ممکنہ حکومت تبدیلی سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ، اساتذہ کیلیے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
مظفرآباد:۔ ممکنہ حکومت تبدیلی سے قبل وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے تعلیمی شعبے کے لیے ایک تاریخی فیصلہ کر لیا، جس سے ہزاروں اساتذہ کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
وزیراعظم کے احکامات پر ایلیمنٹری اور جونیئر کمپیوٹر ٹیچرز کے گریڈز اپ گریڈ کر دیے گئے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر کارروائی کرتے ہوئے 15 ہزار 43 اسامیوں کو گریڈ 11 سے گریڈ 14 میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
محکمہ مالیات آزاد کشمیر نے اس فیصلے کے لیے 82 کروڑ 58 لاکھ روپے کے اخراجات کی منظوری بھی دے دی ہے، جب کہ کابینہ نے بھی اپ گریڈیشن کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (SGAD) نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، ایلیمنٹری اور ہائر ایجوکیشن محکموں کو فیصلے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ عمل درآمد کی رپورٹ کابینہ سیکرٹریٹ کو ارسال کی جائے گی۔ اساتذہ برادری نے وزیراعظم کے اس اقدام کو تعلیم کے فروغ کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ریلوے کا بڑا فیصلہ: لاہور اسٹیشن کے قلی ٹھیکیدار سسٹم سے آزاد
سعید احمد: ریلوے ہیڈکوارٹر نے 25 سال بعد قلیوں کو ٹھیکیداری نظام سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔
اب لاہور اسٹیشن کے قلی براہِ راست انتظامیہ کے ماتحت کام کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قلیوں کو اپنی کمائی سے کسی ٹھیکیدار کو کمیشن نہیں دینا پڑے گا اور وہ اسٹیشن منیجر کی نگرانی میں کام انجام دیں گے, لاہور ریلوے ڈویژن نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
قواعد کے تحت قلی حضرات مسافروں سے فی پھیرا 70 روپے وصول کریں گے، جبکہ ایک پھیرا میں زیادہ سے زیادہ 40 کلوگرام تک سامان اٹھانے کے پابند ہوں گے۔ یہ اقدام قلیوں کے معاشی استحکام اور ریلوے سسٹم میں شفافیت کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔