔

ان کے مطابق یہ کوئی غیر معمولی ملاقات نہیں تھی۔ سرکاری حکام جب بھی نئے وزیراعلیٰ آتے ہیں تو ملاقات کرتے ہیں اور مبارکباد دیتے ہیں، یہ بھی اسی نوعیت کی ایک ملاقات تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سہیل آفریدی اور کور کمانڈر کی ملاقات ون آن ون تھی، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ملاقات کتنی دیر تک جاری رہی۔

مزید پڑھیں: ‘اپنی گاڑیاں واپس لے لو’، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق کو یہ پیغام کیوں دیا؟

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق، اس ملاقات میں صرف مبارکباد تک بات محدود نہیں رہی بلکہ صوبے کے امن و امان، سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائیوں، اور حالیہ پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ جہاں تک مجھے معلوم ہے، ملاقات ایک خوشگوار ماحول میں ہوئی، اور صوبے میں امن کے قیام کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سہیل آفریدی نے کور کمانڈر کو یقین دلایا کہ امن کا قیام ان کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی ابھی تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی، اور پالیسی گائیڈ لائن ملاقات کے بعد ہی ملے گی، جس کے بعد وہ حتمی پالیسی تشکیل دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سہیل آفریدی کور کمانڈر پشاور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں صرف 3 ماہ کے دوران 50 کروڑ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد
  • یونیورسٹی روڈ کی خستہ حالت کے باعث پیدا ہونے والی گرد و غبار سے شہریوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
  • حکومت کا 200 ملین ڈالر مالیت کی گوشت برآمدات کے ہدف کے لیے جامع پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کی علیحدہ ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟
  •  شمالی کوریا کے آئی ٹی ماہرین دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے لگے
  • ملکی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری
  • آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کا اعتراف ہے، وزارت خزانہ
  • غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، ملکی معیشت میں مضبوطی کی نشاندہی: اسٹیٹ بینک
  • غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے ملکی معیشت مستحکم، اسٹیٹ بینک کا اعتراف