سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آنے والا شخص چل بسا
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
سپریم کورٹ میں اپنے گھر سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی 70 سالہ عابد حسین دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
کیس سپریم کورٹ میں زیرِ التوا تھا اور آج اس کی دوسری سماعت تھی، تاہم کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
عدالت سے واپسی پر عابد حسین کو اچانک دل کا دورہ پڑا، اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔
عابد حسین کے گھر کی تعمیر سے متعلق کیس کی پہلی سماعت 11 نومبر 2025 کو ہوئی تھی جبکہ دوسری سماعت آج مقرر تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارتی سپریم کورٹ نے شبیر شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی
این آئی اے نے ان کے خلاف سینکڑوں صفحات پر مشتمل فرد جرم دائر کر رکھی ہے لیکن وہ سینئر حریت رہنما کےخلاف آج تک ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کر سکی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی ایک جھوٹے مقدمے میں درخواست ضماعت پر سماعت اگلے برس 7جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق شبیر احمد شاہ کو این آئی اے نے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر رکھا ہے۔ این آئی اے نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی عدم دستیابی کا حوالہ دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ دہلی ہائی کورٹ پہلے ہی شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر چکی ہے۔ یاد رہے کہ شبیر احمد شاہ گزشتہ آٹھ برس سے زائد عرصے سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند ہیں۔ ”این آئی اے“ نے ان کے خلاف سینکڑوں صفحات پر مشتمل فرد جرم دائر کر رکھی ہے لیکن وہ سینئر حریت رہنما کےخلاف آج تک ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کر سکی۔