کراچی میں گھریلو ملازمہ 50 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے لے اڑی
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے فیروز آباد شہید ملت روڈ پر گھریلو ملازمہ 50 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گھریلو ملازمہ کو 15 روز قبل ہی نوکری پر رکھا گیا تھا، جو ماسک پہن کر کام کرتی تھی اور اُس نےہفتے کی دوپہر بند فلیٹ کا دوازہ کھول کر واردات کی
واردات میں ملزمہ لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لے اڑی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او فیروز آباد طارق محمود نے بتایا کہ واردات ہفتے کو ساڑھے تین سے چھ بجے کے درمیان ہوئی ، ملازمہ کے کام پر آنے کا وقت دن 12 بجے سے دو بجے تک کا تھا۔
ہفتے کی دوپہر ساڑھے تین بجے کے قریب اہل خانہ کھانا کھانے گئے اور جب شام کو واپس آئے تو پورا فلیٹ بکھرا ہوا تھا اور الماریوں و درازوں سے سامان بیڈ اور فرش پر پڑا ہوا ملا تھا جبکہ کچن کی کیبنٹ بھی کھلی ہوئی پائی گئیں۔
انھوں ںے بتایا کہ گھریلو ملازمہ نقاب لگا کر کام پر آتی تھی اور اہل خانہ اس کی پوری شکل بھی پہنچانتے ہیں جبکہ ہفتے کو اس کے ہمراہ ایک خاتون بھی ساتھ آتی تھی اور جب اہلخانہ لنچ کرنے فلیٹ سے چلے گئے تو اس نے دوبارہ آکر کسی طریقے سے فلیٹ کا لاک کھول کر اندر داخل ہوئی تھی۔
اہل خانہ کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو ملازمہ گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا 48 سے 50 تولے سونے کے طلائی زیورات اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چوری کر کے فرار ہوئی جس کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں جن کی روشنی میں پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گھریلو ملازمہ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش اور سیلاب متاثرین کیلیے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کی امداد کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو پنڈی بھٹیاں اور حافظ آباد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے اعلان کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی سائرہ افضل تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جلد امدادی چیک متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے۔
اس اعلان پر متاثرین نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور اُن کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔