پی سی بی نے بیٹر حیدر علی پر عائد عارضی معطلی ختم کرتے ہوئے انہیں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ حیدر علی سمیت متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، حسین طلعت، خواجہ نافع اور احسان اللہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی ستمبر میں مانچسٹر میں ریپ کے الزام سے بری ہونے کے بعد سے کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔

پاکستان کی جانب سے 35 ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچز کھیلنے والے حیدر علی پاکستان شاہینز کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر تھے جب ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون نے مانچسٹر پولیس میں ان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

الزام سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے ان کی معطلی کا اعلان کرتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کا انتظار کیا۔

تاہم 25 ستمبر کو مانچسٹر پولیس نے عدم شواہد کی بنیاد پر کیس ختم کردیا اور عدالت میں مقدمہ لے جانے کا کوئی جواز نہ ہونے کی تصدیق کی۔

الزامات ختم ہونے اور معطلی اٹھائے جانے کے بعد اب حیدر علی بی پی ایل میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حیدر علی پی سی بی

پڑھیں:

رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ہائیکورٹ نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرون ملک موجود ملزمان کے خلاف گیمنگ ایپ، سائبر کرائم سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی، درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل آحد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، جسٹس راجہ انعام امین نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔عدالت نے دونوں سوشل میڈیا شخصیات کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے موقع پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے ہدایت کی کہ رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے۔خیال رہے پولیس اور ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف سائبر کرائم سمیت متعدد مقدمات درج ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی نے حیدر علی کی معطلی ختم کر دی، بی پی ایل کھیلنے کی اجازت
  • رجب بٹ کو پاکستان پہنچتے ہی بڑا ریلیف مل گیا
  • نشان حیدر سوار محمد حسین کا 54واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
  • پاک فوج کا شہیدِ وطن سوار محمد حسین نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت
  • رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
  • نوجوان ہمت کے ساتھ ثقافت کے فروغ کیلئے کوشاں: سردار سلیم حیدر 
  • بھارت خود فریبی کا شکار نہ رہے‘ اگلی بار جواب برق رفتار اور شدید ہوگا‘ فیلڈ مارشل
  • ٹریفک آرڈیننس معطلی کی خبریں بے بنیاد، قانون پر مکمل عمل ہوگا،مریم نواز
  • ٹریفک آرڈیننس معطلی کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا: مریم اورنگزیب