عرب امارات(ویب ڈیسک) اماراتی انفلوئنسر نے اپنی سالگرہ پر سنینا کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔اماراتی انفلوئنسر کی گزشتہ برس ہی طلاق ہوئی تھی
متحدہ عرب امارات کے معروف انفلوئنسر خالد العامری کی سالگرہ میں ساؤتھ انڈین اداکارہ سنینا کی موجودگی نے سب کو حیران کردیا اور سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔

یہ چہ می گوئیاں اُس وقت اپنے عروج کو پہنچیں جب عرب دنیا کے مشہور زمانہ کنٹینٹ کریئٹر خالد العامری نے اپنی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ان تصاویر میں سے ایک نے سب کی توجہ حاصل کرلی جس میں خالد العامری ایک خاتون کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں تاہم ان کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔

سالگرہ کی تصاویر کے اس البم میں اگلی ہی تصویر میں خالد العامری کی سیلفی ہے جو انھوں نے بھارتی اداکارہ سنینا یلا کے ساتھ بنائی ہے۔

خالد العامری کا ان تصویر کے ساتھ لکھا گیا دلکش کیپشن بھی مداحوں کو یقین دلانے کے لیے کافی تھا کہ جوڑے کے درمیان کچھ تو چل رہا ہے۔

ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور خالد العامری کے مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر سنینا کے مداحوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے۔ وہ بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کو مبارک باد دینے میں پیچھے نہیں رہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ تقریب صرف سالگرہ نہیں بلکہ دونوں کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتوں اور نئے رشتے کا باضابطہ اعلان بھی ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ہی خالد العامری اور ان کی اہلیہ سلمی محمد کے درمیان طلاق ہوئی ہے اور ان کی نجی زندگی موضوع بحث بھی رہی تھی۔

جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آپ نے اپنے بچوں کی ماں پر ایک اداکارہ کو ترجیح دی۔

کسی نے لکھا کہ ایسی تصاویر شیئر کرنے سے پہلے بچوں کے بارے میں بھی سوچ لینا چاہیے تھا کہ وہ یہ سب دیکھ کر کیسا محسوس کریں گے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا اچھا تو یہ وہ خوبصورت موڑ تھا جس کے لیے اپنی ہنستی بستی زندگی کو چھوڑ دیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر خالد العامری

پڑھیں:

ٹی وی ہوسٹ حنا نیازی نے منگنی کا اعلان کر دیا

پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی معروف میزبان حنا نیازی نے اپنی منگنی کا اعلان کر کے مداحوں کو خوشگوار سرپرائز دے دیا۔ حنا نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا: “And she said Yes”۔منگنی کی تقریب بیچلر پارٹی کے انداز میں منعقد کی گئی جس میں صرف قریبی دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی۔ تقریب میں حنا نیازی نے سیاہ رنگ کا خوبصورت گاؤن اور وینٹیج اسٹائل ہیئر ڈو کا انتخاب کیا، جبکہ جیولری نہایت کم پہنی۔ وہ اور ان کے منگیتر دونوں نے سیاہ لباس کا انتخاب کیا، تاہم حنا نے اپنے منگیتر کا چہرہ فی الحال ظاہر نہیں کیا۔سوشل میڈیا پر خاصی مقبول حنا نیازی کے انسٹاگرام پر 1.67 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ اپنی سرگرمیاں اور نجی ٹی وی پر اپنے شو کی میزبانی کے لمحے باقاعدگی سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انتقال کے بعد دھرمیندر کی سالگرہ، ہیما مالنی کی جذباتی پوسٹ وائرل
  • انتقال کے بعد دھرمیندر کی پہلی سالگرہ، ہیما مالنی کی جذباتی پوسٹ وائرل
  • بھارتی اداکارہ اور اماراتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے درمیان قربتیں؛ تصاویر وائرل
  • ٹی وی ہوسٹ حنا نیازی نے منگنی کا اعلان کر دیا
  • شہرِقائد میں ٹرک ڈرائیور کو بھی دوسرا بڑا ای چالان موصول، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • سوشل میڈیا کے کرشمے
  • بھارتی شہری کی پاکستانی بیوی سے بے وفائی، متاثرہ خاتون کی ویڈیو اپیل وائرل
  • بھارتی شہری کی پاکستانی بیوی سے بے وفائی، متاثرہ خاتون کی ویڈیو اپیل وائرل
  • نوٹیفکیشن جاری، پی ٹی آئی سوشل میڈیا سے جڑے بیانیے کے غبارے سے ہوا نکل گئی