علی ساہی :محکمہ ایکسائز نے بینکس اور لیزنگ کمپنیز کے نام پر رجسٹرڈ ہزاروں نادہندہ گاڑیوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔

ڈائریکٹر ریجن سی شاہد گیلانی کے مطابق پنجاب بھر میں بڑی تعداد میں ایسی گاڑیاں موجود ہیں جن کے گزشتہ کئی سالوں کے ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بینکس اور لیزنگ کمپنیز اپنے زیرِ ملکیت گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی میں محکمہ ایکسائز کی مدد کریں۔

 لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر

شاہد گیلانی کے مطابق سرکاری محکموں کے زیرِ استعمال گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے لیے بھی متعلقہ اداروں کو مراسلے بھجوا دیے گئے ہیں۔
یکم نومبر سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت آٹھ شاہراہوں پر ناکہ بندی کی جائے گی۔
بڑی ڈیفالٹر گاڑیوں کو بند جبکہ ایک سال سے زائد عرصے سے نادہندہ گاڑیوں کے چالان کیے جائیں گے۔
ای ٹی اوز کی سربراہی میں ناکہ بندی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

 امتحانات سے قبل ہی لاہور بورڈ کی نااہلی سامنے آگئی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف کیس:کے ایم سی نے مہلت کی استدعا کردی

بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف کیس میں کے ایم سی کے وکیل نے مہلت کی استدعا کر دی، عدالت نے  درخواست کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بل کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت معاون وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ کے ایم سی کے سینئر وکیل موجود نہیں ہیں، سماعت ملتوی کی جائے  جس پر عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر حاضری لازمی یقینی بنائیں۔ درخواست گزار کے وکیل طارق منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسز سے 264 کروڑ روپے اب تک جمع ہو چکے ہیں، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت صرف سرکاری ادارے ٹیکس جمع کر سکتے ہیں، کوئی تیسرا فریق ریونیو جمع نہیں کر سکتا۔وکیل طارق منصور نے کہا کہ ایم یو سی ٹی چارجز کا نفاذ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013 کی خلاف ورزی ہے، نیپرا بھی کے الیکٹرک سے کے ایم سی ٹیکس وصولی کو خلاف قانون قرار دے چکا ہے، مرتضیٰ وہاب عدالت کے 29 مئی 2024 کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، عدالت کے حکم کے مطابق ٹیکس کی وصولی کے بارے میں تفصیلی بحث ضروری تھی، میئر نے اس معاملے پر کمیٹیوں کو بریف کیا نہ ایوان میں بحث کا موقع دیا۔جس کے بعد عدالت نے درخواست کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مکانات کرایے پر دینے والے بھی گرفتار
  • پنجاب میں گرین اسٹیکرکےبغیرگاڑیوں کی آمدورفت پرپابندی
  • سندھ حکومت کا عطائی ڈاکٹروں اور غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • سندھ میں ایڈز کے کیسز میں خطرناک اضافہ، حکومت کا سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • پنجاب میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، مریم نواز کے سخت احکامات
  • بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف کیس:کے ایم سی نے مہلت کی استدعا کردی
  • ٹیکس چوری ،بڑے پلازوں وکمرشل پراپرٹیز مالکان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کافیصلہ
  • کراچی: بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کیخلاف کیس، کے ایم سی کی مہلت کی استدعا
  • پنجاب پولیس کا ماحولیاتی تحفظ کے لیے کریک ڈاؤن