محکمہ جیل میں کلرکوں کی اجارہ داری، تبادلہ شدہ افسران و اہلکاروں کی تنخواہیں تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
علی ساہی:محکمہ جیل میں کلرکوں کی اجارہ داری کے باعث تبادلہ ہونے والے افسران اور اہلکاروں کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
آئی جی جیل نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کے ذریعے تمام ریجنل ڈی آئی جیز اور سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلے کے مطابق افسران و اہلکاروں کی سروس بکس اور ایل پی سی (لیو پے سرٹیفیکیٹ) متعلقہ جیلوں کو بروقت نہیں بھجوائے جاتے، جس سے نئی جائے تعیناتی پر تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔
آئی جی جیل نے ہدایت کی ہے کہ ایک جیل سے دوسری جیل تبادلے کی صورت میں سروس بکس اور ایل پی سی ہر صورت بروقت متعلقہ جیل کو ارسال کیے جائیں تاکہ عملے کو مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ
ویب ڈیسک : پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حکومتِ پاکستان کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدام کے تحت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ پر عمل شروع کردیا۔ ہوائی اڈوں پر موجود تمام تجارتی مراکز اور سروس فراہم کرنے والوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
پی اے اے کا یہ اقدام مسافروں کے لیے سہولت، شفاف لین دین اور جدید مالی نظام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا، مسافر نئے نظام کو اپنانے کے ساتھ ساتھ نقد ادائیگی بھی کرسکیں گے ۔