کینیڈا کی سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی امریکی گلاکوراہ دوست کیٹی پیری کی جاپان میں سیر سپاٹے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

کینیڈا کے سابق وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔

کیٹی پیری نے انسٹاگرام پر جاپان ٹرپ کی تصاویر شیئر کی ہیں تو مداحوں کی نظریں سیدھی اس ایک تصویر پر جا ٹھہریں۔

یہ ایک سیلفی ہے جس میں کیٹی اور سابق کینیڈی وزیراعظم ایک دوسرے کے گلے میں بازو ڈالے ہنستے مسکراتے دکھائی دیے۔

دونوں نے جاپان کے معروف ریسٹورینٹ میں سوشی کھاتے ہوئے ویڈیو بھی اپ وڈ کی۔ بس پھر کیا تھا۔ سوشل میڈیا نے تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ دونوں اب صرف دوست نہیں رہے پیں بلکہ بات اس سے کچھ آگے بڑھ چکی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے جب جوڑے کو کسی تفریحی مقام پر یوں سیر سپاٹے کرتے دیکھا گیا ہو۔ دونوں اکثر ایک ساتھ نظر آتے رہتے ہیں۔

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں نے اپنی اس خاص الخاص دوستی پر اب تک کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا اور نہ ہی انکار کیا ہے۔

 جسٹن ٹروڈو نے بھی کچھ دن پہلے ایک تصویر ری پوسٹ کی تھی جس میں وہ کیٹی پیری کے ساتھ سابق جاپانی وزیرِاعظم فومیو کشیدا اور ان کی اہلیہ سے ملتے نظر آئے تھے۔

یہ سلسلہ یہاں نہیں رکا۔ کیٹی پیری کی 41ویں سالگرہ پر پیرس کی گلیوں سے لیک ہونے والی تصاویر میں دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے چہل قدمی کرتے دکھائی دیے۔

دونوں کے ترجمانوں نے بھی اس خوشگوار ملاقات پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس سے افواہیں مزید زور پکڑتی جارہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں حال ہی میں اپنی ازدواجی زندگیوں کے الگ الگ مگر جذباتی باب بند کر چکے ہیں۔ 

کیٹی پیری نے رواں سال جون میں اورلینڈو بلوم سے اپنی منگنی ختم کی ہے جس سے ان کی بیٹی بھی ہے۔

اسی طرح جسٹن ٹروڈو نے اگست 2023 میں اپنی اہلیہ سوفی گریگوئر سے 18 سالہ رفاقت کو خیرباد کہا ہے۔ اُن کے تین بچے ہیں۔
 

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جسٹن ٹروڈو کیٹی پیری

پڑھیں:

پاکستان نے بھرپور سفارت کاری سے امریکا میں اپنی پوزیشن غیرمعمولی طور پر مضوط کرلی، امریکی جریدہ

امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔

فارن پالیسی کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ دور میں پاکستان نے غیر معمولی سفارت کاری دکھا کر واشنگٹن میں سب سے مضبوط مقام حاصل کیا،  صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ تاریخی سطح کی قربت قائم کی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کابل حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں فیصلہ کن کردار ادا کر کے صدر ٹرمپ کا مکمل اعتماد جیتا جبکہ اسلام آباد کی ذہانت بھری سفارتکاری نے پاک۔امریکہ تعلقات کو نئی بلندی دی۔

فارن پالیسی کے مطابق ریکو ڈِک کی بحالی نے دنیا کو دکھایا کہ پاکستان مغربی سرمایہ کاری کے لیے قابل اعتماد شراکت دار ہے، پاکستان نے کرپٹو فریم ورک میں شفاف اور جدید ماڈل پیش کر کے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعاون نئی رفتار سے آگے بڑھایا۔

فارن پالیسی کے مطابق ٹرمپ نے پاک۔بھارت کشیدگی میں پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کو سراہتے ہوئے جنگ بندی کا کریڈٹ کھلے عام قبول کیا جبکہ امریکہ کا رویہ بھارت کے ساتھ سرد اور پاکستان کے ساتھ گرم ہوا، جس نے اسلام آباد کی سفارتی کامیابی کو نمایاں کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکہ کو واضح پیغام دیا کہ تعلقات اپنی میرٹ پر ہوں گے، کسی تیسرے ملک کے تناظر میں نہیں، خطے میں امن و استحکام کے لیے صدر ٹرمپ نے پاکستان کو اپنی مشرق وسطیٰ حکمت عملی کا لازمی ستون قرار دیا۔

فارن پالیسی کے مطابق مستقبل میں پاکستان کا کردار کرٹیکل منرلز، خطے کے امن اور عالمی توانائی استحکام کا مرکزی عنصر بننے جارہا ہے، امریکہ کا پاکستان پر تنقیدی لہجہ کم اور اعتماد بڑھ رہا ہے، جو اسلام آباد کی کامیاب سفارتکاری کا نتیجہ ہے۔

فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ حکومت پاکستان کے ساتھ کرپٹو، توانائی، انسداد دہشت گردی اور منرلز میں تعاون تیزی سے بڑھا رہی ہے، پاکستان نے قیادت، وژن اور سفارتی حکمت کے امتزاج سے واشنگٹن میں اپنی پوزیشن غیر معمولی طور پر مضبوط بنائی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بھرپور سفارتکاری سے امریکا میں اپنی پوزیشن غیر معمولی طور پر مضوط کرلی، امریکی جریدہ
  • پاکستان نے بھرپور سفارت کاری سے امریکا میں اپنی پوزیشن غیرمعمولی طور پر مضوط کرلی، امریکی جریدہ
  • بھارتی اداکارہ سنینا، اماراتی سوشل میڈیا انفلوئنسرکی قربتیں؛ تصاویر وائرل
  • ایبٹ آباد: ڈی ایچ کیو اسپتال سے مبینہ اغواء ہونے والی ڈاکٹر کی لاش مل گئی
  • قبول ہے سے سات پھیرے تک؛ سارہ خان کی کرش پاٹھک سے دوسری شادی، تصاویر وائرل
  • ہم ایران کیساتھ بہتر اور پائیدار تعلقات کے خواہاں ہیں، عراق
  • سمریتی مندھانا اور پالاش مچل کی منسوخ شدہ شادی، دونوں نے خاموشی توڑ دی
  • جسٹن ٹروڈو کی پوسٹ کے بعد کیٹی پیری نے بھی اپنے رشتے کی تصدیق کردی
  • ایبٹ آباد: 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانتاً رکھوانے والی میڈیکل افسر مبینہ طور پر اغوا