ممکنہ حکومت تبدیلی سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ، اساتذہ کیلیے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرآباد:۔ ممکنہ حکومت تبدیلی سے قبل وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے تعلیمی شعبے کے لیے ایک تاریخی فیصلہ کر لیا، جس سے ہزاروں اساتذہ کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
وزیراعظم کے احکامات پر ایلیمنٹری اور جونیئر کمپیوٹر ٹیچرز کے گریڈز اپ گریڈ کر دیے گئے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر کارروائی کرتے ہوئے 15 ہزار 43 اسامیوں کو گریڈ 11 سے گریڈ 14 میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
محکمہ مالیات آزاد کشمیر نے اس فیصلے کے لیے 82 کروڑ 58 لاکھ روپے کے اخراجات کی منظوری بھی دے دی ہے، جب کہ کابینہ نے بھی اپ گریڈیشن کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (S&GAD) نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، ایلیمنٹری اور ہائر ایجوکیشن محکموں کو فیصلے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ عمل درآمد کی رپورٹ کابینہ سیکرٹریٹ کو ارسال کی جائے گی۔ اساتذہ برادری نے وزیراعظم کے اس اقدام کو تعلیم کے فروغ کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت کو شرعی عدالت منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کو موجودہ وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کردیا جائے گا جبکہ شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت کی منتقلی سے متعلق فیصلے کی صدرمملکت آصف علی زرداری نے منظوری دے دی ہے۔
قبل ازیں وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں بنائی گئی تھی جہاں چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان اور دیگر ججوں نے مقدمات کی سماعت شروع کی تھی۔
خیال رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے بجائے الگ سے وفاقی آئینی عدالت بنانے کی منظوری دی گئی تھی اور سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کو آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا اور دیگر ججوں کی تعیناتی کی گئی۔