سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال یا غیر مجاز مقاصد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، تمام گاڑیوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کیا جائے تاکہ نگرانی مؤثر اور شفاف بنائی جا سکے۔

سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ، وزیر برائے داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار، وزیر برائے جیل خانہ جات و ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری، متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز اور اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے سرکاری گاڑیوں (وہیکلز) کی الاٹمنٹ اور استعمال سے متعلق تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔

وزارتِ قانون، پارلیمانی امور، بلدیات، داخلہ، اطلاعات، اینٹی کرپشن، اور یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری، ضرورت، اور مالی اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ کابینہ نے کفایت شعاری کے اصولوں کو اپنی پالیسی کا بنیادی حصہ بنایا ہے، سرکاری گاڑیوں کی خریداری، مرمت، اور استعمال کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی،  جن محکموں کو گاڑیوں کی اشد ضرورت ہے، انہیں سہولت دی جائے گی، غیر ضروری اخراجات سے گریز ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام محکموں کو اپنے اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

سینئر وزیر نے افسران کو ہدایت کی کہ ہر محکمے کی موجودہ گاڑیوں کی تعداد، حالت، اور ضرورت کے بارے میں مکمل رپورٹ پیش کی جائے تاکہ ضرورت کی بنیاد پر فیصلے کئے جا سکیں، سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال یا غیر مجاز مقاصد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ تمام گاڑیوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کیا جائے تاکہ نگرانی مؤثر اور شفاف بنائی جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن سرکاری گاڑیوں گاڑیوں کی

پڑھیں:

یومِ سیاہ پر حکومتِ سندھ کا کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی؛ شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کہا کہ 27 اکتوبر وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف وادی پر قبضہ کیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم عارضی ہوتا ہے، مگر آزادی کی جدوجہد ہمیشہ جاری رہتی ہے۔ کشمیری عوام نے دہائیوں تک بے مثال قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے حقِ خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کا حوصلہ، صبر اور استقامت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ پاکستان کے عوام آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ہر عالمی فورم پر کشمیر کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔
شرجیل میمن نے یہ بھی واضح کیا کہ ایک دن اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا جائز حق ضرور ملے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی؛ غیر قانونی مقیم افغانوں کے گرد گھیرا تنگ، کرایے پر گھر دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی
  • افغان سمیت کسی بھی غیر قانونی مقیم غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف ایف آئی آر ہو گی، ذمہ داروں کو پکڑا جائے، کوئی بے گناہ زد میں نہ آئے: مریم نواز
  • سندھ: خواتین و طالبات کیلئے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
  • مریم نواز کا غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو پراپرٹی دینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
  • پنجاب آئمہ کو وظیفہ دینے ‘ تمام محکموں کو این اوسی ایک چھت تلے مہیا کرنیکا حکم ، کشمیر یوں کیساتھ : مریم نواز 
  • میٹااےائی استعمال کرنے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
  • یومِ سیاہ پر حکومتِ سندھ کا کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی؛ شرجیل میمن
  • پاک افغان مذاکرات کا دوسرا روز، پاکستان کا تمام دہشتگرد تنظیموں کیخلاف قابل تصدیق کارروائی پر زور