ٹریفک آرڈیننس معطلی کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
لاہور: (نیوزڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا، ایسی قیاس آرائیاں محض جھوٹ ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آج ایک بارپھر پورے پنجاب میں ٹریفک قوانین سے متعلق قانون پر موثر اور سخت عمل درآمد کا حکم جاری کیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمل نہ کرنے والے سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے، عوام اور اس کے بچوں کی جان پر سمجھوتہ کیا، نہ کریں گے۔
سینئر صوبائی وزیر نےک ہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے دیئے تمام اہداف کو پورا کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سیاست کرو ، ملک دشمنی نہ کرو سیاست کرو۔ غداری نہ کرو جو تم بار بار کررہے ہو
سٹی42: سیاست کرو ، ملک دشمنی نہ کرو سیاست کرو۔ غداری نہ کرو جو تم بار بار کررہے ہو۔ پی ٹی آئی کے بانی نے ہمیشہ بدتمیزی کی اور بدتمیزی کی ترویج کی۔ان کی سوشل میڈیا پراپیگنڈا مشینری باہر سے آپریٹ ہورہی ہے۔ پارٹی قیادت سے لے کر کارکن تک سب کا ایک ملک مخالف بیانیہ ہے۔
یہ باتیں پنجاب کی سینئیر وزیر اور مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب نے آج لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران کہیں۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب نے آج لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہآئین ہر جرم کی سزا کا تعین خود کرتا ہے۔ ملکی سلامتی اور استحکام کے مخالفت کرنے کی سزا آئین میں موجود ہے۔
آج معاملہ پاکستان کی قومی سلامتی کا ہے ۔
نو مئی کو انہوں نے تین سو سے زیادہ عسکری اور شہیدوں کی تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔
سازشی عناصر غلیظ بیانیہ بنا کر نیشنل سیکیورٹی کے لیے تھریٹ ہیں ۔
افواج پاکستان کےخلاف بھارتی عناصر اور پی ٹی آئی ایک جیسی زبان استعمال کرتے ہیں۔
یہ ہماری اس فوج کے خلاف بکواس کرتے ہیں جس نے معرکہ حق میں بھارت کی کھوکھلی طاقت کو ناکوں چنے چبوائے ۔
انکو سمجھایا جائے تو گالی دیتے ہیں بدتمیزی کرتے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ذہنی مریض کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے بلکہ ڈاکٹر کے ساتھ ہی بات ہوسکتی ہے ۔
مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلھ افواج کے خلاف ہرزہ سرائی اور فیک نیوز پر مبنی سازشی کہانیاں پھیلانا آزادی اظہار رائےکا معاملہ نہیں ہے۔ ملک دشمن قوتوں کےساتھ نیکسس بنا کر ملک کے خلاف دشمنی کریں گے تو یہ آزادی اظہار رائے نہیں ہے۔آج معاملہ قومی سلامتی کا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کر گئے
پنجاب کی سینئیر وزیر نے کہا،نیازی قاعدہ الف سے "انا" اور ب سے "بدتمیزی" پر مشتمل ہے
ہم بانی پی ٹی آئی کی بدتہذیبی اور انا پرستی کو 2014 سے دیکھ رہے ہیں۔ دھرنوں کے دوران سرکاری املاک اور اداروں میں توڑپھوڑ کی گئی۔ دھرنوں کے دوران یہ امپائر کی انگلی کھڑی ہونے کا انتظار کرتے رہے۔
مریم اورنگزیب نے یاد دلایا کہ نومئی کو عمران خان کے کارندوں نے تین سو سے زائد عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔
ایوان وزیر اعلیٰ میں نیوز کانفرنس کے دوران سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ایک غیر معمولی پریس کانفرنس تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس سے جو ثبوت دکھائے وہ نینشل سیکیورٹی سے متعلقہ تھے ۔
سندھ ہائی کورٹ؛ موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
جو بیانات افغان اور انڈین ٹرولرز کے ہیں وہی بیانات عمران خان کے ہیں
کسی اکاونٹ کو ڈس آون نہیں کیاجاتا ، پھر یہ کہتے ہیں کہ کچھ اکاؤنٹ تو ہمارے کنترول مین نہیں، لیکن یہ پاکستان پر کیچڑ اچھالنے والے پی ٹی آئی کے کسی اکاؤنٹ سے کبھی لاتعلقی کا اظہار بھی نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا، پی ٹی آئی نہیں بلکہ بھارتی اور اسرائیلی فارن فنڈنگ بول رہی ہے ۔ قومی سلامتی پر حملہ آور ہونے والوں کسی قسم کی رہائت نہیں دی جاسکتی۔
ایسے عناصر کےساتھ ایسے ہی نمٹا جائے گا۔ بس بہت ہوگیا
وزیر اعظم کی گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری
مریم اورنگزیب نے کہا، یہ کہتے ہیں گورنر ہاؤس کو جلا دیں گے۔ کیوں تمہارے باپ کا گورنر ہاؤس ہے ؟
سینئیر منسٹر نے کہا، جن کا ملک ہے ان کو اس ملک کا دفاع کرنا آتا ہے اس ملک کے دفاع کےمعاملہ پر زیرو ٹالرنس ہے۔
گندی زبان کسی بھی ادارے کے خلاف استعمال کی گئی تو ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوگا ۔
فیلڈ مارشل کو متنازع بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
مریم اورنگ زیب نے یاد دلایا کہ مئی میں جب پاک فوج اور قوم معرکہِ حق لڑ رہی تھی تو یہ انڈین فوج کی زبان بول رہے تھے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا، "نو مئی ایک ہی بار ہوسکتا ہے بار بار سوچنا بھی نہ۔
انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت کو مخاطب کر کے کہا، سیاست کرو ، ملک دشمنی نہ کرو سیاست کرو۔ غداری نہ کرو جو تم بار بار کررہے ہو۔ قومی سلامتی کے دشمن راہ راست پر نہ آئے توان کے ساتھ براہ راست نمٹا جائے گا۔
Waseem Azmet