کے پی حکومت ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو ٹھیک ورنہ گورنر راج لگے گا، گورنر خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی جلسے کا کیا مقصد تھا یہ علم نہیں ہے، صوبے کے حالات جب خراب ہوجائیں تو پھر گورنر راج لگ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ مجبوراً گورنر راج لگے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی جلسے کا کیا مقصد تھا یہ علم نہیں ہے، صوبے کے حالات جب خراب ہوجائیں تو پھر گورنر راج لگ سکتا ہے، صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے پھر تو ٹھیک ہے لیکن اگر صوبائی حکومت سپورٹ نہیں کرتی تو پھر مجبوراً گورنر راج لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج سے کچھ نہیں ملے گا، اس بار پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج نہیں کرسکے گی، فیصلہ عدالتوں کو کرنا ہے سٹرکوں پر کوئی فیصلے نہیں ہوتے۔
گورنر کا کہنا تھا کہ جیل جانا کوئی بڑی بات نہیں، پاکستان کی تقریباً ہر سیاسی شخصیت جیل گئی ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ریہرسل کریں پھر انہیں پتا چلے گا کہ کیسے گورنر ہاؤس آتے ہے، یہ لوگ پہلے بھی گورنر ہاؤس کا تیل بند کرنے کی دھمکی دے رہے تھے اب ان کے خود بولتی بند ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر راج پی ٹی آئی
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔