لاہور میں جعلی ڈرنکس یونٹس کو پلاسٹک بوتلیں سپلائی کرنے والا یونٹ پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
لاہور:
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزپور روڈ پر ایک پلاسٹک بوتل بنانے والے جعلی یونٹ کا پتہ لگا لیا۔
اس یونٹ میں معروف برانڈز کی نقلی پلاسٹک بوتلیں تیار کی جارہی تھیں اور ان بوتلوں کو جعلی ڈرنکس یونٹس کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے رات گئے اس یونٹ کی چیکنگ کے دوران 1100 تیار شدہ نقلی پلاسٹک بوتلیں برآمد کیں۔ اس کے علاوہ، 2 مولڈ ڈائی، بلوئنگ مشین اور 9 بوریاں پلاسٹک بوتل پری فوم (خام مال) بھی ضبط کی گئیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ یہ یونٹ ایک رہائشی علاقے میں چھپ کر چل رہا تھا جہاں جعلی بوتلوں کی تیاری کی جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جعلی بوتلوں کی تیاری کے دوران ناقص پلاسٹک استعمال کیا جا رہا تھا، جو قوانین کے خلاف ہے۔
عاصم جاوید نے مزید کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کروا دی ہے اور جعلی بوتلوں کی سپلائی کرنے والے یونٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ خوراک کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں اور فوڈ اتھارٹی کی جانب سے زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویجیلنس ٹیم کی خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کر کے جعلی بوتلوں کی سپلائی ناکام بنائی گئی ہے۔
شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ارد گرد موجود ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فوڈ اتھارٹی
پڑھیں:
جاپانی کمپنی نے پیٹ کی چربی ختم کرنے والا پانی متعارف کرادیا
جاپانی کمپنی Suntory نے ایک ایسا ’فنکشنل واٹر‘ متعارف کرایا ہے جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
اس پانی میں HMPA نامی ایک مالیکیول شامل ہے جو چاول کے بھوسے کے تخمیر سے بنتا ہے۔یہ پروڈکٹ جاپان کے قانون کے تحت منظور شدہ ہے، یعنی اسے صحت سے متعلق فوائد کے ساتھ تشہیر کرنے کی اجازت ہے۔
یہ خاص طور پر اُن افراد کے لیے ہے جنہیں پیٹ کی چربی جمع ہونے کا مسئلہ ہے، جیسے دفتر میں کام کرنے والے اور غیر مستحکم طرزِ زندگی والے افراد۔
تاہم اگرچہ دعویٰ ہے کہ یہ پانی اندرونی چربی کم کرسکتا ہے، مگر یہ معجزاتی حل نہیں ہے۔ طرزِ زندگی اور غذائی عادات کا کردار بھی بہت اہم ہے۔ اس طرح کے “پروڈکٹس” سے متعلق دعوے ہوتے ہیں مگر تمام افراد پر اس کا یکساں اثر ہو، اس کی ضمانت نہیں ہوتی۔