2025-12-12@18:48:41 GMT
تلاش کی گنتی: 29
«کراچی یلو لائن»:
کراچی (نیوزڈیسک)یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ گئی، وفاقی وزیر احسن اقبال نے گزشتہ 6 سال میں منصوبے کی سست روی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس احسن اقبال کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں کراچی یلو لائن منصوبے کے لیے 178 ارب 59 کروڑ روپے کی نظرِ ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی گئی۔ 2019ء میں اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 61 ارب 43 کروڑ روپے تھا، سی ڈی ڈبلیو پی نے 10 ارب 55 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی اور کراچی یلو لائن سمیت 256 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیجنے...
کراچی یلو لائن منصوبہ—فائل فوٹو کراچی یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ گئی، وفاقی وزیر احسن اقبال نے گزشتہ 6 سال میں منصوبے کی سست روی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس احسن اقبال کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں کراچی یلو لائن منصوبے کے لیے 178 ارب 59 کروڑ روپے کی نظرِ ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی گئی۔ 2019ء میں اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 61 ارب 43 کروڑ روپے تھا، سی ڈی ڈبلیو پی نے 10 ارب 55 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی اور کراچی یلو لائن سمیت 256 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک...
شہر قائد کے علاقے کلفٹن اپرگزی میں سفاک شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی اور 12 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن کے علاقے اپر گزری بلوچ پاڑہ نورانی مسجد کے قریب گھر میں گھریلو جھگڑے کے دوران سفاک شوہر نے تیز دھار آلے کے وار سے بیوی کو قتل جبکہ بیٹی کو شدید زخمی کیا۔ بچی کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ اس دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ایس ایچ او کلفٹن عمران سعد نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ملزم شوہر سمیع اللہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل (چھری) برآمد کرلی۔ قتل ہونے والی ماں کی شناخت 45 سالہ کلثوم...
کراچی کے علاقے پورٹ قاسم، بن قاسم موڑ کے قریب جمعہ کی صبح لگنے والی آگ نے درختوں، ایک گھر اور اسکریپ کے پرانے گودام کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں گھریلو سامان سمیت متعدد درخت جل کر خاکستر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق درختوں میں آگ بھڑکنے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں فوری طور پر موقع پر روانہ کی گئیں۔ ترجمان فائربریگیڈ کا کہنا تھا کہ فائر فائٹرز نے تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اسکریپ کے پرانے گودام میں نشے کے عادی افراد موجود تھے اور غالب امکان ہے کہ انہی میں سے کسی کی لاپرواہی کے باعث آگ بھڑکی، جو دیکھتے...
کراچی اس لحاظ سے بھی منفرد اور سب سے بڑا شہر ہے جو ملک بھر سے غربت کے باعث کراچی آئی ہوئی خواتین کو بطور ملازمہ روزگار کے مواقعے فراہم کرتا ہے اورگھریلو ملازماؤں کی سب سے بڑی تعداد کراچی میں ہے اور ملک بھر سے خصوصاً اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب سے کام کرنے والی خواتین پوش علاقوں کی ہی نہیں بلکہ متوسط طبقے کی بھی اہم ضرورت بن کر رہ گئی ہیں۔ کراچی میں بعض ملازماؤں کے مجرمانہ کردار اور ان کے گھروں کی چوریوں میں ملوث ہونے کے بعد کراچی انتظامیہ نے پابندی عائد کی تھی کہ جو لوگ گھریلو ملازمہ، چوکیدار اور ڈرائیوروں کو اپنے گھروں میں کام کے لیے ملازم رکھتے ہیں وہ پہلے ان...
حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے اور سندھ کے دیگر اضلاع میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومر، یلو لائن بی آر ٹی کے پی ڈی ضمیر عباسی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو یلو لائن بی آر ٹی اور ریڈ لائن بی آر ٹی کے ترقیاتی کام میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔کراچی میں ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے اور پنک...
کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ گلشن معمار تا ٹاور ای وی بسز کا نیا روٹ شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے جاری اور آئندہ منصوبوں کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے کراچی کے بعد حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ...
کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی کا اہم سیکشن کھولنے کا فیصلہ، خواتین کے لیے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان
کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سندھ حکومت نے یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے تاج حیدر پل کو جلد عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ساتھ ہی گلشن معمار سے ٹاور تک 15 ای وی بسوں پر مشتمل نیا روٹ بھی شروع کیا جا رہا ہے، جو شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرے گا۔ یہ فیصلے سندھ کے سینیئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیے گئے، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ کے جاری منصوبوں اور آئندہ کے...
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں مقیم معمر جوڑے کے گھر میں کام کرنے والا گھریلو ملازم 45 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے کے باوجود کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک نکلا۔ پولیس کے مطابق معمر جوڑے نے 8 برس قبل واجد علی نامی ملازم کو اپنے گھر میں ملازمت پر رکھا تھا۔ ملزم نے بزرگ جوڑے کا اعتماد حاصل کرکے بینک اکاؤنٹس اور لاکرز سمیت تمام مالی امور تک رسائی حاصل کر لی۔ یہ بھی پڑھیے: لمحوں میں لاکھوں کا سونا چوری، کیمرہ دیکھتا ہی رہ گیا 4 سال قبل شوہر کے انتقال کے بعد ملزم نے اکیلی رہ جانے والی خاتون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری شروع کر دی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ واجد علی نے...
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے چوری کے الزام میں گرفتار گھریلو ملازم کے کروڑوں کے اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 45 ہزار ماہانہ تنخواہ پر ملازم کے 4 بینک اکاؤنٹس اور اکاؤنٹس سے ایک کروڑ 86 لاکھ کی ٹرانزیکشن کے شواہد ملے۔ کراچی، چوری کے الزام میں لک پتی گھریلو ملازم گرفتارکراچی میں ساحل پولیس نے کلفٹن میں کارروائی کرتے ہوئے چوری کے الزام میں گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی چرانے کا انکشاف کیا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے ملزم نے چوری کی رقم سے کراچی میں فلیٹ، ہری پور و اسلام آباد میں پلاٹ خریدے، ملزم کی ایک مسافر وین بھی ہے جو ہری...
کراچی: ساحل پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا کروڑ پتی گھریلو ملازم 45 ہزار روپے تنخواہ پر بزرگ جوڑے کی خدمت پر رکھا گیا تھا جو اہل خانہ کا اعتماد حاصل کر کے کروڑ پتی بن گیا۔ ایس ایچ او ساحل خالد رفیق نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 8 کے بنگلے میں رہائش پذیر بزرگ میاں بیوی کی خدمت کے لیے رکھا گیا گرفتار گھریلو ملازم واجد 45 ہزار روپے تنخواہ پر ملازمت کر رہا تھا جو کہ بزرگ جوڑے کی دیکھ بھال کے علاوہ گھر کا نظام بھی چلا رہا تھا، بزرگ جوڑے کے بچے امریکا میں مقیم ہیں جو وہاں سے والدین کی دیکھ بھال کے لیے رقم بھیجتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 3 سال قبل...
ملزم نے اے ٹی ایم اور چیک بک کے ذریعے بھی کروڑوں روپے منتقل کیے اور چوری کی گئی رقم سے لاکھوں روپے مالیت کی جائیدادیں اور گاڑیاں خریدیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کروڑوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم کو گرفتار کرکے نو سے زائد سونے کے بسکٹ اور دو لاکھ ستائیس ہزار روپے برآمد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ڈیفنس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گھریلو ملازم کو گرفتار کر لیا، جو کئی سال سے کروڑوں روپے کی چوری میں ملوث تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم واجد آٹھ سال سے گھر میں ملازم کے طور پر کام کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے نو سے زائد سونے کے بسکٹ، دو لاکھ ستائیس ہزار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک اور حیران کن اور چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک گھریلو ملازم واجد علی کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جو اپنی مالکن کے گھر سے طویل عرصے سے رقم، سونا اور دیگر قیمتی اشیا چُرا کر کروڑ پتی بن چکا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ 8 سال سے خاتون کے گھر میں ملازمت کر رہا تھا اور اسی دوران اس نے موقع پا کر بھاری مالیت کا سامان چرا لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے واجد علی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ...
کراچی: پولیس نے ڈیفنس میں ایک اور کروڑ پتی گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے سونا اور نقدی برآمد ہوئی ہے اور انہوں نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ساحل پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر گھریلو ملازم کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کا سونا اور نقدی برآمد کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت واجد علی کے نام سے ہوئی تاہم ساحل پولیس نے گھر کی مالکن کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم گزشتہ 8 سال سے خاتون کے گھر میں ملازمت کر رہا تھا اور ملزم نے...
کراچی: شہر قائد میں گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے سے متصل ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بنگلے میں 17 سالہ گھریلو ملازم کی پر اسرار طور پر گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت رستم ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے جو اندرون سندھ کے ضلع عمرکوٹ کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی انسپکٹر سرفراز جتوئی کا کہنا ہے کہ رستم کی لاش ازار بند کی مدد سے چھت والے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی، تاہم فوری طور پر موت کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے یا...
کراچی: شہر قائد کے نیو کراچی نمبر 6 میں پارک کے قریب خود کو آگ لگا کر خود سوزی کرنے والی 50 سالہ خاتون فردوس زوجہ عرفان، دورانِ علاج سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دم توڑ گئی۔ خاتون 90 فیصد تک جھلس چکی تھی اور ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکی۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ادارے چھیپا کے رضا کاروں نے خاتون کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز سے زیرِ علاج تھیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعے کی وجہ گھریلو تنازع بتائی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او نیو کراچی رضوان قریشی نے بتایا کہ خاتون کی نند نے پولیس کو ابتدائی...
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے پی ای سی ایچ ایس میں گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد اور استری سے جلانے کیخلاف مقدمے میں ملزمان میاں، بیوی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پی ای سی ایچ ایس میں گھریلو ملازمہ بچی زینب پر تشدد اور استری سے جلانے کیخلاف مقدمے میں ملزمان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزمان میاں، بیوی شہروز اور کنول کو عدالت میں پیش کیا، وکیل صفائی نے مؤقف دیا کہ مدعی مقدمہ کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے، ہم پھر سے واقعے پر معذرت خواہ ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی 30، 30 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی، پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ...
کراچی (نیوز ڈیسک)پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک فلیٹ میں کام کرنے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کا دوپٹہ جلنے پر مالکن نے اسے استری سے داغ دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور بچی کے بیان کی روشنی میں حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ Post Views: 5
شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 تھانہ فیروزآباد کی حدود طارق روڈ کے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کو مالکن نے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق طارق روڈ میں واقع ایک گھر میں مالکن نے استری کے دوران دوپٹہ جلنے پر 12 سالہ گھریلو ملازمہ زینب کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ کمسن بچی کو استری سے جلایا گیا، جس کے نشانات اس کی کمر، بازو اور ٹانگوں سمیت پورے جسم پر واضح ہیں۔ پولیس کے مطابق بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کا مقدمہ فیروزآباد تھانے میں ملازمہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا...
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ یلو لائن نہ صرف شہریوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنائے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی، ہم چاہتے ہیں کہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق مکمل ہو، اس میں سہولتوں کو عالمی شہروں جیسا بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی کراچی کا ایک اسٹریٹیجک اور وژنری منصوبہ ہے جس کا مقصد عوام کو تیز، سستی اور محفوظ سفری سہولت دینا ہے۔ عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے سائٹ آفس اور جام صادق پل کے قریب جاری تعمیراتی کام کا دورہ کیا، اس موقع پر...
شہر قائد کے علاقے فیروز آباد شہید ملت روڈ پر گھریلو ملازمہ 50 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گھریلو ملازمہ کو 15 روز قبل ہی نوکری پر رکھا گیا تھا، جو ماسک پہن کر کام کرتی تھی اور اُس نےہفتے کی دوپہر بند فلیٹ کا دوازہ کھول کر واردات کی واردات میں ملزمہ لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لے اڑی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او فیروز آباد طارق محمود نے بتایا کہ واردات ہفتے کو ساڑھے تین سے چھ بجے کے درمیان ہوئی ، ملازمہ کے کام پر آنے کا وقت دن 12 بجے سے دو بجے تک کا تھا۔ ہفتے کی دوپہر ساڑھے تین بجے کے...
کراچی کے علاقے کلفٹن کے گھر سے 5 کروڑ روپے چرانے کے کیس میں گھریلو ملازمہ شہناز کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔ کراچی کی جوڈیشل عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملزمہ ضمانت کی مستحق نہیں۔ اس کی حرکت سے گھریلو ملازمین پر اعتماد میں کمی آئی ہے۔ ملزمہ کے وکیل کا موقف تھا کہ ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ ضمانت منظور کی جائے۔ کلفٹن میں 5 کروڑ روپے کی چوری کرنیوالی ملازمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کلفٹن میں گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔ اس سے قبل 3 جولائی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی...
کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے حالیہ مالی سال کے دوران بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسیں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی کے جاری تعمیری کام کی موجودہ صورتحال اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کو دونوں منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے، یلو لائن منصوبے کے مختلف پیکجز پر بھی تعمیری سرگرمیاں تیز...
مقدعی مقدمہ کے مطابق تین ماسیوں کو گھر میں صفائی کیلئے رکھا تھا، ماسیاں گھر کی صفائی کے دوران الماری میں رکھا سونا چوری کرکے لے گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں 98 لاکھ روپے مالیت کا 28 تالہ سونا چوری کرکے فرار ہوگئیں، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں گھر کا صفایا کر گئیں، گھر میں کام کرنے والی ماسیاں تقریباً 28 تولہ سونا چوری کرکے فرار ہوئیں، چوری کی واردات میں ملوث مبینہ چور ماسیوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے...
سعید احمد:وزیر ریلوے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹر کا سیلونز کو عام مسافروں کے لیے دستیاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے تمام لگژری سیلونز مسافروں کی بکنگ کے کرایوں کا اعلان کر دیا،وزیراعظم سیلون میں کراچی تا لاہور یکطرفہ کرایہ 6 لاکھ روپے ، اسلام آباد سے لاہور ڈیڑھ لاکھ ہوگا۔ دیگر سلونز میں کراچی تا لاہور چار لاکھ جبکہ اسلام آباد سے لاہور ایک لاکھ روپے کرایہ ہوگا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ سندھ سوسائٹی لال مدرسے کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 25 سالہ غزالہ زوجہ آصف کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔