سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی پر رانا مشہود کی جانب سے تقریب کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کی کامیابی وکلا برادری کے اتحاد، قانون کی بالادستی اور عدلیہ کے وقار کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کامیاب
ایڈووکیٹ سپریم کورٹ رانا مشہود احمد نے انڈیپنڈنٹ گروپ آف لائرز کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات میں شاندار کامیابی پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کی میزبانی ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان رانا اسد اللہ نے کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وکلا نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام اور انصاف کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، اور یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
اس تقریب میں نومنتخب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہارون الرشید، پاکستان بار کونسل کے نائب چیئرمین چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر و رکن پاکستان بار کونسل محمد احسن بھون نے خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، امیدواروں کے لیے جاری ہدایات میں شامل نکات کونسے ہیں؟
پروقار استقبالیہ میں وکلا برادری کی نامور شخصیات بشمول پیر کلیم خورشید، زاہد اسلم اعوان، سید منظور علی گیلانی، پیر مسعود چشتی، مون ایڈووکیٹ اور وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تقریب کا اہتمام رانا مشہود سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تقریب کا اہتمام رانا مشہود سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات وی نیوز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے رانا مشہود
پڑھیں:
وزیرستان میں فرنٹیئر کور کی جانب سے سماجی منصوبوں کی تکمیل
وزیرستان کے پرامن سلیمان خیل قبیلے کے لیے فرنٹئیر کور خیبر پختونخواہ (ساؤتھ) کی جانب سے سماجی منصوبوں کی تکمیل کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرنٹئیر کورخیبر پختونخوا (ساؤتھ) اور سلیمان خیل قبیلے کے عمائدین کے درمیان جرگے کا انعقاد کیا گیا.
جرگے میں عمائدین نے علاقے میں انٹرنیٹ کی فراہمی، روڈ کی مرمت، میڈیکل کلینک کے قیام اور واٹر سپلائی سکیم کے مطالبات پیش کیے.
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے تمام مطالبات پر عملدرآمد کے لیے بھرپور معاونت فراہم کی جبکہ علاقے میں واٹر سپلائی سکیم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔
زرمیلان اور خانکوٹ کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے لئے سڑک کی مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ خانکوٹ میں طبی مرکز (میڈیکل کلینک) کی تعمیر بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
کلینک میں ادویات، ابتدائی طبی امداد اور علاج معالجے کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ ان اقدام سے فورسز اور عوام کے درمیان اعتماد اور تعلق مزید مضبوط ہوگا۔
فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) عوامی فلاح و ترقی کے منصوبوں کو کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔