سیلز ٹیکس کی چوری روکنے کیلئے ایف بی آر کا اہم فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی چوری روکنے کے اہم فیصلہ کرلیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیمنٹ بیگز کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق یکم نومبر سے بغیر ٹیکس اسٹیمپ بیگزکی ترسیل کو ممنوع قرار دیا جائے گا، سیمنٹ شعبے میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام کو نافذ کیا گیا ہے جس کی اب مانیٹرنگ ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام بیگز پر یونیک آئی ڈی مارکنگ لازمی قرار ہوگی، ایف بی آر کا سیمنٹ سیکٹر میں شفافیت بڑھانے کا فیصلہ آئی ایم ایف کی شرط پر ہے۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایف بی آر
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔